Tag: سینیٹ انتخابات

  • سینیٹ انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    سینیٹ انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

    کراچی: سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، سندھ میں سینیٹ کی12 نشستوں کیلئے23کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، کاغذات نامزدگی آج شام 4بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، سندھ میں سینیٹ کی 12نشستوں کیلئے 23کاغذات نامزدگی موصول ہوچکے ہیں۔

    کاغذات نامزدگی پیپلزپارٹی، پی ایس پی، فنکشنل لیگ نے جمع کرائے، پیپلزپارٹی کی جانب سے 20کاغذات نامزدگی، پی ایس پی کی جانب سے مبشر امام اور مون مانجانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ فنکشنل لیگ کے مظفر حسین شاہ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

    سینیٹ کی 7جنرل،2 ٹینکو کریٹ،2خواتین،1اقلیتی نشست پر کاغذات نامزدگی ہونگے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک داخل ہوں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ امیدواروں کی فہرست 15 فروری کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی 16 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور فاروق ستارمیں اختلاقات ختم نہ ہوسکے، سینیٹ الیکشن کیلئے رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار آج اپنے اپنے امیدواروں کےکاغذات جمع کروائیں گے۔

    فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے بعد عامر خان نے مشاورت کی دعوت دی ، جس پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مشاورت اب کاغذات جمع کروانے کے بعد ہوگی، ترجمان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اب دونوں گروپ صوبائی الیکشن کمیشن میں ملاقات کریں گے، جس کے بعدناموں کوحتمی شکل دے دی جائے گی۔

    سینٹ الیکشن کے لیے پنجاب سے بارہ نشستوں کے لیے اب تک دس امیدوار میدان میں آئے تاہم سندھ میں بارہ نشستوں کیلئے تئیس افراد نے کاغزات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

    پنجاب سے سینٹ کی بارہ نشستوں کے لیےمسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی نے اپنے اپنے امیدوار کھڑے کردیئے، مسلم لیگ ن نے آصف کرمانی، رانا مقبول سمیت چودہ رہنماوں کو سینیٹ کیلئے ٹکٹ دیا، جن میں نیب کومطلوب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں، جنہوں نے کاغذات جمع کردئیے ہیں۔

    خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ3مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دھاندلی کے ثبوت آہستہ آہستہ سامنے لائیں گے، عمران خان

    دھاندلی کے ثبوت آہستہ آہستہ سامنے لائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نےکہا ہے کہ دھاندلی کےثبوت آہستہ آہستہ سامنے لائیں گے، نجم سیٹھی نے رائیونڈ سےاحکام ملنے کااعتراف کرلیا۔

    این اے ایک سوبائیس کی چھان بین میں عمران خان کوجلدی ہے بھی اورنہیں بھی کپتان نے بتایا نجی ٹی وی کے اینکر نے دھاندلی کےثبوت پیش کردیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نےرائیونڈ سےاحکام ملنےکااعتراف کرلیا خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن میں بدنظمی کی ذمہ داری کپتان نے الیکشن کمیشن پرڈال دی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے الیکشن ایک دن میں نہیں ہوسکتے تھے،ہم تیار تھے لیکن الیکشن کمیشن تیار نہیں تھی۔

    کے پی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اتنا بڑا الیکشن ایک ہی دن نہیں کرانا چاہیئے تھا،کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بدا نتظامی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔

  • مسلم لیگی رہنماؤں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے، شیریں مزاری

    مسلم لیگی رہنماؤں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے، شیریں مزاری

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگی رہنماؤں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے۔

     تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جھوٹ اور غلط بیانی لیگی رہنماؤں کا وطیرہ ہے۔

     مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے، انہوں نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ واضح کرچکے ہیں کہ خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایت ہے تو تحقیقات میں بھرپور مدد کریں گے۔

     انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی رہنما اپنی حکومت پر زور دیں کہ چیئرمین نادرا پر دباؤ نہ ڈالا جائے اور این اے 122 دھاندلی کیس کے حوالے سے ٹربیونل کا فیصلہ آنے دیں۔

  • فاٹا: سینیٹ انتخابات، کامیاب امیدواروں کے  ناموں کا اعلان

    فاٹا: سینیٹ انتخابات، کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان

    فاٹا :سینیٹ میں فاٹا کی چارنشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    سینیٹ میں فاٹا کی نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے، اورنگزیب اورکزئی اور تاج محمد آفریدی نے سات سات ووٹ لئے، مومن خان اور سجاد طوری نے چھ چھ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

    فاٹا کی چار نشتوں پر چھتیس امیدوار مدمقابل تھے، انتخابات کے عمل میں فاٹا کے چھ اراکین قومی اسمبلی نے فاٹا کے ایک رکن محمد نذیر خان کو بھی ووٹ پول کرنے پر راضی کیا، جس پر پی ٹی آئی سمیت مختلف اراکین نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔

    ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کرکے نتائج کی کاپیاں کامیاب امیدواروں کو فراہم کردیں ہیں، فاٹا سینیٹ انتخابات کے ساتھ ہی ایوان بالامیں خالی ہونے والی باون نشستوں پر انتخاب کاعمل مکمل ہوگیا ہے۔

    بائیکاٹ کرنے والوں میں مولانا جمال الدین (جے یو آئی ف)، شہاب الدین، غالب خان (مسلم لیگ ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے قیصر جمال شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ فاٹا سے سینیٹ کی نشستوں پر 5 مارچ کو ہونے والا انتخاب صدارتی حکم نامے سے پھیلنے والے ابہام کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا اور الیکشن کمیشن نے اس حکم نامے کے تحت انتخابات کرانے سے معذرت کرلی تھی۔

  • نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد علی نیکو کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد علی نیکوکارجیسےفرض شناس پولیس افسرکیخلاف کارروائی پر انہیں صدمہ ہوا ہے ۔

     ن لیگ پولیس میں صرف گلوبٹوں کوچاہتی ہے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے۔

    اےآروائی نیوزنے سب سے پہلے محمد علی نیکوکارکیخلاف حکومتی کارروائی کی خبرنشرکی تھی۔

  • این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی۔

     پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ اب نادرا کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کے بعد کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی، ایم پی ایز کی بولی 2کروڑ اور4چارکروڑ تک لگی۔

    عمران خان کا این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، اگر انصاف نہ ملا تو لاہور اور پاکستان کی سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی قومی اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں بھی تاخیر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہورت میں سب سے بڑا مسئلہ دھاندلی ہے اور جب تک دھاندلی پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔

  • تحریکِ انصاف نے سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دیئے،عمران خان کا ٹوئیٹ

    تحریکِ انصاف نے سینیٹ کے ٹکٹ میرٹ پر دیئے،عمران خان کا ٹوئیٹ

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے سینیٹ انتخابات میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ، بادشاہ کے بلاوے پر سعودی عرب چلے گئے۔

      عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹ انتخابات میں منتخب پی ٹی آئی ارکان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ثابت کردیا کہ قیادت اصول پسند ہو تو پارٹی ارکان بھی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں۔  

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور ووٹوں کی خریدوفروخت روایت بن چکی ہے،  تحریکِ انصاف پہلی جماعت ہے، جس نے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آواز بلند کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے، جس نے اہلیت کی بنیاد پر ٹکٹ دیئے اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والوں کو بھی ٹکٹ دیئے گئے۔

  • سینیٹ انتخابات:  کے پی کے اراکین کی الیکشن کمیشن کے کردار پر تنقید

    سینیٹ انتخابات: کے پی کے اراکین کی الیکشن کمیشن کے کردار پر تنقید

    خیبرپختونخوا:  سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ معطل ہوگئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے ایک دوسرے پرہارس ٹریڈنگ کے الزامات، اپوزیشن نے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔

    سینیٹ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر ایک بار پر بحث شروع ہونےجارہی ہے، خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل شفاف بنائے۔

    پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نےانتخابی عمل پرعدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتا دیا تھا کہ اس الیکشن کو نہیں مانیں گے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی عدیل نے الزام عائد کیا کہ ایوان کو اسپیکر اور اسکا عملہ کنٹرول کررہا ہے۔

    کے پی کے اسمبلی اراکین نے سینیٹ انتخابات کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ انصاف کرے۔

  • وزیرِاعلی پنجاب 9سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول میں ووٹ ڈالنے آئے

    وزیرِاعلی پنجاب 9سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول میں ووٹ ڈالنے آئے

    لاہور : وی آئی پی کلچر سینیٹ انتخابات میں بھی چھا گیا، خادم اعلی ووٹ ڈالنے نو گاڑیوں کے قافلے کیساتھ اسمبلی پہنچے۔

    پنجاب کے خادم اعلی کا نرالہ انداز ہے، سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے  شاہانہ انداز میں پہنچے، وزیرِاعلی پنجاب اسمبلی پہنچے تو گاڑیوں کی قطاریں ہی لگ گئی۔

    خادم اعلی کی گاڑی کے آگے اور پیچھے نو سے زیادہ گاڑیوں کا گھیرا تھا۔ وزیرِاعلی کی سادگی کی کیا مثال دی جائے خود تو لینڈ کروزر میں آئے مگر باقی اسٹاف کو بھی لگژری گاڑیوں میں لائے۔

    شاہانہ گاڑیوں کے جھرمٹ میں ریسکیو ،ایمبولنس اور فائر بریگیڈ بھی شامل تھیں۔

  • بلوچستان میں صوبائی مسلم لیگ بناؤں گا،جان محمد جمالی

    بلوچستان میں صوبائی مسلم لیگ بناؤں گا،جان محمد جمالی

    بلوچستان : اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان میں بھی مسلم لیگ بنائیں گے۔

    سینیٹ انتخابات کا دنگل سجتے ہی اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا کہ وہ بلوچستان میں مسلم لیگ بنائیں گے، اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں نتیجے کی پرواہ نہیں کرتا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں بیٹی کی حمایت میں اصولی طور پر کھڑا ہوں، اگر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی تو کھل کا مقابلہ کریں گے۔