Tag: سینیٹ اورقومی اسمبلی

  • تبلیغی جماعت پرپابندی کیخلاف جماعت اسلامی نے قرارداد جمع کرادی

    تبلیغی جماعت پرپابندی کیخلاف جماعت اسلامی نے قرارداد جمع کرادی

    اسلام آباد : جماعت اسلامی نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کے خلاف سینیٹ اورقومی اسمبلی میں التواء کی تحریکیں جمع کرادیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے مغرب کی خوشنودی کےلئےپابندی عائد کی، سینیٹ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اورقومی اسمبلی میں پارٹی پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے تحریک جمع کرائی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت پرپابندی ملک میں قرآن و سنت کی تعلیمات روکنے کے مترادف ہے ،تعلیمی اداروں میں ناچ گانے اور مخلوط پروگراموں کی سرپرستی کی جارہی ہے ۔

    تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے، بے حیائی پر مبنی فیشن شوز پر پابندی عائد کی جائے۔

    قرارداد میں اسلام کی تبلیغ و ترویج کیلئے تبلیغی جماعت کی خدمات ناقابل فراموش قراردیتےہوئےکہا گیا کہ حکمران مغرب کو خوش اور اللہ کو ناراض کررہےہیں،تبلیغی جماعت کےتعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی فوری اٹھائی جائے۔

  • قومی اسمبلی میں آئین کی بالادستی کیلئے متفقہ طور پر قرداد منظور

    قومی اسمبلی میں آئین کی بالادستی کیلئے متفقہ طور پر قرداد منظور

    اسلام آباد: سینیٹ اورقومی اسمبلی میں اراکین جمہوریت کے استحکام کے لئے متحرک ہوگئے، قومی اسمبلی میں آئین کی بالادستی کے لئے متفقہ طور پر قرداد منظور کر لی، دونوں ایوانوں کےاجلاس میں سیاسی صورتحال پر بحث کے دوران اراکین نے جمہوری اداروں کی بالادستی کا عزم کیا۔

    سیاسی صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر سینٹ اور قومی اسمبلی میں ایجنڈے کی کاروائی کو موخر کرکے سیاسی صورتحال پر بحث کی گئی، قومی اسمبلی میں آئین کی بالادستی کے لئے متفقہ طور پر قرداد منظور کر لی گئی جبکہ سینٹ کے اجلاس میں قائد ایوان اور حکومتی اراکین کی غیرموجودگی پر اپوزیشن نے واک آوٹ کیا ۔

      ایوان بالا کے اراکین کا اجلاس کے دوران عمومی خیال تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی خوشحالی کے لئے حکومت اور مخالفین آپس کے تنازعات کو بات چیت سے حل کریں، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ اور آئین کو چھیڑنے والوں کے خلاف کھلی جنگ کریں گے ۔

    پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جمہوری قوتیں سازشیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی، جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی شیر اکبر کا کہنا تھا کہ ہرحکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے۔