Tag: سینیٹ ضمنی الیکشن

  • کے پی سینیٹ ضمنی الیکشن میں پی پی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

    کے پی سینیٹ ضمنی الیکشن میں پی پی اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا، پی پی ن لیگی امیدوار کے حق میں دست بردار ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مابین سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں، دونوں جماعتوں نے الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی نے ن لیگی امیدوار کے مقابلے میں اپنی امیدوار راحیلہ بی بی کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے پی کو درخواست دے دی، پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست پی پی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شجاع شازی خان کے ذریعے جمع کرائی ہے۔


    الیکشن کمیشن کا تین حلقوں میں ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان


    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جنرل الیکشن میں تعاون پر ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، حالیہ سینیٹ الیکشن میں ن لیگ نے پی پی کی امیدوار سینیٹر روبینہ خالد کو ووٹ دیا تھا۔

    خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خواتین کی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر اکتوبر 2024 میں سینیٹ کی اس نشست سے مستعفی ہو گئی تھیں اور ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مارچ 2025 میں منظور کیا تھا۔

  • سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہورہے ہیں

    سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہورہے ہیں

    اسلام آباد : سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہورہے ہیں ، یہ نشستیں یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری ، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی نے خالی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ، قومی اسمبلی اور سندھ اوربلوچستان کی اسمبلیوں کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گی، تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

    اسلام آباد کی ایک ، سندھ کی دو اوربلوچستان کی تین نشستوں پرانتخاب ہورہا ہے، اسلام آبادکی نشست پرسنی اتحاد کونسل کے امیدوارچوہدری الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی ہیں۔

    بلوچستان سے سینیٹ کی 3 نشستوں کے لئے7امیدوارمدمقابل ہیں ، پیپلزپارٹی کی جانب سےسابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو ، مسلم لیگ(ن)نےمیردوستین ڈومکی ، جمعیت علما اسلام کی جانب سے عبدالشکور اور بی اےپی کی جانب سے کہدہ بابراور مبین خلجی امیدوار ہیں۔

    کوئٹہ:پیپلز پارٹی کے 2امیدوارشکیل درانی اور طارق حسین دستبردارہوگئے ہیں جبکہ سید محمود شاہ اور میر حیا ربیار آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہےہیں۔

    سندھ سےسینیٹ کی2عمومی نشستوں پر پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل کےامیدوارمدمقابل ہیں ، پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ نشستوں کیلئے جام سیف اللہ اوراسلم ابڑو جبکہ سنی اتحادکونسل کی شازیہ سہیل اور نذیراللہ ایڈووکیٹ امیدوارہیں۔

    خیال رہے یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری ، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی نے نشستیں خالی کی تھی۔

  • سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14مارچ کو ہوں گے

    سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14مارچ کو ہوں گے

    اسلام آباد :   سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن14مارچ کو ہوں گے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہونے کے معاملے پر سینیٹ ضمنی انتخابات کے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ آج سےشروع ہوگا۔

    آراو نے اسلام آباد کی سینیٹ کی جنرل نشست کا پبلک نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب 14 مارچ کوقومی اسمبلی میں ہوں گے ، کاغذات نامزدگی 3،2 مارچ کو صبح 8:30 سے شام 4:30تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3مارچ کو امیدواروں کی فہرست اور 5 مارچ کواسکرونٹی ہوگی، امیدواروں کے خلاف اعتراضات 7 مارچ کو سنے جائیں گے اور ٹریبونل9مارچ کواعتراضات نمٹائے گا۔

    نوٹس کے مطابق عبوری فہرست9مارچ کوآویزاں کی جائےگی اور 10مارچ کوامیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال کوریٹرننگ افسرمقررکردیا ہے۔