Tag: سینیٹ نشست

  • ‘ہمارے کہے بغیر تحریک انصاف کے 4 ارکان نے سینیٹ نشست کے لیے ہمیں ووٹ دیا’

    ‘ہمارے کہے بغیر تحریک انصاف کے 4 ارکان نے سینیٹ نشست کے لیے ہمیں ووٹ دیا’

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے کہے بغیر آج تحریک انصاف کے 4 ارکان نے سینیٹ نشست کے لیے ہمیں ووٹ دے دیا ہے۔

    کراچی میں وزیر اعظم کے خطاب پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں کچھ دنوں پہلے آیا تھا، اگر میں بچ گیا تو کیا کچھ کر دوں گا، میں کہتا ہوں کھلی اجازت ہے، دو سے چار دن ہیں جو کرنا ہے کر لو بعد میں موقع نہیں ملے گا۔

    سینیٹ نشست کی ووٹنگ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا میرا کسی ایم پی اے سے رابطہ نہیں تھا، حلف لینے کو تیار ہوں کہ کسی سے فون پر رابطہ نہیں ہوا، واٹس ایپ پر بھی کسی سے رابطہ نہیں ہوا۔

    انھوں نے کہا وزیر اعظم کی مایوسی آج جھلک رہی تھی، عجیب و غریب زبان استعمال کر رہے تھے، میں یہی کہہ سکتا ہوں مایوس نہ ہوں عوام سے معافی مانگیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے آج تقریر میں کہا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں نے عوام کے لیے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کر دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا آپ نے آصف زرداری، فریال تالپور، سراج درانی، اور خورشید شاہ کو جیل میں ڈلوایا، آپ نے جو کچھ کرنا تھا وہ کر چکے، اب ہمارا عوام کی خدمت کا وقت آیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا ہمارے کہے بغیر آج پی ٹی آئی کے 4 ارکان نے سینیٹ نشست پر ووٹ دیا ہے، ہم تو آپ کو چھوڑ دیں گے لیکن اب جو کرنا ہے عوام آپ کے ساتھ کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا آئین نے فلور کراس کی اجازت دی ہے، الیکشن کمیشن کا ووٹ ہوتا تو وہ بھی عدم اعتماد میں ساتھ دیتے، کچھ دنوں سے یہ کارروائی چل رہی تھی، ہم سے زیادہ ان کے اپنے لوگ فلور کراس کر رہے ہیں، انھیں پتا ہے کہ ڈس کوالیفائی ہو جائییں گے پھر بھی رسک لیا۔

  • نہال ہاشمی کی سینیٹ کی خالی نشست پرپولنگ

    نہال ہاشمی کی سینیٹ کی خالی نشست پرپولنگ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے نا اہل سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں پولنگ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نا اہل نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

    پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست کے لیے جاری پولنگ کے دوران صوبائی اسمبلی کے اسٹاف کے ایوان میں داخلے پرپابندی ہوگی۔

    نہال ہاشمی کی خالی نشست پرآذاد امیدوار ڈاکٹراسد اور تحریک انصاف کی ڈاکٹرزرقا کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے پولنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔


    سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کوایک ماہ قید کی سزا سنادی


    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی ہوئی تھی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ماہ 2 فروری کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔