اسلام آباد: سینیٹ میں گیس چوری روکنے اور واجبات کی وصولی سے متعلق بل دوہزار چودہ کی متفقہ منظوری دے دی گئی,سینیٹ کا اجلاس پینل آف چیرمین احمد حسن کے زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم خاقان عباسی نے گیس چوری روکنے اور واجبات کی وصولی سے متعلق بل پیش کیا۔ جس کی ایوان بالا نے متفقہ منظوری دی۔
اس بل کے ذریعے گیس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف موثر کاروائی اور واجبات کی وصولی بہتر بنائی جاسکے گی۔ اجلاس میں سانحے پشاور پر بھی بحث جاری رہی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر رضا ربانی نے کہا دہشتگردی ملک کا مستقبل تباہ کر رہی ہے اور پہلی بار پنجاب میں پہلی بار شدت پسندی ڈیکلیئر کی گئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سنیٹر زاہد خان نے کہا وزیر داخلہ سینیٹ کو اہمیت نہیں دیتے اور یہاں طویل عرصے سے غیر حاضر ہیں۔ انہون نے کہا ایسا لگتا ہے کہ حکومت ملکی حالات کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔
عثمان سیف اللہ، لالہ عبد روف اور دیگر نے سانحہ پشاور کی مذمت کی۔سانحے پشاور پربحث جاری تھی کہ اجلاس پیر کی شام چار بجے کے لیے ملتوی کردیا گیا۔