لاہور : پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، نشست سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ ن لیگ نے رانا ارشد اور اپوزیشن نے رانا شہباز کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا ہے ۔
چار امیدوار مدمقابل ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کے مہر عبدالستار امیدوار، 2 آزاد امیدوار خدیجہ صدیقی اور اعجاز حسین ہیں۔
اب تک 169 اراکین اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، 371 پر مشتمل پنجاب اسمبلی کے ایوان میں تین سو انہتر ارکان موجود ہے، کامیابی کے لیے ایک سو پچاسی ووٹ درکار ہے۔
خیال رہے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین کی تعداد 239 ، پی پی کے 16 ، ق لیگ کے 11 اور آئی پی پی کے ارکان کی تعداد 7 ہے۔
اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 76 اور پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 37 ہے جبکہ مسلم لیگ ضیا، تحریک لبیک اور مجلس وحدت المسلمین کے پاس بھی ایک ایک رکن ہے۔
میاں اسلم اقبال نے ایک سال گزر جانے کے باوجود حلف نہیں اٹھایا ایک نشست پر عدالت کے حکم امتناع کے باعث ضمنی انتخاب ہونا باقی ہے۔