اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کے اجلاس کے دوران سیف اللہ ابڑو نے شہادت اعوان کو ٹاؤٹ قرار کو کہا کہ اگر زیادہ بات کی توکرسی اٹھاکرماروں گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے سیف اللہ کے بولنے پراعتراض کیا۔
اس دوران سیف اللہ ابڑواورشہادت اعوان کےدرمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہوا، سیف اللہ ابڑونےشہادت اعوان کوٹاؤٹ قراردیتے ہوئے کہا اگر زیادہ بات کی توکرسی اٹھاکرماروں گا۔
دوسری جانب اجلاس میں اسلام آبادمیں احتجاج پرپابندی کابل اعتراضات کےساتھ منظور کرلیا گیا، بل سینیٹرعرفان صدیقی کی جانب سےپیش کیا گیا۔
چیئرمین کمیٹی نے بل پر تحفظات پیش کیے جبکہ سیف اللہ ابڑوکی بھی مخالفت کی تاہم چیف کمشنراسلام آبادمحمد علی رندھاوا کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔
چیف کمشنر نے کہا کہ ایف نائن پارک کوسیاسی اجتماع کیلئےنہیں دیاجا سکتا ، ڈپلومیٹ رہتےاور سرمایہ کارآتےہیں۔