Tag: سینیٹ کے انتخابات

  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی

    پشاور : خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے،اپوزیشن ارکان نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست جمع کرائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ کےانتخابات ملتوی کردیئے گئے ، الیکشن کمشنر شمشاد خان نے کےپی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

    خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت 9 بجے سینیٹ کےانتخابات شروع نہ ہوسکی تھی تاہم سینیٹ انتخابات کے لئے انتظامات مکمل ہیں،الیکشن عملہ بھی موجود تھا۔

    کے پی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنےکی درخواست جمع کرائی تھی ، اپوزیشن کےاحمد کریم کنڈی نےصوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کرائی۔

    جس میں کہا تھا کہ ہمارے25 ارکان سےابھی تک حلف نہیں لیاگیا،الیکشن ملتوی کیاجائے، جس کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنرسے رابطہ کرلیا ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اجلاس ملتوی ہوا تو اپنے حق کیلئے لڑیں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ووٹ کے بارے میں بتایا گیا، افطار کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

  • سینیٹ کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

    سینیٹ کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان

    اسلام آباد : سینیٹ کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ، سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کےتحت 22 فروری تک ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہیں، نوٹیفکیشن کا اجرا ہوتے ہی سینیٹ کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے، سینیٹ کی 100 میں سے 53 نشستیں خالی ہوں گی جن میں سے 49 پر انتخابات ہوں گے۔

    سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی 2021 میں 6سال کے لیے سینیٹرمنتخب ہوئے تھے، رانا مقبول کے انتقال اور انوار الحق کاکڑ کے وزیراعظم بننے سے سینیٹ کی 2نشستیں خالی ہیں۔

    سینیٹ انتخابات کا انعقاد مارچ 2024 کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، الیکشن میں کامیابی کے بعد بطور ممبر حلف اٹھانے پر ان کی سینیٹ نشست خالی ہوجائے گی۔

    قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نومنتخب اراکین سینیٹرزکاانتخاب کریں گے، سینیٹ کے الیکشن کے بعد سینیٹرز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کریں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب 3سال کے لیے کیا جاتا ہے، سینیٹ کا الوداعی اجلاس 19 فروری کو بلایا گیا ہے۔

  • چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

    چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخابات سے متعلق اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیریں مزاری کی جانب سےچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    شیریں مزاری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیڈریشن کے یونٹ مکمل ہونے تک چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات نہیں ہوسکتے، وکیل شیریں مزاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل انسٹھ اور ساٹھ کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخابات عمل میں لائے جاسکتےہیں۔

    شیریں مزاری کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ سینیٹ میں اس وقت فاٹا اور وفاق کی کوئی نمائندگی نہیں ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے راحیلہ مگسی کی تعیناتی کا بھی نوٹیفیکیشن روک رکھا ہے۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیاسینیٹ میں فاٹا کے ارکان موجود ہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی سینیٹر مر جائے یا صوبوں سے کچھ سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں تو سینیٹ کی کارروائی نہ توروکی جاسکتی ہے اور نہ ہی کارروائی غیرقانونی ہوتی ہے۔

    عدالت نےاٹارنی جنرل سےتحریری جواب طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

  • سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری

    سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، انتخابات تین مارچ کو ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی خالی باون نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی وصولی بارہ اور تیرہ فروری کو ہوگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل سولہ اور سترہ فروری کو ہوگا، امیدوار 25 فروری تک اپنے درخواست فارم واپس لیتے ہوئے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے امیدواروں کی حتمی فہرست پچیس فروری کو جاری کر دی جائے گی، وفاق اور فاٹا کی نشستوں پر پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جبکہ خالی ہونیوالی صوبوں کی نشستوں پر پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

    یاد رہے کہ سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں، جن میں چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری سمیت پیپلزپارٹی کے اکیس، مسلم لیگ ن کے آٹھ ، اے این پی کے چھ ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے تین تین اور بی این پی عوامی کے دو سینٹر شامل ہیں جبکہ ق لیگ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک ایک سینیٹر بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔