Tag: سینے میں جلن

  • تیزابیت سے چھٹکارے کیلئے چند جادوئی نسخے

    تیزابیت سے چھٹکارے کیلئے چند جادوئی نسخے

    سینے میں جلن، الٹی یا ابکائی جیسی کیفیت اگر زیادہ محسوس ہونے لگے تو صحت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ آپ ایسیڈیٹی یعنی تیزابیت کا شکار ہیں۔

    ویسے تو بازاروں میں تیزابیت دور کرنے والی اینٹی ایسڈ ادویات دستیاب ہیں لیکن ان کے بے شمار مضر اثرات (سائیڈ ایفکٹس) بھی ہیں۔ اس لیے ان پر مکمل دارومدار بھی نقصان دہ ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق اِن شکایات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے اگر یومیہ خوراک میں تھوڑی سی تبدیلی کرلی جائے تو اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے۔

    صحت مند طرز زندگی کے حصول کے لئے بہترغذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ ایسی غذائیں جن میں ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے انہیں کھانے کے بعد ایسڈٹی کی شکایت ہونے کا اندیشہ رہتاہے۔

    عموماً وہ افراد جن کی غذائی نالی کمزور یعنی عضلاتی نالی جوحلق سے پیٹ تک جاتی ہے۔ اس میں مقعد کوبند کرنے والاپٹھا ہوتاہے جس کے سکڑنے سے غذائی نالی کا خارجی راستہ بند ہوجاتاہے۔ اس سے ایسڈٹی کی شکایت ہوتی ہے جس کے باعث گیسٹرو کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

    کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے تیزابیت کی شکایت کو کم کیا جاسکتا ہے۔ گیسٹرک ایسڈ سے بچنے کے لئے ان غذاؤں کاروزمرہ استعمال مفید رہتا ہے۔

    ادرک :

    تیزابیت میں ادرک کااستعمال بہترین ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی انفلیمنٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ تیزابیت کے ساتھ یہ سینے کی جلن ،بدہضمی اورپیٹ کے دیگرامراض میں بھی مفید ہے۔ ادرک کا قہوہ بنا کر پی لیں، تازہ ادرک کا چھوٹا ٹکڑا سمودھی ،سیریل اور دیگرغذاؤں کے ساتھ بھی لیا جاسکتا ہے۔

    ہری سبزیاں :

    ہرے پتوں کی سبزیاں جیسے پالک ، پودینا، دھنیا، میتھی، بند گوبھی وغیرہ کو اگراپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنا لیاجائے تو تیزابیت کی شکایت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ؎[

    دہی :

    جب بھی سینے میں جلن اور ایسڈٹی کی شکایت ہو تو ایک پیالہ ٹھنڈا دہی استعمال کریں، دہی کھانے کے بعد آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ کتنی جلدی آپ کی طبیعت میں بہتری آتی ہے۔ دہی میں کیلا یا خربوزہ شامل کرکے آپ اس کی افادیت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

    کیلا :

    کیلے میں الکلائن موجود ہوتا ہے اسی لئے یہ ایسڈٹی میں کارآمد رہتا ہے، آپ ایک سے دو کیلے کھاسکتے ہیں۔

    جو کا دلیہ

    ناشتے میں جوکادلیہ تیزابیت کاشکارافراد کے لئے بہترین آپشن ہے۔اسمیں موجود فائبر اپھارہ اورواٹرریٹنشن کوکنٹرول کرنے میں مدد کرتاہے۔یہ پیٹ میں موجود اضافی ایسڈ کوجذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔

    خربوزہ :

    خربوزہ ایک الکلائن پھل ہے۔ایسڈٹی کی شکایت میں آپ اسے ڈائریکٹ ٹھنڈاکرکے یااسمودھی کے طورپربھی لے سکتے ہیں۔ یہ پیٹ کے لئے نہایت مفید پھل ہے۔اس کے استعمال سے منٹوں میں آرام آتاہے۔

  • سینے میں جلن کی وجوہات اور اس کا علاج

    سینے میں جلن کی وجوہات اور اس کا علاج

    کراچی : سینے کی جلن متاثرہ مریض کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے، اس کا سبب معدے کی خرابی یعنی اس میں تیزابیت کا ہونا ہے،علاج کے باوجود اگرافاقہ نہ ہورہا ہو تو جگر کے ٹیسٹ لازمی کرانے چاہیئں۔ 

    فاسٹ فوڈ کا کثرت سے استعمال اور ورزش کا فقدان آج کے دور کے انسان کی صحت کو بری طرح تباہ کر رہے ہیں۔ خاص طور پر نظام انہضام پر اس کا بہت برا اثر پڑ رہا ہے، اسی وجہ سے معدے میں جلن، گیس اور تیزابیت کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    سینے کی تیزابیت دراصل کینسراورہیپا ٹائٹس بی جیسے مہلک امراض کی بھی علامت ہے، ایسی صورت میں غذا متناسب طریقے سے ہضم ہونے کی بجائے تیزابیت کی شکل میں دوبارہ غذا کی نالی میں پہنچ جاتی ہے، جو سینے میں شدید جلن کا باعث بنتی ہے۔

    اگر مناسب غذا نہ کھائی جائے تو معدہ متاثر ہوتا ہے اورپھر کھانے کے بعد بوجھل پن کا شکار ہونا، گیس اور سینے میں جلن ہو نا عام سی بات ہے۔

    تیزابیت کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جس کےلیے جگر کا ٹیسٹ ضرور کروائیں، خاص طور پر پچاس سال کی عمر کے مرد و خواتین اپنے جگر کے تمام ٹیسٹ لازمی کروائیں، اکثر لوگ تیزابیت کو معمولی بات سمجھ کر درگزر کرتے ہیں، جو بعد ازاں کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    سینے کی جلن کے حوالے سے بازاروں میں سیکڑوں ادویات دستیاب ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو سینے کی جلن کے علاج کے لیے قدرتی ٹوٹکوں سے روشناس کرائیں گے۔

    rose-water

    سینے میں تیزابیت کا آسان علاج

    سینے میں تیزابیت کے حوالے سے بڑی الائچی کا استعمال جادوئی حیثیت رکھتا ہے، اس کے لیے ہر بار کھانا کھانے سے قبل سات دانے کھائیں جائیں۔

    cucumber-post

    کھیرا اور عرق گلاب کا استعمال

    large-cardamom

    کھیرا اورعرق گلاب کا استعمال بھی سینے کی جلن کو دور کرنے میں اہمیت کا حامل ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ آدھی پیالی عرق گلاب اور آدھی پیالی کھیرے کا جوس دونوں کو ملا کر کھانے سے قبل پیئں اور الائچی کے سات دانے بھی اس کےساتھ کھائیں، یہ نسخہ مرض کے علاج کیلئے انتہائی مجرّب ہے۔