Tag: سیوریج سیمپلز

  • پولیو وائرس: زیادہ سے زیادہ سیوریج سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہونے لگی

    پولیو وائرس: زیادہ سے زیادہ سیوریج سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہونے لگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں پولیو وائرس کی نشان دہی کے لیے لیے جانے والے زیادہ سے زیادہ سیوریج سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہونے لگی ہے، جو ملک کے نظام صحت کے لیے ایک بڑے خطرے کی علامت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 اضلاع سے پولیو ٹیسٹ کے لیے 20 مئی کو سیوریج سیمپلز لیے گئے تھے، جن میں سے 4 اضلاع کے 4 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جن اضلاع کے سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں صوابی، دکی، سبی، اور قلعہ سیف اللہ شامل ہیں، ان سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائے بی تھری اے کلسٹر پایا گیا ہے، مجموعی طور پر رواں سال چاروں صوبوں سے 172 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہوئے ہیں، جب کہ 44 اضلاع کی سیوریج پولیو زدہ ہو چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوابی کے علاقے شاہ منصور، کالا پل بدرے کی سیوریج، سبی کے مین گندا نالہ کی سیوریج، ضلع دکی کے علاقے نصیر آباد محلے کی سیوریج، اور قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلے پوٹی کی سیوریج پولیو سے متاثرہ نکلی ہے۔

    پولیو وائرس نے ملکی ہیلتھ اسٹرکچر کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا

    رواں برس قلعہ سیف اللہ، دکی کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹو ہوئی ہے، جب کہ رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے 4 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان کے 2 شہروں کے چار سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے 2 شہروں کے چار سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: پولیو وائرس پھر سے پنجے گاڑنے لگا، پاکستان کے 2 شہروں کے چار سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیوریج لائنوں میں موذی پولیو وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے، نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سیوریج سیمپلز ٹیسٹ رپورٹ تیار کرلی گئی جس کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع سے جمع کیے گئے 3 اور پشین سے جمع کیے گئے ایک نمونے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نمونے جینیاتی طور پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کے درآمد شدہ وائے بی تھری اے کلسٹر سے منسلک ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رواں برس 33 اضلاع کے 112 سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں، رواں برس صرف کراچی ایسٹ کے 15 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہوئے ہیں جبکہ ان دو شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ یکم سے 17 اپریل تک لی گئی تھی۔

    ذرائر کے مطابق کراچی ایسٹ کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور لوکل ہے، کراچی ملیر کے لانڈھی بختاور ویلج کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے، ملیر کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    ذرائع کے مطابق پشین کے علاقہ تروا کی انوائرمنٹل سائٹ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں برس پشین کے دو سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں، یہاں کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے۔

  • پاکستان کے 8 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے 8 شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد : ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے 8 شہروں سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 8شہروں کے 12سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائی بی اے تھری کلسٹر پایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، کوئٹہ، اوستہ محمد، سبی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ پشاور، مستونگ، نصیر آباد، کوہاٹ کے سیوریج میں بھی پولیو پازیٹو نکلا۔

    پاکستان کے 8شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 14 تا 19 مارچ ہوئی تھی، رواں برس 31 اضلاع کے 93 سیمپلزپولیو پازیٹو ہو چکے ہیں۔

    کراچی ایسٹ، ساؤتھ، کورنگی کےسیوریج میں پولیو پایا گیا، رواں برس کراچی ایسٹ کے13ساؤتھ کے6سیمپلز پازیٹو نکلے، کراچی کےسیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    اس کے علاوہ اوستہ محمد کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا، اوستہ محمد کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے، رواں برس کوئٹہ کے 12 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا، رواں برس پشاور کے 9 سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پشاور کے سیوریج میں پولیو وائرس مقامی طور پھیل رہا ہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے۔

  • ملک کے 5 شہروں کے  9 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے 5 شہروں کے 9 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد : ملک کے پانچ شہروں کے نو سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائے بی اے تھری کلسٹر پایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں کی سیوریج میں پولیو وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے ، ملک کے پانچ شہروں کے نو سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائے بی اے تھری کلسٹر پایا گیا ہے، کراچی، لاہور، بدین، پشاور، چمن کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے۔

    رواں برس 30 اضلاع کے 83 سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں، پولیو پازیٹو 80 سیوریج سیمپلز جینیاتی طور لوکل ہیں جبکہ 3 سیوریج سیمپلز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے نکلا ہے۔

    پانچ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 6 تا 13 مارچ ہوئی تھی، کراچی ایسٹ راشد منہاس روڈ ، ایسٹ مچھر کالونی، چکورا نالہ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

    رواں برس کراچی ایسٹ کے 12 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، کراچی ایسٹ کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور لوکل ہے جبکہ کراچی ساوتھ کی ہجرت کالونی کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، جہاں پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے۔

    کراچی ملیر لانڈھی بختاور کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، ملیر لانڈھی بختاور کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    اس کے علاوہ پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، پشاور کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے جبکہ چمن کے علاقہ ہادی پاکٹ کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، جہاں پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    لاہور کی آوٹ فال سٹیشن انوائرمنٹل سائٹ میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، لاہور کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے جبکہ بدین کے علاقہ ماہوالی درگاہ نالہ کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، جہاں پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی سنٹرل سے ہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں

    حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں

    اسلام آباد : ملک کے پانچ شہروں کے 9 سیوریج سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ تیارکر لی گئی ہے، جس مین پانچ شہروں کے نو سیوریج سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ نے پولیو پازیٹو سیوریج کی رپورٹ وزارت صحت کو بھجوا دی، ذرائع نے بتایا کہ کراچی، پشاور، کوئٹہ، چمن اور مستونگ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، جس کے بعد رواں برس کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلزکی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیوٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ اکیس تا ستائیس فروری ہوئی تھی، کراچی ساؤتھ اور کورنگی کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا، منظورکالونی اور کورنگی نالہ کی سیوریج پولیو زدہ ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ رواں برس کراچی ساؤتھ میں سیوریج چوتھی بار اورکورنگی نالہ کی سیوریج دوسری بار پولیو پازیٹو ہوئی، دونوں علاقوں میں پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں برس یہاں کے سات سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہوچکے ہیں، پشاور میں پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    رہورٹ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ کے علاقوں سرپل اور طاوس آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں برس کوئٹہ کی سیوریج میں آٹھ بار پولیو وائرس پایاگیا۔

    پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے، چمن میں کے ہادی پاکٹ اورکازیبہ سائٹ کی سیوریج بھی پولیو پازیٹو ہے، رواں برس چمن کی سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایاگیا، یہاں کا پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    اس کے علاوہ مستونگ عدالت روڈ کی سیوریج میں پولیووائرس پایا گیا، رواں سال مستونگ کی سیوریج پہلی بارپولیو پازیٹو ہوئی، یہاں کےپولیووائرس کا جینیاتی تعلق چمن سےہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کےدوکیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔

  • اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پھر پولیو زدہ نکل آئی

    اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پھر پولیو زدہ نکل آئی

    اسلام آباد : ملک کے بارہ اضلاع سے لئے گئے سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، ذرائع کےمطابق رواں سال کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلزکی تعداد چھیالیس ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بے لگام پولیو وائرس نے ملکی نظام صحت کو پھر سے جکڑ لیا ، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پھر پولیو زدہ نکل آئی۔

    ملک کے بارہ اضلاع سےلئے گئے سیوریج سیمپلزمیں پولیو کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی،اوکاڑہ،حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد،اسلام آباد،کوہاٹ،کوئٹہ،پشاور،سبی کی سیوریج کا پولیو ٹیسٹ پازیٹو نکلا۔

    ذرائع نے بتایا کہ 11شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 13تا20فروری لئے گئے، اوکاڑہ کے اربن انوائرمنٹل سائٹ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے جبکہ کراچی کیماڑی کااورنگی نالہ، محمد خان کالونی کی سیوریج پولیو زدہ ہے جبکہ کراچی سینٹرل حاجی مرید گوٹھ کی سیوریج بھی پولیوپازیٹوہے۔

    ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے علاقہ جیکب پمپنگ اسٹیشن کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، جیکب آباد صدر پمپنگ اسٹیشن،سکھرمکہ پمپنگ اسٹیشن کی سیوریج پولیوپازیٹو ہے۔

    اس کے علاوہ کوہاٹ کےعلاقے فقیرآباد کی سیوریج کا پولیو ٹیسٹ پازیٹو ہے جبکہ پشاورکےعلاقوں حیات آباد،نرےخوڑ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

    سبی گندا نالہ، کوئٹہ میں جاتک کلے، تختانی کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلا جبکہ رواں برس پہلی باراسلام آبادسبزی منڈی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہوئی۔