Tag: سیوریج لائن

  • 10 روز سے سیوریج لائن میں پھنسی بلی کو بچالیا گیا

    10 روز سے سیوریج لائن میں پھنسی بلی کو بچالیا گیا

    جدہ: سعودی عرب میں  10 روز سے سیوریج پائپ لائن میں پھنسی بلی کو ریسکیو  کرلیا گیا جس پر سعودی شہزادی نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سیوریج پائپ میں بلی کے پھنسنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا، صارفین  نے بلی کے لیے امدادی مہم میں بھی حصہ لیا تھا۔

    جس کے بعد ریاض میونسپلٹی نے المنصورہ محلے کی سیوریج پائپ میں دس روز سے پھنسی بلی کو نجات دلائی۔

    سعودی سوسائٹی فار اینیمل ویلفیئر (رفق) کی چیئرپرسن شہزادی موضی بنت فہد آل سعود نے بلی کو سیوریج پائپ سے نکالنے پر ریاض میونسپلٹی کے نام شکریہ کا خط ارسال کردیا۔

    شہزادی موضی نے بلی کی مدد کے لیے امداد کرنے، نجات آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور محنت کرتے رہنے پر رضاکار خاتون آمال کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  • کراچی: کلب روڈ پر 10 روز قبل تبدیل کی گئی سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی

    کراچی: کلب روڈ پر 10 روز قبل تبدیل کی گئی سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی

    کراچی: شہر قائد میں کلب روڈ پر 10 روز قبل تبدیل کی گئی سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی ہے، کے ایم سی کی جانب سے روڈ کی کارپیٹنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران سیوریج لائن دھنس گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے کلب روڈ پر سیوریج لائن دس روز بعد ایک بار پھر دھنس گئی ہے،ذرایع کا کہنا ہے کہ 54 انچ سیوریج لائن کی تبدیلی پر لاکھوں روپے لاگت آئی تھی۔

    سیوریج لائن زمین سے تقریباً 22 فٹ نیچے ڈالی گئی تھی، گزشتہ روز یہ کے ایم سی کے کام کے دوران پھر بیٹھ گئی، ایک روز گزر جانے کے باوجود نہ لائن تبدیل کی جا سکی نہ رساؤ روکا جا سکا تھا، تاہم، آج سیوریج لائن پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان بھی مرمتی کام کا معائنہ کرنے پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ دھنسنے والی سیوریج لائن 60 سال پرانی ہے، مرمت کام فوری شروع کیا گیا ہے تاکہ اطراف میں اوور فلو کا مسئلہ پیدا نہ ہو، متاثرہ سیوریج لائن کی مرمت کا کام 24 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کلب روڈ پر 25 فٹ گہری قدیم سیوریج لائن بیٹھ گئی تھی، جس کی مرمت کا کام 4 روز میں مکمل کیا گیا تھا، کام کی تکمیل کے بعد واٹر بورڈ نے کہا تھا کہ سڑک کی تعمیر اب کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، تاہم کے ایم سی کی ذمہ داری کی ادائیگی کے دوران سیوریج لائن پھر بیٹھ گئی۔

    60 سال پرانی 54 انچ کی لائن بیٹھنے سے اولڈ ٹاؤن گٹر ٹاؤن میں تبدیل ہو گیا تھا، سیوریج کے گندے پانی سے کلب روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، گورنر ہاؤس، فوارہ چوک، زیب النسا اسٹریٹ، لکی اسٹار اور شارع فیصل متاثر ہوئے تھے۔ واٹر بورڈ کی نا اہلی کے باعث بار بار دھنسنے والی لائن کو تبدیل نہ کیا جا سکا تھا۔

  • شارع فیصل، فاطمہ جناح روڈ پر گٹر کو بڑے پتھر ڈال کر بند کرنے کا انکشاف

    شارع فیصل، فاطمہ جناح روڈ پر گٹر کو بڑے پتھر ڈال کر بند کرنے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے مشہور شارع فیصل اور فاطمہ جناح روڈ پر گٹرز کو بڑے پتھر ڈال کر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ دی گئی ہے کہ شارع فیصل اور فاطمہ جناح روڈ پر گٹرز کو بڑے پتھر ڈال کر بند کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑے پتھروں کے باعث گٹر ابل پڑے ہیں، یہ کسی گروہ کا کام ہے جو شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹ ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گروہ کو پکڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر ایک شخص پکڑا گیا تو پورا گروپ سامنے آ جائے گا، گروہ کے خلاف کرمنل مقدمات درج کیے جائیں، کراچی کے نام نہاد مالک اور دوست شہریوں سے دشمنی میں پیش پیش ہیں۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ سندھ نے شہریوں کو بھی گٹر چوک کرنے والے گروہ کی نشان دہی کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ شہر میں بڑی شاہ راہوں پر جگہ جگہ گٹر ابلنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بالخصوص گزشتہ بارشوں کے بعد شہر کی اکثر سڑکوں کے گٹر ابل پڑے تھے، جن کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں بڑے پتھر ڈال کر جان بوجھ کر چوک کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی کراچی کی مشہور سڑکوں ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت اورنگی ٹاؤن میں بھی گٹر لائنوں کو قصداً چوک کرایا جا چکا ہے، تاہم ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

  • کراچی: نالے میں گرنے والے 3 بچے دم توڑ گئے، ایک بچے کی تلاش جاری

    کراچی: نالے میں گرنے والے 3 بچے دم توڑ گئے، ایک بچے کی تلاش جاری

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا، نالے میں گرنے والے تین بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نصرت بھٹو کالونی میں ایک نالے میں چار بچے گر گئے تھے، جن میں سے تین بچوں کو ریسکیو عملے نے نکال کر تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا تھا۔

    تاہم تینوں بچوں کو کوشش کے با وجود بچایا نہیں جا سکا اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

    دوسری طرف ریسکیو عملہ چوتھے بچے کو تلاش کر رہی ہے، تاہم عملے کے پاس ایمرجنسی لائٹس ہی موجود نہیں ہیں، روشنی نہ ہونے کی وجہ سے تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    نالے میں گرنے والے چوتھے بچے کی تلاش میڈیا کیمروں کی لائٹس کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: جلاد صفت مالکن کا کم سن ملازمہ پر وحشیانہ تشدد

    خیال رہے کہ کراچی میں سیوریج کے نالوں میں آئے دن بچے گرنے کے واقعات رو نما ہو رہے ہیں، جن کے تدارک کے لیے شہری انتظامیہ نے تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔

    ماضی میں ایسے کئی افسوس ناک واقعات رو نما ہوئے جن میں معصوم بچے نالوں میں گرنے کے بعد جاں بحق ہوئے اور اس کی خبریں میڈیا میں بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی گئیں لیکن اس کے باوجود ان نالوں کو محفوظ نہیں بنایا گیا۔

  • ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے

    ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے

    ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے،ڈوبنے والوں میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے کچہ پھاٹک کے قریب گٹر اور سیوریج لائن کی صفائی کرتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے ڈوبنے والوں میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے.

    ڈوبنے والوں میں سے اٹھارہ سالہ عمران کو ریسیکو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا.

    ریسکیو کے مطابق سیوریج لائن میں زہریلی گیس کی وجہ سے دونوں افراد دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ورثہ کے حوالے کر دیں گئیں.