Tag: سیٹلائٹ تصاویر

  • ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر منظر عام پر آگئیں

    ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر منظر عام پر آگئیں

    تہران : ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، جس میں تنصیبات پر ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات پر ہونے والے امریکی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں۔

    فاکس نیوز کی جانب جاری کردہ تصویروں میں نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات پر تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔

     

    فردو کی جوہری مرکز کی تصویریں بھی جاری کی گئی ہیں جہاں حملے کے آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔

    سیٹلائٹ کی تصاویر میں چھ سوراخ دکھائے گئے ہیں، جہاں بنکر کو پھٹنے والے بم پہاڑ میں گھس گئے ہیں، اور پھر زمین جو دھول میں ڈھکی نظر آتی ہے۔

    امریکہ کے زیر زمین جوہری تنصیب پر حملہ کرنے کے بعد سیٹلائٹ کا ایک قریب سے منظر فورڈو زیر زمین کمپلیکس کے کنارے کو دکھاتا ہے۔

    کئی ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا کہ ایران نے اتوار کی صبح حملے سے پہلے ممکنہ طور پر قریب ترین ہتھیاروں کے درجے کی انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ فورڈو سے باہر منتقل کر دیا

    یاد رہے امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بنکر بسٹر بم اور ٹاما ہاک میزائل برسائے تھے، جس میں فردو، نطنز اوراصفہان میں نیو کلیئر پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

    امریکی صدر نے سچویشن روم میں اعلیٰ عسکری و سیاسی مشیروں کے ساتھ تمام کارروائی کو براہ راست مانیٹر کیا تھا۔

  • ایران زمین کے مدار میں ایک بار پھر اپنا سیٹلائٹ بھیجنے میں ناکام

    ایران زمین کے مدار میں ایک بار پھر اپنا سیٹلائٹ بھیجنے میں ناکام

    تہران : ایران رواں سال زمین کے مدار میں اپنا سیٹلائٹ بھیجنے میں دوبار ناکام ہوچکا ہے،ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ مصنوعی سیارے کو جلد ہی وزارت دفاع کے حوالے کردیا جائے گا اور بعدازاں فضاء میں بھیجا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران رواں سال زمین کے مدار میں اپنا سیٹلائٹ بھیجنے میں دوبار ناکام ہوچکا ہے مگر اس کے باوجود وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پرکام جاری رکھے ہوئے ہے،دوسری طرف امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ تہران سیٹلائٹ کی آڑ میں اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایران کے امام خمینی اسپیس سینٹر کی طرف سے نئے تیار کردہ مصنوعی سیارے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، یہ اسپیس سینٹر ایران کے ضلع سمنان میں قائم ہے۔ ایران کی تازہ میزائل سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

    ایران عام طور پرمیزائل سرگرمیوں کے حوالے سے اعلانات کرتا رہا ہے مگر نئے سیٹلائٹ کے حوالے سے ایرانی حکام اب تک خاموش رہے ہیں۔

    ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا تھاکہ مصنوعی سیارے کو جلد ہی وزارت دفاع کے حوالے کردیا جائے گا، ایرانی عہدیدار نے عندیہ دیا کہ سیٹلائٹ کو جلد ہی فضاءمیں بھیجا جائےگا۔

    امریکی دفاعی تجزیہ نگار وابین ھینز نے ایرانی میزائل اور فضائی پروگرام کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں قائم امام خمینی فضائی مرکز عام طور ایک خاموش مرکز ہے۔ ہمیں بھی اس کے ہاں تیار کردہ مصنوعی سیارے کی تصاویر کا حال ہی میں پتا چلا ہے تاہم فی الحال اس سیٹلائیٹ کے فضاءمیں بھیجے جانے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ایرانی سیٹلائیٹ کی تازہ تصاویر 9 اگست کو لی گئی ہیں جو اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ایران اپنی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے، مصنوعی سیارے کی آڑ میں ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کوآگے بڑھا رہا ہے۔

  • بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    لندن : بھارت کے بلند وبانگ دعوے جھوٹے نکلے، برطانوی نیوز ایجنسی نے بھارتی دعوے جھوٹ قرار دے دیا، رائٹرز کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سیٹلائٹ کمپنی نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی، پلانیٹ لیب نامی کمپنی نےبالاکوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، برطانوی نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ سیٹیلائٹ تصاویر نے مودی حکومت کے دعوؤں کومشکوک بنادیا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالا کوٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کسی عمارت کو نشانہ ہی نہیں بنایا گیا، چار مارچ کی تصاویر میں بالاکوٹ میں کسی بھی عمارت کی تباہی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، کسی کی چھت گری اور نہ ہی کسی دیوار کو نقصان پہنچا ۔

    گزشتہ برس اپریل اور رواں سال مارچ کی تصاویرمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ای میلز کیں تاہم دونوں وزارتوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

    خیال رہے بھارتی حکومت پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں کارروائی کے ثبوت فراہم کرنے میں تاحال ناکام ہے جس کے بعد مودی سرکار کو ہرطرف ست ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    مزید پڑھیں :  بالاکوٹ اسکرپٹ، مودی سرکار ثبوت دینے میں تاحال ناکام

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 اور 25  فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے۔

    جس کے بعد بھارت کی حکمراں جماعت، فوجی ترجمان اور چیلنز نے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے 350 سے افراد مارے گئے۔جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔