Tag: سیٹ پر حادثہ

  • سپرمین کے سیٹ پر ڈیوڈ کورنسویٹ کے ساتھ کیا دردناک واقعہ پیش آیا؟

    سپرمین کے سیٹ پر ڈیوڈ کورنسویٹ کے ساتھ کیا دردناک واقعہ پیش آیا؟

    ڈیوڈ کورنسویٹ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ سپرمین فلم میں ایک "ایپک” فلائنگ سین فلمانے کے دوران انھیں کافی گہرے زخم آئے تھے۔

    32 سالہ امریکی اداکار وینٹی فیئر کے لائی ڈٹیکٹر ٹیسٹ میں سوالوں کے جواب دے رہے تھے جہاں انھیں پولی گراف مشین سے منسلک کیا گیا، ساتھی اداکار نکولس ہولٹ نے ان سے سپرمین میں کام کرنے کے دوران لگنے والی مہلکی چوٹ کے بارے میں پوچھا،

    اس جواب دیتے ہوئے کورنسویٹ نے انکشاف کیا کہ فلم میں ایک اڑنے والے منظر کے دوران زیرناف نجی اعضا پر چوٹ لگی ہے جہاں انھوں نے ہارنس پہن رکھا تھا۔

    سپرمین کے اداکار نے بتایا کہ مجھے ہوا میں کھینچنے کی فلم بندی کی فوٹیج موجود ہے۔ یہ بہت ہی شاندار لمحہ ہے یہ ٹریلر میں بھی ہے،

    اس سین میں کھڑا ہو کر میں شیشے کو ہٹاکر پھر کھڑکی سے باہر نکل کر ہوا میں اڑتا ہوں اور اس کے پہلے ٹیک پر مجھے ایک زودار جھٹکا لگا اور زیرناف شدید چوٹ آئی۔

    کورنسویٹ اور ہولٹ بالترتیب جیمز گن کی فلم سپرمین میں بطور ٹائٹلر مین آف اسٹیل اور لیکس لوتھر کے اہم ستارے کے طور پر جلوہ گر ہیں، سپرمین فلم 11 جولائی 2025 کو ریلیز ہوئی تھی اور اس وقت سینما میں دیکھائی جارہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ls-fire-famous-bollywood-actress-dies/