Tag: سیڑھیاں

  • ٹرمپ جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے، ویڈیو وائرل

    ٹرمپ جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے، ویڈیو وائرل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی جہاز ائیر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اچانک لڑکھڑا گئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سے چھٹیاں گزارکر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا۔

    ٹرمپ طیارے میں سوار ہونے کے لیے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے، جس کے بعد انہوں نے سنبھل کر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازے پر پہنچ کر ایئرپورٹ پر موجود افرادکو ہاتھ بھی ہلایا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ رواں ماہ 79 سال کے ہوجائیں گے۔

    گزشتہ سال جولائی میں پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ان کا کان گولی سے معمولی زخمی ہوا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ سے صحافی نے ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں منشیات لانے سے متعلق سوال کیا۔ جس پر امریکی صدر نے لب کشائی کی۔

    صحافی کے سوال پر جواب میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ایلون مسک کے ساتھ اچھا تعلق تھا، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ مسک سے فون پر بات کرنے کا نہیں سوچا، مگر میں تصور کر سکتا ہوں کہ مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکا سے جوہری مذاکرات پر ایران کا نیا فیصلہ

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے۔

  • ایسکیلیٹرز کی سائیڈ پر برش کیوں ہوتے ہیں؟

    ایسکیلیٹرز کی سائیڈ پر برش کیوں ہوتے ہیں؟

    کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ایسکیلیٹر (برقی) سیڑھیوں پر دائیں اور بائیں نچلے حصے میں جوتے صاف کرنے والے برش کے ریشے کیوں ہوتے ہیں؟

    عام خیال کے برعکس یہ برش یا ریشے جوتوں کی صفائی کے لیے نہیں ہیں۔

    ان ریشوں کو ایسکیلیٹر برشز کہا جاتا ہے جبکہ کچھ کو اسکرٹ ڈیفلیکٹرز بھی کہتے ہیں، یہاں اسکرٹ سے مراد وہ غلاف ہے جو سیڑھیوں اور کناروں کے درمیان ہوتا ہے۔

    یہ برشز بنیادی طور پر ان سیڑھیوں پر سفر کرنے والوں کے تحفظ کے لیے ہوتے ہیں کیونکہ یہ خلا کے درمیان سرحد کا کام کرتے ہیں۔

    یہ سیڑھیوں اور سائیڈز کے درمیان موجود خلا میں کوئی چیز جیسے بیگز، کپڑے یا جوتے پھنس جائے تو موٹر کے درمیان جا کر ایسکیلیٹر کو کام کرنے سے روک سکتے ہیں۔

    دراصل ایسکیلیٹر اتنے طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ انسانی جسمانی اعضا کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، یہاں پر اکثر حادثات ہاتھ یا پیر اس خلا میں پھنسنے کے نتیجے میں ہوتے ہیں تو یہ برشز لوگوں کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ سائیڈ سے ذرا ہٹ کر کھڑے ہوں۔

  • سانس پھولنے کی وجہ پریشان کن ہوسکتی ہے

    سانس پھولنے کی وجہ پریشان کن ہوسکتی ہے

    کیا آپ کو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے یا مختلف سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے سانس پھولنے کی شکایت ہورہی ہے، تو ماہرین نے اس کی وجہ ڈھونڈ لی ہے اور یہ خاصی تشویشناک ہوسکتی ہے۔

    سانس پھولنے کے لیے ڈسپینیا کی طبی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے اور امریکا کے مایو کلینک کے مطابق اس کے ساتھ سینے میں شدید کھنچاؤ، ہوا کی زیادہ ضرورت یا دم گھونٹنے جیسے احساسات بھی ہوسکتے ہیں۔

    اس کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن کے باعث یہ دہشت زدہ کردینے والا تجربہ ہوتا ہے جن میں سے کچھ سنگین اور کچھ بے ضرر ہوتی ہیں۔

    دراصل سانس لینے کا عمل بہت پیچیدہ ہوتا ہے، پھیپھڑوں، سانس کی نالی، شریانوں، مسلز اور دماغ کے متعدد ریسیپٹرز جسمانی ضروریات کے مطابق سانس لینے کے عمل کے لیے کام کرتے ہیں۔

    اگر آپ کو دمہ ہے، تو اس بیماری میں سانس کی نالی تنگ ہوجاتی ہے، سوج جاتی ہے اور بہت زیادہ بلغم تیار کرتی ہے، جس کے باعث جسمانی سنسرز شناخت کرتے ہیں کہ جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل رہی اور خطرے کی گھنٹی بجنے لگتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اس سے آپ کو لگ سکتا ہے کہ ہوا کے حصول کے لیے مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

    کوئی عام کام جیسے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس لینے میں مشکلات کئی بار لوگوں کو پریشان کردیتا ہے۔ سنسناٹی یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسین کی پھیپھڑوں کے امراض کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سعدیہ بینزکونمے مطابق ضروری نہیں کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر آپ کسی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر رہتے ہیں اور سیڑھیاں چڑھنے کے عادی نہیں ہوتے، تو یہ غیرمعمولی نہیں کہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس کچھ پھول جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام جسمانی سرگرمیوں سے سانس پھول جاتا ہے اور اگر آپ کو یاد نہیں کہ آخری بار ورزش کب کی تھی تو بہتر ہے کہ اسے معمول بنالیں۔ ایسا کرنے سے مسلز کے افعال زیادہ بہتر ہوتے ہیں اور انہیں کام کے لیے کم آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ وہ کم کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی خارج کرتے ہیں۔

    یعنی ورزش کرنے سے ہوا کی ضرورت میں کمی آتی ہے اور ورزش شروع کرنے سے پہلے یہ برا خیال نہیں کہ ڈاکٹر کے پاس جاکر دل اور پھیپھڑوں کی صحت کی جانچ پڑتال کروالیں۔

    اس کے برعکس اگر ورزش کرنا آپ کا معمول ہے اور پھر بھی روزانہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول جاتا ہے تو یہ ضرور قابل تشویش ہے۔

    پروفیسر سعدیہ نے کہا کہ اگر سیڑھیاں چڑھنے کے مقابلے میں کم شدت والی جسمانی سرگرمیوں جیسے نہانے یا کچھ چلنے سے بھی لگتا ہے کہ سانس لیا نہیں جارہا تو یہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا اشارہ ہوتا ہے۔

    ان کے مطابق صحت مند جوان افراد کو عام سرگرمیوں میں سانس کے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔

    تاہم اگر ایسا ہورہا ہے تو اس کی عام وجہ دمہ اور دیگر سنگین وجوہات میں نمونیا، کاربن مونو آکسائیڈ پوائزننگ، ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلیئر اور پھیپھڑوں کے امراض قابل ذکر ہیں۔

    ہر بیماری میں سانس پھول جانے کا میکنزم تھوڑا مختلف ہوتا ہے جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ جسم کے کونسے حصے کے سنسرز اس عمل کا حصہ ہیں۔

    ان سب کی دیگر متعدد علامات بھی ہوتی ہیں تو ضروری نہیں کہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول جانا واقعی صحت کی کسی سنگین خرابی کا نتیجہ ہو۔ ماہرین کے مطابق ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

  • گھر کے نیچے 30 فٹ گہرائی میں کیا برآمد ہوا؟

    گھر کے نیچے 30 فٹ گہرائی میں کیا برآمد ہوا؟

    نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد اکثر اوقات مکینوں کو کچھ پراسرار چیزیں مل جاتی ہیں، جیسے چھپا ہوا کوئی کمرہ یا تہہ خانہ، امریکی شہری کو بھی ایسا ہی ایک تجربہ ہوا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں امریکی شہری اسٹیون بتا رہا ہے کہ اسے اپنے گھر سے ایک خفیہ غار کا راستہ ملا۔

    اسٹیون کے مطابق وہ اس گھر میں اپنے کزن کے ساتھ رہتا ہے، ایک روز اسے ایک راستہ نیچے جاتا ہوا دکھائی دیا۔ اسٹیون اور اس کا کزن سیڑھیاں اور ٹارچ لے کر نیچے اترے تو یہ ایک 30 فٹ گہرا غار نکلا۔

    غار کے اندر ایک متروکہ ریلوے لائن بھی تھی۔ یہ غار ایک سرنگ کی طرف جارہی تھی جس کے اوپر ایک سڑک بنا کر اس سرنگ کو بند کردیا گیا تھا۔

    اسٹیون کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جگہ بہت پرسکون اور خاموش لگی اور بہت پسند آئی۔

  • برقی سیڑھیوں  پر دل دہلا دینے والا واقعہ

    برقی سیڑھیوں پر دل دہلا دینے والا واقعہ

    کوالالمپور: برقی سیڑھیوں کا استعمال کرنے والےافراد ہوشیار رہیں کیونکہ آپ کی ذرا سی لاپرواہی یا غفلت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

    جیسے جیسے برقی سیڑھیوں کا استعمال بڑھتا جارہا ہے وقت کے ساتھ ساتھ افسوسناک واقعات بھی سامنے آتے جارہا ہے ہیں۔

    ایسا ہی ایک دلخراش واقع حال ہی میں ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی چپل برقی سیڑھیوں میں پھنس گئی جس کی وجہ سے وہ زمین پر جاگرا اور اس کا پاؤں جزوی طور پر مشین کے اندر پھنس گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آدھے گھنٹے کی تگ و دو کے بعد متاثرہ شخص کا پاؤں باہر نکالا اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بتایاگیا ہے کہ اس واقعے میں 49 سالہ شخص کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹی ہے اور وہ تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے واقعات میں دل دہلا دینے والے مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔

    https://www.youtube.com/watch?v=FIujghPK5_E