Tag: سیکرٹریز

  • شناختی کارڈ ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبربھی ہوگا، اسحاق ڈار

    شناختی کارڈ ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبربھی ہوگا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کا کہنا ہے این ٹی این نمبر اب صرف کمپنیوں کوملیں گے،قومی شناختی نمبر ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبر ہوگا۔

     قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان کی خود مختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ٹیکسوں کے نفاذ کا حکومت حق رکھتی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں بھی اسیے فیصلے کیئے گئے۔

     انہوں نے کہا کہ اس وقت زر مبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر ہیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو جی ایس ٹی کم کر دیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے شناختی کارڈنمبرٹیکس نمبرہوگا، انفرادی نیشنل ٹیکس نمبر ختم کیاجارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ این ٹی این نمبر اب صرف کمپنیوں کو دیئے جائیں گے قومی شناختی کارڈ ہی عام شہری کا ٹیکس نمبر ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ 46ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے ہیں اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5سے 10 فیصد کردی گئی ہے جبکہ چاکلیٹس،کاسمیٹکس،الیکٹرانکس پر سیلز ٹیکس بڑھایا گیا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ماضی کی روایات تبدیل کرے حکمران پورا وقت ملک کو دیں تو کوئی غریب نہ رہے ۔

    سید نوید قمر نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعداد و شمار سے اتفاق نہیں کرتے شیخ رشید احمد ،رشید گوڈیل صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی ٹیکسوں کے نفاذ پر تنقید کی۔

     وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں 638دہشت گرد مارے گئے سب سے زیادہ کے پی کے میں304دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ٹیکسوں کے نفاذ پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک اوٹ کیا قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبع ساڑھے دس بجے دو بارہ ہو گا۔

  • بھابی نے چاہا توعمران خان کے ساتھ معاملات طےہوجائیں گے، اسحاق ڈار

    بھابی نے چاہا توعمران خان کے ساتھ معاملات طےہوجائیں گے، اسحاق ڈار

     اسلام آباد: اسحق ڈار نے ریحام خان سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے حکومتی شرائط پر راضی کریں۔

    جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر بھابھی نے چاہا تو عمران خان کے ساتھ سارے معاملات آدھے گھنٹے میں طےہوجائیں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان انتخابات اور دیگر چیزوں پر سیاست کر لیں لیکن قومی معیشت پر سیاست نہ کریں۔ دہشت گردی کی طرح معیشت پر بھی نیشنل ایکشن پلان بننا چاہئے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سازش یا بائی ڈیزائن کے الفاظ شامل کرنا پڑیں گے، اگر کمیشن کے قواعدو ضوابط میں یہ الفاظ لکھ دیئے جائیں کہ انتخابات میں کسی سازش کے زریعے منظم دھاندلی کی گئی تو وزیراعظم کمیشن کے قیام سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کے حق میں ہیں۔

  • وفاقی وزیرخزانہ مختلف وزارتوں اور سیکرٹریز پر برہم

    وفاقی وزیرخزانہ مختلف وزارتوں اور سیکرٹریز پر برہم

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار مختلف وزارتوں اور سیکرٹریز پر برہم ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں کے بارے میں خبریں چلنے پر انھیں وضاحت دینا پڑتی ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارتوں کے حوالے سے خبریں چلتی ہیں تو انھیں وضاحت کرنا پڑتی ہے، اس بارے میں متعلقہ وزارتیں چوبیس گھنٹے کے اندر ہر سوال کا جواب دیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹریز اجلاس میں غلط سمریاں لے کر آتے ہیں اور باہر جا کر سیاست کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ستمبر دوہزار سولہ کے بعد پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط کا پابند نہیں ہوگا۔

    وزیر خزانہ نے یوریا کی قیمتوں میں فی بیگ ایک سو پچاس روپے اضافے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کھاد کی کمپنیوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اسحاق ڈار نے وزارت پیٹرولیم کو عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا موازنہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لکی سیمنٹ کو چار کروڑ ڈالر واپس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، جو اس نے کونگو میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے لی تھی، اجلاس میں پٹ کوک بھارت سے واہگہ کے ذریعے درآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔