Tag: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  • سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

    گزشتہ روز غزہ کے العہلی عرب اسپتال پر اسرائیل نے بمباری کی ہے جس سے 800 سے زائد فلسطین شہید ہوگئے ، خوفناک بمباری میں شہید ہونے والے خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل ہیں۔

    فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بمباری میں مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوئے۔

    غزہ میں قیامتِ صغریٰ کا منظر، اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہیدوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

    اسپتال میں سینکڑوں زخمی اوربیمارموجود تھے اور بڑی تعداد میں بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی، بمباری سے اسپتال مکمل تباہ ہوگیا۔

    تاہم اب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جاری کردی بیان میں کہا کہ فلسطینی شہریوں کی ہلاکت سے بہت خوفزدہ ہوں۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ میرا دل متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

    نیویارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات میں کہا پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی یواین سیکرٹری جنرل انتونیوگوئترس سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر خارجہ نے فلسطینی شہریوں اور خواتین و بچوں کی شہادتوں پر تشویش سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طاقت کے بے دریغ استعمال سے 250 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور زخمی فلسطینیوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے،
    دورے کا مقصد نہتے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آوازبلند کرنا ہے اور عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالیوں پرمبذول کرانی ہے۔

    پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہے، ملاقات میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نےسیز فائرکےاعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں مدد ملے گی۔

    وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں ماورائےقتل کے واقعات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمسایوں سےپر امن تعلقات کاحامی رہاہے، مذاکرات کیلئے سازگارماحول کی ذمہ داری بھارت پرعائدہوتی ہے۔

    وزیرخارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں سےآگاہ کیا۔