Tag: سیکرٹری جنرل بان کی مون

  • آج سے چین میں جی 20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس شروع ہو رہا ہے

    آج سے چین میں جی 20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس شروع ہو رہا ہے

    بیجنگ : جی 20 گروپ ممالک کا سربراہ اجلاس چین میں شروع ہوگیا ہے امریکی صدرباراک اوبامہ سمیت اہم عالمی شخصیات بھی اجلاس میں شرکت کررہی ہیں

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہرہانگژو میں آج سے دو روزہ جی 20 ممالک کا اجلاس شروع ہو گیا ہے اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت امریکہ، کینیڈا، ترکی سمیت گروپ کے دیگر رکن ممالک کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

    گزشتہ برس ہونے والے اجلاس کا احوال : ترکی میں جی 20 گروپ کا 2روزہ سربراہی اجلاس

    دوسری جانب اسلاس سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر باراک اوباما نے ایک ملاقات میں باہمہ مفادات سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور ماحولیات سے متعلق معاہدے کی توثیق بھی کی۔

    واضح رہے کہ گلوبل وارمنگ سے متعلق "پیرس ڈِیل” گزشتہ برس طے پائی تھی جس کے مطابق عالمی رہنماؤں نے سال 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو دو ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکہ اور چین کے درمیان معاہدوں پر پیش رفت اور باہمی تعاون کو سراہتے ہوئے اِن اقدامات کا خیرمقدم کیا اورباقی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ بھی امریکہ اور چین کی طرح باہمی اختلافات کو بھلا کر اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تعاون کو بڑھائیں۔

  • امریکااور اقوام متحدہ کی کوئٹہ خود کش حملے کی شدید مذمت

    امریکااور اقوام متحدہ کی کوئٹہ خود کش حملے کی شدید مذمت

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نےکوئٹہ میں ہونے والےخودکش حملے اور سینئر وکیل ایڈوکیٹ بلال انور کاسی کے قتل کی شدید مذمت کی.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان الیزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کی تحقیقات کےلیے نواز حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ خودکش حملے میں عدلیہ اور میڈیا کو بھی نشانہ بنایا گیا جو کسی بھی جمہوریت کے دو اہم ستون ہیں.

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    *کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اس موقع پر پاکستان کی فوجی امداد روکے جانے پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع امداد پر بات کرنے کےلیے مناسب نہیں ہے،دہشت گردی کے اس واقعے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتی.

    *اسلام آباد سےامریکی شہری گرفتار

    پاکستان میں امریکی شہری میتھیو بیرٹ کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے شہری کی پاکستان میں گرفتاری کے حوالے سے مکمل طور پر آگاہ ہے تاہم شہریوں کی پرائیویسی ایکٹ کے تحت اس معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ خودکش حملے میں 70افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • روسی صدرولادیمیرپیوٹن اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی ملاقات

    روسی صدرولادیمیرپیوٹن اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی ملاقات

    سینٹ پیٹرز برگ : روسی صدرولادیمیرپیوٹن اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی ملاقات،سیکرٹری جنرل بان کی مون نے صدر پیوٹن کو عالمی امن کا مضبوط سپورٹر قراردیا.

    تفصیلات کے مطابق روسی صدرولادیمیرپیوٹن اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سینٹ پیٹرس برگ میں ہونے والی ملاقات میں شام کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسٹیفن دی مستورا بھی شریک تھے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نےعالمی تناظر میں صدرپیوٹن کے کردارکی تعریف کی،انہوں نے روس کے صدرولادیمیر پیوٹن کوعالمی امن کامضبوط حمایتی قراردیا۔

    بان کی مون کاکہناتھاکہ روس کے صدر پیوٹن اورروسی ڈپلومیٹس کےساتھ کام کرناان کےلیےخوش قسمتی کی بات ہے۔انہوں نےکہاکہ روسی صدر کی جانب سےملنےوالی سپورٹ کو وہ ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے.

    صدرولادیمیر پیوٹن نےبان کی مون کو آرڈر آف فرینڈ شپ ایوارڈ دیا اورامن،دوستی،تعاون اورباہمی افہام و تفہیم میں بان کی مون کے کردارکوسراہا.

  • غزہ:تازہ فضائی حملہ 10فلسطینی شہید، بان کی مون کا مشرقی وسطی کا دورہ

    غزہ:تازہ فضائی حملہ 10فلسطینی شہید، بان کی مون کا مشرقی وسطی کا دورہ

    غزہ : جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جنگ بندی کیلئے آج اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرینگے ۔

    غزہ پر جاری اسرائیل کی ظلمانہ کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج صبح فلسطین کے علاقے خان یونس پر تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت دس افراد شہید ہوگئے، حملہ ایک مسجد کے باہر کھڑے افراد پر کیا گیا ۔

    بارہ روز سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک تین سو سے زائد فلسطینی شہید اور بائیس سو سے زائد زخمی ہوگئے،نہتے فلسطینیوں پر حملے روکنے کیلئے سیکریٹری جنرل بان کی مون آ ج مشرقی وسطی کا دورہ کرینگے اور دونوں فریقین کو جنگ بندی کیلئے آمادہ کرینگے۔

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے، جسمیں جنگ بندی کیلئے زور ڈالا جائے گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے پیادہ دستے اور ٹینک، غزہ میں داخل ہوئے تو لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رُخ کیا، فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً دُگنی ہو کر چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

  • واشنگٹن: 2014میں سخت چیلنجزکا سامنا ہے ،بان کی مون

    واشنگٹن: 2014میں سخت چیلنجزکا سامنا ہے ،بان کی مون

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار چودہ میں سخت چیلنجزکا سامنا ہے۔

    نئے سال کی پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی بان نے شام ، جنوبی سوڈان اور جمہوریہ وسطی افریقہ میں جاری تنازعات، پر توجہ مرکوز کروائی۔

    بان کی مون نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے ان تمام ممالک کی مدد کریں اور ان ممالک میں امن کی راہ تلاش کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

    بان کی مون نے جنوبی سوڈان کے باغیوں اورخاص کر حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کرنے کے اقدامات کریں۔