Tag: سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین

  • بجٹ2017-18 سے حکومت کی ناکامی واضح ہو گئی، جہانگیرترین

    بجٹ2017-18 سے حکومت کی ناکامی واضح ہو گئی، جہانگیرترین

    ملتان : سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیرترین نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پراعتراض کرنے کے بجائے کُھل کر کام کرنے دیا جائے اوراگر جے آئی ٹی کے سوالوں سے تکلیف ہے تو ان کا جواب دیا جائے۔

    وہ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی جانب سے تین ہفتے بعد جے آئی ٹی پراعتراض دراصل دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے جس میں انہیں ناکامی ہوگی کیوں کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے خود بنائی اورایک ایک افسر کا انتخاب بھی خود کیا ہے۔

    بجٹ 2017-2018 پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح کا بجٹ پیش کیا ہے وہ اس کی ناکامی کو ظاہر کررہا ہے اس بجٹ سے عوام کو کچھ ریلیف نہیں ملے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سعودی عرب میں تقریرتو دورکی بات ہاتھ ملانے کا موقع بھی نہیں مل سکا اورسعودی عرب کے اس دورے سے ملک کا وقارمجروح ہوا۔

    عمران خان کے منی ٹرائل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام عمر کرکٹ کھیل کرپیسے کمائے ہیں اورپاکستان بھیجے ہیں جو ان کی ذاتی کمائی ہے جس کے تمام گوشوارے تیار ہیں جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے چند لوگوں پر اعتراض اٹھنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ جن لوگوں کا کردار صاف ہے ہم انہیں پارٹی میں کیوں نہ لیں۔

  • حکومت الیکٹرانک ووٹنگ کے نفاذ میں تاخیر کررہی ہے، پی ٹی آئی

    حکومت الیکٹرانک ووٹنگ کے نفاذ میں تاخیر کررہی ہے، پی ٹی آئی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو حکومتی اثرات سے مکمل پاک کرنا ہوگا جس کے اصلاحات لا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی زیر صدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم تجاویز مرتب کی گئیں، اس اہم اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود، فواد چوہدری ،اعظم سواتی، شبلی فراز، غلام سرورخان اورعلیم خان نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کےمختلف پہلووٴں پرتحقیق کے لیے 3رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جس میں عارف علوی، غلام سرورخان اور شفقت محمود شامل ہوں گے۔

    اجلاس کے شرکاء نے الیکٹرانک ووٹنگ کےنفاذ میں حکومت کی جانب سے تاخیری حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ممکن ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔

    اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کوحکومتی اثرسےمکمل طور سے پاک کر کے الیکشن کمیشن کومکمل قانونی، مالیاتی اور انتظامی اختیارات دینا ہوں گے جب کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نےکہا کہ پی ٹی آئی نےانتخابی نظام کی شفافیت کے لیے تاریخی جدوجہد کی ہے چنانچہ انتخابی نظام کےذریعے پاناما کےثمرات کو ضائع نہیں ہونےدیں گے جس کے لیے ناقص انتخابی نظام کےبل بوتے پر مینڈیٹ چرانےکی روایت ختم کرنا ہوگی۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک انصاف نوازحکومت کی عدم دلچسپی کے باوجود انتخابی نظام کی اصلاح کریں گے اور آئندہ انتخابات میں حکومت کو بال ٹیمپرنگ اور امپائرز کو ساتھ ملا کر دھاندلی نہیں کرنےدیں گے۔

  • نواز شریف کو حساب دینا ہو گا، جہانگیر ترین

    نواز شریف کو حساب دینا ہو گا، جہانگیر ترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پیسےاورجائیداد کاحساب دیناپڑےگا، عدالتوں سے وقت مانگ کر معاملے کو لٹکایا نہیں جا سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ملتان میں کارکنان کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں دھرنے کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور تشدد کے دوران ثابت قدم رہنے والے کارکنان میں تعریفی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ سات ماہ سے تلاشی یا احتساب نہ دینے والے اب بھی عدالت سے وقت مانگ رہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی حرکت کر کے وہ معاملے کو دبا دیں گے اور کچھ عرصے بعد لوگ بھول جائیں گے ۔

    لیکن نواز شریف اور ان کے حواری جان لیں کہ تحریک انصاف یہ معاملہ ٹھنڈا ہونے نہیں دے گی اور تلاشی یا احتساب لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے یہ ملک کے وقار اور بقا کی جنگ ہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ جلد پانامہ کیس کی سماعت مکمل کرلے گی اور عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر پائیں گے اُس دن ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو گی۔

  • جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے، جہانگیر ترین

    جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے، جہانگیر ترین

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے اپوزیشن جرگے کی تجویز پرعدالتی کمیشن کے قیام کا معاملہ آئین پر چھوڑ دیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے رحمان ملک سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی، پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن جرگے کو عدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق خط کے جواب سمیت مختلف تجاویز دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کے قیام کا معاملہ آئین کی شق دو اٹھارہ بٹا تین پر چھوڑ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکل کر بنوائیں گے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جو جوڈیشل کمیشن بننے جارہا ہے وہ آئین پاکستان کا تابع ہوگا۔

    انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مختلف نکات پر مزید لچک دکھائی ہے، جس سے کافی پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ معاملے کے حل کے لئے آج اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔