Tag: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری

  • اعزاز چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر متعین کر دیا گیا

    اعزاز چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر متعین کر دیا گیا

    اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا, مارچ میں جلیل عباس جیلانی کی جگہ چارج سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کردیا گیا ہے جو مارچ میں جلیل عباس جیلانی کی جگہ سنبھال لیں گے جب کہ اعزاز احمد چوہدری کی جگہ تہمینہ جنجوعہ کو پہلے ہی تعینات کر لیا گیا ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری آئندہ ماہ سے امریکا میں بطور پاکستانی سفیر کے عہدہ سنبھال لیں گے جب کہ ان کے عہدے چھوڑنے کے بعد تہمینہ جنجوعہ سیکرٹری خارجہ بن جائیں گی جن کی تعیناتی کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ اعزاز چوہدری خارجہ تعلقات کا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں اور گزشتہ 36 برس سے سفارت کاری کے میدان میں دو طرفہ اور کثیر الفریقی معاملات میں بہتر طریقے سے چلانے کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں’۔

    یاد رہے اعزاز چوہدری دسمبر 2013 سے سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں اس سے قبل وہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

    یہی نہیں بلکہ وزارتِ خارجہ میں رہتے ہوئے اعزاز چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ اور ڈائریکٹر جنرل ریلیشنز برائے جنوبی ایشیائی ممالک بھی رہ چکے ہیں۔

    اعزاز چوہدری ہالینڈ میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں جب کہ ‘پاکستان مررڈ ٹو ڈچ آئیز’ کے نام سے کتاب بھی تصنیف کر چکے ہیں اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

  • پاک چین تعلقات امریکا سے کشیدگی کی بڑی وجہ ہے،سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری

    پاک چین تعلقات امریکا سے کشیدگی کی بڑی وجہ ہے،سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری

    اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کشیدگی حکومت اور عوام کے لیے نئی بات نہیں،امریکہ کی جانب سے بے اعتناعی کے عادی ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کو امریکہ پاکستان مزاکرات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ پاکستان کے چین کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں، جب کہ امریکہ کی جانب سے بھارت کی طرف جھکاؤ بھی اس کی ایک وجہ ہے۔

    سیکرٹری خارجہ نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے 5 ہزار جوانوں نے شہادت پائی ہیں ، سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان پاکستان کا ہوا ہے، ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی طرف بڑھ رہے تھے اور اسی سلسلے میں افغانستان میں امن مزاکرات کے لیے متحرک بھی تھے لیکن امریکہ نے ڈرون حملہ کرنے میں جلدی کردی۔

    انہوں نے امریکہ کی جانب سے نوشکی میں کیے گئے ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے ڈرون حملہ کر کے ملکی سالمیت اور خود مختاری کو ٹھیس پہنچایا ہے،جس پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی۔

    انہوں نے واضح کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراوّل دستہ ہیں، لیکن کچھ معاملات میں امریکہ کے ساتھ بالکل تعاون نہیں کر سکتے، جن میں سرفہرست ملکی خودمختاری اور سالمیت ہے، جسے ڈرون حملوں کے ذریعے نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا صبہ قندھار پاک چائنا اقتصادی راہداری سے سب سے پہلے فائدہ اُٹھانے والا علاقہ ہے لہذا کسی پڑوسی ملک کو پاک چائنا اقتصادی راہداری پر شکوک و شبہات کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

    سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پاکستان اور امریکی وفد کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ سے کہا گیا ہے کہ بتایا جائے امن کا عمل بات چیت سے آگے بڑھانا ہے یاجنگ سے؟ امریکہ نے جہاں 16 سال جنگ کو دیے ہیں وہاں 6 ماہ افغان امن مزاکرات کو بھی دے دیتا تو اچھا ہوتا۔

  • پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، اعجاز چودھری

    پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، اعجاز چودھری

    لاہور: پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ این اے 125 میں ٹریبونل کا فیصلہ تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے جو عمران خان نے 126دن اسلام آباد کنٹینر پر اپنائے رکھا۔

    لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جشن اور مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف اور پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے جو بات بات پر عمران خان کے خلاف نازیبہ زبان استعمال کرتے رہے۔

     ا ن کا کہنا تھا کہ این اے 125 کے انتخاب میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ دھاندلی کیس میں فیصلہ آنے پر جوڈیشل کمیشن کے لیے کام آسان ہو گیا ہے۔

    این اے 125 کے بعد عمران خان کے حلقے این اے 122 اور دیگر دو حلقوں میں بھی دھاندلی کے اژدھے برآمد ہوں گے۔

  • بھارت سے مزاکرات کا کوئی مقررہ وقت نہیں دیا جاسکتا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ

    بھارت سے مزاکرات کا کوئی مقررہ وقت نہیں دیا جاسکتا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ

    اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سےمسئلہ کشمیر، سمجھوتا ایکسپریس حملے ،سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے، جبکہ فاٹا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا ہے ۔

    سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سےملاقات میں مسئلہ کشمیرسمیت مختلف امورپربات ہوئی جبکہ فاٹا اوربلوچستان میں بھارتی مداخلت کامعاملہ اٹھایاگیا، پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے، بھارتی ہم منصب سےایل اوسی پرکشیدگی سےمتعلق بات ہوئی۔،

    اعزازچوہدری نے بتایا کہ 2003کےسیزفائرمعاہدےکےعملدرآمد پرگفتگو ہوئی جس میں سیاچن، سرکریک، دیگرامورپربات چیت کرنےپراتفاق ہوا ہے، بھارت کےساتھ سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ جے شنکرنے وزیراعظم کے نام نریندرمودی کاخط پہنچایاہے جبکہ عوامی سطح پررابطےبڑھانےپراتفاق کیا گیا ہے اورسارک کومزیدفعال بنانےکیلئےکہاگیا۔

    سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان آئندہ سارک اجلاس کی میزبانی کرےگا،پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سےپرامن تعلقات چاہتا ہے،بھارت کی جانب سےایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزی پرتشویش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کیلئےباعث تشویش ہے اوردہشت گردی کامسئلہ پورےخطےمیں ہے،پاکستان اوربھارت ملکردہشتگردی کوشکست دےسکتےہیں،دہشتگردی کے معاملے پردونوں طرف سے تعاون ہونا چاہئے۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوربھارتی سیکریٹری خارجہ کےدرمیان ملاقات مثبت رہی ہے، بھارت سےکہاہےکہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی نہیں ہونی چاہئے،کشمیری رہنماؤں سےملاقات کا سلسلہ جاری رہتاہے، کشمیری رہنماؤں کےموقف کیلئےملاقات ہوتی رہتی ہے، تمام حل طلب معاملات پرگفتگوجاری رہنےپراتفاق ہوا۔

  • پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، سیکرٹری خارجہ

    پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، سیکرٹری خارجہ

    نیویارک: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کہنا ہے کہ عراق اور شام میں لڑنے والوں مٰیں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے اور دولت اسلامیہ کے خلاف صدر اوباما کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، پاکستان سمیت تمام ممالک کو پُر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔

    سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن دہشتگردوں کے خلاف ہماری کوششوں کا ثبوت ہے، پاک بھارت صورتحال پر اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، کامن ویلتھ میٹنگ میں پاکستانی وزیرِ خارجہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات نہیں ہوئی۔