Tag: سیکرٹری دفاع

  • لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع مقرر

    اسلام آباد : لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا، یکم اکتوبرسےاپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا، ان کو دو سال تین ماہ کے لیے سیکرٹری دفاع تعینات کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، وہ یکم اکتوبر سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے اور تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

    نئے سیکریٹری دفاع 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات ہوں گے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل ( ر )  ضمیر الحسن شاہ سیکرٹری دفاع تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) ضمیر الحسن شاہ سیکرٹری دفاع تعینات

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن شاہ کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے سیکرٹری دفاع کے لیے سید ضمیر الحسن شاہ کی تقرری کی منظوری دی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن شاہ اس سے قبل متعدد عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن شاہ کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، نئے سیکرٹری دفاع جمعرات کو وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، اس سے پہلے قبل سابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم خٹک سیکرٹری دفاع تعینات تھے۔

    سیکرٹری دفاع کی تقرری سے قبل سید ضمیر الحسن شاہ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں، جبکہ مختلف عہدوں کے ساتھ ساتھ جی ایچ کیو راولپنڈی میں اڈجونڈنٹ جنرل کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

  • وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کا کہنا ہےکہ وزیرستان میں آپریشن کے دوران چھبیس سو دہشتگرد مارے گئے اور پشاور اسکول حملہ آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے۔

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں چھبیس سو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے تین افسر اور ایک سو ننانوے جوان شہید ہوئے، انکا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ موثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشتگردوں کا ردعمل دیر سے آیا، ان کا ہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے اب دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، اجلاس میں شریک اراکین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

  • لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک سیکریٹری دفاع تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک سیکریٹری دفاع تعینات

    راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک کو سیکریٹری دفاع تعینات کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سفارش پر محمد عالم کو سیکریٹری دفاع تعینات کیا ہے اور انکی تعیناتی کی مدت دو سال ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد عالم کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔