Tag: سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

  • شریفوں کا شر کیسے منتقل ہوتا ہے رفیق تارڑ مرحوم کا گھرانہ اسکی مثال ہے، شیخ وقاص

    شریفوں کا شر کیسے منتقل ہوتا ہے رفیق تارڑ مرحوم کا گھرانہ اسکی مثال ہے، شیخ وقاص

    سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ شریفوں کا شر کیسے منتقل ہوتا ہے رفیق تارڑ مرحوم کا گھرانہ اسکی بہترین مثال ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا ردعمل آیا ہے، انھوں نے کہا کہ جاتی امرا کے لٹیرے ضمیر ہی نہیں خریدتے، اخلاقی انحطاط کے بیج بھی بوتے ہیں، شریفوں نے جس دھندے پر دادا کو لگایا پوتا بھی اسی کو نوکری کی بقا کا وسیلہ بنائے ہوئے ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عطاتارڑ میں شرم ہوتی تو القادر پر پروپیگنڈے سے قبل دادا کی بریف کیسز کی کہانی سن لیتے۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ القادر کرپشن کا نہیں، انصاف کی نیلامی کا مقدمہ ہے، نااہل اور نکموں کا ہردن پاکستان کیلئے مزید خطرناک اور تباہ کن ثابت ہورہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جب جب یہ اقتدار پر بٹھائے گئے ملک اور عوام کو افلاس اور غربت نے گھیرا ہے، وزیراعظم اور اس کے بچوں کو 24 ارب کے ڈاکے کا حساب دینا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ کسانوں، محنت کشوں اور مزدوروں کے معاشی قتل کو رواج دے کر قومی خزانے کو لوٹا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/february-8-protest-peaceful-constitutional-and-big-sheikh-waqas/

  • بانی پی ٹی آئی سے منسوب معیشت سے متعلق غلط بیان چلایا گیا، سیکریٹری اطلاعات

    بانی پی ٹی آئی سے منسوب معیشت سے متعلق غلط بیان چلایا گیا، سیکریٹری اطلاعات

    شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج نجی چینل نے بانی پی ٹی آئی سے منسوب ایک بیان چلایا ہے، بانی کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیان دیا ہے کہ اس حکومت نے پوری معیشت بند کردی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ مصنوعی اقدامات ہیں اور معیشت تباہی کے قریب ہے، یہ کوئی استحکام نہیں نہ ہی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا شرح سود اور مہنگائی کے گراف میں کمی کیلئے معیشت بند کردی گئی، معیشت اس وقت بہتر ہوتی ہے جب سرمایہ کاری ہو روزگار کے مواقع پیدا ہوں، جہاں کوئی قانون نہ ہو ایسے ملکوں میں لوگ سرمایہ کاری نہیں کرتے۔

    انھوں نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر اور کسی بھی وقت تباہ ہوسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مصنوعی اقدامات معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں، نجی چینل نے خبر چلائی کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔

    وقاص اکرم نے کہا کہ بیان سیاق و سباق کے ساتھ چلایا جائے تو وہ بہتر ہوتا ہے، سول نافرمانی کی کال سے متعلق بڑا کنفیوژن ہے۔

    واضح کہہ چکے ہیں کہ کسی ذمہ دار نے آج تک سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی، سول نافرمانی کی کال صرف بانی پی ٹی آئی واپس لے سکتے ہیں باقی ذمہ دار نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج بھی کہا کہ سول نافرمانی کی کال اب بھی موجود ہے۔

    سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگ کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق ٹائم فریم 31 جنوری مقررکردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات سے متعلق 31 جنوری تک حل نکلنا چاہیے۔

    بانی نے کہا مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی تو سول نافرمانی کال روک سکتے ہیں، ملٹری ٹرائل سے متعلق پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے نہیں ہوسکتا، عالمی معاہدے ہیں ملٹری کورٹس سے سزائیں اس کی خلاف ورزی ہے۔

    یورپی ممالک نے جی ایس پی اسٹیٹس سے متعلق بھی کہا کہ خطرے میں پڑسکتا ہے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو وزرا کی گفتگو اور پریس کانفرنسز کو روکتی، حکومت کو چاہیے تھا ملٹری کورٹس سے سزاؤں کو بھی ہولڈ کرتی تاکہ سنجیدگی نظرآتی۔

    انھوں نے کہا کہ مذاکرات جاری رہیں گے اور 2 جنوری کو نشست بھی ہوگی، آج بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا جو دو نکات تھے ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، بانی نے کہا خود جیل میں رہ لیں گے لیکن ورکرزکی رہائی پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بانی پی ٹی آئی نے قیادت، ذمہ داران اور کارکنان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ورکرز میرا فخر ہیں اور حقیقی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔

  • اسلام آباد میں جو ہوا اسکی ایف آئی آر وزیراعظم، وزیرداخلہ پر درج کرائیں گے، شیخ وقاص

    اسلام آباد میں جو ہوا اسکی ایف آئی آر وزیراعظم، وزیرداخلہ پر درج کرائیں گے، شیخ وقاص

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اس کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر درج کرائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرداخلہ ہر گھنٹے ڈی چوک پر پریس کانفرنس کرکے دھمکیاں دیتے رہے، وزیرداخلہ ہر گھنٹے پریس کانفرنس میں تڑیاں لگاتے رہے جو ریکارڈ کا حصہ ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ لوگوں کو 10 دن سے ڈی چوک کیلئے تیار کررہے تھے، اسلام آباد پہنچ کر وینیو تبدیل کریں تو ورکرز کنٹرول میں نہیں رہتے۔

    انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے تقریروں میں ڈی چوک کہنا شروع کیا تو ورکرز نے ذہن بنالیا تھا، کمیونی کیشن اچھی ہوجاتی تو معاملات سنگجانی میں ہی رک جاتے، یہ کہنا کہ لوگ ڈی چوک سے ریڈ زون میں چلے جاتے درست نہیں تھا۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں، مشال یوسفزئی کو 2 دن پہلے کےپی میں معاون خصوصی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ مشال یوسفزئی کومعاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانا کےپی حکومت کا اختیار ہے، بطور ترجمان بھی ایک فل ٹائم جاب ہے اس لیے عہدے سے ہٹایا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں وہ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

  • بیلاروسی صدر کے دورے کا علم نہیں تھا، اس سے پہلے احتجاج کی کال دی، شیخ وقاص

    بیلاروسی صدر کے دورے کا علم نہیں تھا، اس سے پہلے احتجاج کی کال دی، شیخ وقاص

    شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کا ہمیں علم تک نہیں تھا، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ سے پہلے ہم نے کال دی تھی۔

    اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دی تھی جس پر احتجاج کرنے جارہے ہیں، احتجاج کا مقصد 26ویں ترمیم، مینڈیٹ کی واپسی اور بےگناہوں کی رہائی ہے، پی ٹی آئی نے کروڑوں ووٹ لیے ہیں، احتجاج پہلی مرتبہ نہیں کررہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فارم 47 کی فسطائیت کی باوجود سب سے زیادہ ایم این اے منتخب ہوئے، پی ٹی آئی کو افغان شہریوں کی ضرورت نہیں، پاکستانی عوام ہمارے ساتھ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری نے جو بیان دیا کہ افغان یوتھ فورس بنارکھی ہےغلط ہے، چیزوں کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنا درست عمل نہیں، سعودی عرب کیساتھ پی ٹی آئی سمیت ہر پاکستانی کا رشتہ عقیدت کا ہے۔

    سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات شروع ہوئے ہی نہیں تو جاری یا ختم ہونے کی بات ختم ہوجاتی ہے، علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا سے قافلے کو لیڈ کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ محسن نقوی ملک کے وزیرداخلہ ہیں وہ کیوں کرم نہیں گئے، پاکستان ہم سب کا ہے، کرم کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ہمارے دو وزرا اور ایم پی ایز اس وقت کرم میں موجود ہیں۔

    شیخ وقاص نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کی قیادت میں ایک جرگہ ہوچکا ہے، کرم میں کل دوسرا جرگہ ہوگا، امن قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کےپی کے منسٹرز ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم پہنچے ہیں۔

    ہمارا پُرامن احتجاجی مارچ ہے جو پُرامن طریقے سے جائےگا، ہمارے لوگ نہتے ہیں کوئی اسلحہ نہیں، ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل حکومت کے پاس ہیں، راستے بند نہ کریں، خندقیں نہ کھودیں لوگ آرام سے چلے جائیں گے۔