Tag: سیکریٹری ایوی ایشن

  • پی آئی اے، پالپا کےمذاکرات کامیاب، قومی ایئر لائن کا آپریشن بحال

    پی آئی اے، پالپا کےمذاکرات کامیاب، قومی ایئر لائن کا آپریشن بحال

    کراچی: سیکریٹری ایوی ایشن اور پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئےجس کے بعد قومی ایئرلائن کا آپریشن بحال ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے اور پالپا کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پاگیا، پالپا کے نائب صدر اور ڈائریکٹر پی آئی اے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    معاہدے کے مطابق پی آئی اے کپتانوں اور عملے کو تمام حفاظتی کٹس مہیا کرے گا، طیاروں کی ڈس انفیکشن اور مکمل حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا، کپتان طیارے کی ڈس انفیکشن کو خود مانیٹر کرے گا، ڈس انفیکشن کرنے والے عملے کو پی آئی اے خود تربیت دے گا۔

    رپورٹ کے مطابق سی اے اے انسپکٹر ہر طیارے کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے گا، کپتان ڈس انفیکشن سے مطمئن نہیں تو طیارہ نہیں اڑایا جائے گا۔

    معاہدے کے تحت کپتان کی تسلی کے بعد جہاز میں مسئلہ نکل آتا تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی، کپتان جہاز میں سیفٹی پر مطمئن نہیں تو تحریری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔

    دوسری جانب پی آئی اے، پالپا کے مذاکرات کے بعد قومی ایئرلائن کا آپریشن بحال ہوگیا، برطانیہ اور کینیڈا جانے والی پرواز روانگی کے لیے تیار ہے۔

    ترجمان کے مطابق ہڑتالی پائلٹس ایئرپورٹس پہنچنا شروع ہوگئے، لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی کے 783 میں مسافروں کی بورڈنگ شروع کردی گئی، اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پی کے 791 کی بورڈنگ بھی شروع کردی گئی، دونوں خصوصی پروازوں میں 600 سے زائد مسافر روانہ ہوں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پالپا نے پی آئی اے کی پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار کردیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ پالپا انتظامیہ کے اختلافات کی اصل وجہ تنخواہ سے 3 فیصد کٹوتی ہے، کپتانوں نے پی آئی اے کی مالی مشکلات کے تناظر میں کٹوتی سے انکار کردیا ہے۔

  • ایئرپورٹ منیجرز نے سی اے اے اور اے این ایف کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے

    ایئرپورٹ منیجرز نے سی اے اے اور اے این ایف کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے

    کراچی : ایئرپورٹ منیجرز کانفرنس میں منیجرز نے شکوہ کیا کہ سی اے اے اور اے این ایف کا عملہ تعاون نہیں کرتا، سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت کے سامنے منیجرز نے شکایات کے انبار لگادیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت کی صدارت ایئرپورٹ منیجر کانفرنس ک اانعقاد کیا گیا، ایئرپورٹ منیجرز کانفرنس کی اندرونی کہانی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، کانفرنس میں ایئرپورٹ منیجرز نے سیکریٹری ایوی ایشن کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔

    ایئرپورٹس منیجرز کا کہنا تھا کہ مختلف ایئرپورٹس پر اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایئرپورٹس پر قائم ون ونڈو کاؤنٹرپر اداروں کے اہلکار موجود نہیں ہوتے، بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کاسامنا رہتا ہے۔

    سی اے اے کے جوائنٹ سرچ بیگجز کاؤنٹر پر بھی کسٹم اور اے این ایف تعاون نہیں کررہے، ایئرپورٹس منیجرز کا مزید کہنا تھا کہ جوائنٹ سرچ بیگیجز کاؤنٹر پر کسٹم اور اے این ایف اپنی انا کا مسئلہ بناتے ہیں۔

    ایف آئی اے کے کاؤنٹر پر افرادی قوت کی کمی کاسامنا ہے، کاؤنٹرز پر مسافروں کا رش ہوتا ہے لیکن ایف آئی اے کا عملہ سست روی سے مسافروں کا امیگریشن کرتا ہے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کو طویل قطاریں لگ جاتی ہیں چھ سے سات کے بجائے صرف دو پر عملہ موجود ہوتا ہے۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر سب سے زیادہ عوامی شکایات موصول ہوتی ہیں ،وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

    جو ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ان اداروں کے سربراہان کو خطوط لکھے جائیں گے، سیکریٹری ایوی ایشن نے ہدایت دی کہ تمام ایئرپورٹس پر ادارے ایئرپورٹ منیجر کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

  • کراچی : نئی قومی ایوی ایشن پالیسی کا اعلان کردیا گیا

    کراچی : نئی قومی ایوی ایشن پالیسی کا اعلان کردیا گیا

    کراچی : سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے کہا ہے کہ نئی قومی ایوی ایشن پالیسی پی آئی اے اور نجی ایئر لائن سمیت ملکی فضائی صنعت کو ہونے والے نقصان کا مداوا کرنے ہر مبنی اقدامات کئے گئے ہیں۔

    سول ایوی ایشن ہیڈ کواٹرز میں نجی ائرلائنوں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری ایوی ایشن نے کہا کہ نئی ایوی ایشن پالیسی کو مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اور فوائد سے متعلق بنایا گیا ہے۔

    ایوی ایشن پالیسی میں فی مسافر ایک ہزار روہے ایرو ناٹیکل چارجز کو ختم کر دیا گیا ہے، شاہ رخ نصرت کا کہنا تھا کہ نئی ایوی ایشن پالیسی میں سالانہ چار ارب کا ریلیف دیا گیا ہے جبکہ ایوی ایشن پالیسی میں سیاحت کے فروغ کے لئے چھوٹے طیاروں پر مبنی آپریشن کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

    ایف بی آر اور کسٹم کو ایوی ایشن پالیسی کی کامیابی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا،ایوی ایشن پالیسی میں ریگولیٹری قواعد و ضوابط میں تبدیل کی جا رہی ہے۔

    سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے شاہین ایئر لائن بند کرنے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہین ایئر کی بندش کی انکوائری کی جا رہی ہے جس کو جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔

    سیکریٹری ایوی ایشن کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں سالانہ38لاکھ مسافر اندرون ملک سفر کرتے ہیں، پریس کانفرنس کے دوران نجی ایئر لائنز کے نمائندوں کی جانب سے قومی ایوی ایشن پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا نئی ایوی ایشن پالیسی پر اظہار اطمینان، اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران نئی ایوی ایشن پالیسی2019کے مسودے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے نئی ایوی ایشن پالیسی پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔