Tag: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

  • سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امداد کے منتظر ہیں، وزیراعظم

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امداد کے منتظر ہیں، وزیراعظم

    شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی چھت اور خوراک کی ضرورت پوری کرنے کے لیے امداد کے منتظر ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور یو این سیکریٹری جنرل نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، وزیراعظم نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا ان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان دوسرے ملکوں کی نسبت زیادہ متاثرہ ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں جبکہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، پی آئی ایس پی کے تحت سیلاب متاثرین کو امداد دی گئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں، دستیاب وسائل میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انصاف سب کی ضرورت ہے۔

    عالمی برادری کی ذمہ داری ہے پاکستان کی بھرپورمدد کرے، انتونیو گوتریس

    دوسری جانب یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستانی عوام کی افغان مہاجرین کی میزبانی ناقابل فراموش ہے،  سیلاب سے لوگوں کے روزگار سمیت سب کچھ تباہ ہوگیا لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے دیکھا، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کاپ سمٹ میں دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور  بل گیٹس سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور بل گیٹس سے ملاقات

    نیویارک : وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور گیٹس فاؤنڈیشن کےسربراہ بل گیٹس سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزپہنچے، جہاں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں بین الاقوامی صورتحال اورسیلاب کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو سیلاب کی تازہ صورتحال سےآگاہ کرتے ہوئے سیلاب سے نمٹنے کیلئے یواین کے بروقت کردار اور امداد کو سراہا۔

    شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں سیکریٹری جنرل کی تقریر کے دوران پاکستان کا خصوسی ذکرکرنے پر شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کو تیس ارب ڈالر نقصان ہوا، یواین سیکریٹری جنرل جلد ڈونرز کانفرنس بلائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کی بھی ملاقات ہوئی ، جس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سےنقصانات اورفوڈسیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • اقوام متحدہ کی اقوام عالم کو طالبان سے متعلق اہم ہدایت

    اقوام متحدہ کی اقوام عالم کو طالبان سے متعلق اہم ہدایت

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں، دہشت گردی روکنے کے لیے طالبان سے بات چیت ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ طالبان کے حکومت میں آنے سے افریقی ممالک میں موجود جہادیوں کو تقویت مل سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام رکن ممالک کو افغان عوام کے ساتھ یک جہتی کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنی چاہیے، تاکہ انھیں اصولوں سے براہ راست آگاہ کیا جا سکے۔

    سیکریٹری جنرل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں معاشی بحران پیدا نہ ہونے دیں، انھوں نے عالمی پابندیوں اور افغانستان کے مالی ذخائر کے منجمند ہونے کا ذکر کیے بغیر کہا کہ مالیاتی اقدامات سے افغانستان کی معیشت کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔

    امریکی سیکریٹری دفاع افغان طالبان سے پُرامید

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نتائج سے متعلق کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی لیکن اگر ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان دہشت گردی کا گڑھ نہ بنے، خواتین اور لڑکیاں وہ تمام حقوق نہ کھوئیں جو انھوں نے گزشتہ عرصے میں حاصل کیے، اور تمام نسلی گروہوں کی برابر نمائندگی ہو، تو بات چیت ضروری ہے۔

    سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب تک جتنی بھی بات چیت ہوئی ہے اس میں کم از کم طالبان کی جانب سے آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر غلام اسحاق زئی نے تمام رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان پر پابندیاں عائد کریں۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال زیر غور آئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال زیر غور آئی۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم عمران خان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کے 40 سال مکمل ہونے پر خصوصی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امیر ممالک مہاجرین کے مسئلے کو تقسیم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ہمیں اسلامو فوبیا کا سامنا کرنا پڑا، اسلام اور دہشت گردی کو ایک نظر سے دیکھا گیا اور مسلمان مہاجرین کو دیگر کی نسبت زیادہ تکالیف کا سامنا رہا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یقین ہے افغان مہاجرین نے دنیا میں سب سے زیادہ تکالیف اٹھائیں، ہماری حکومت نے شروع سے ہی افغان امن کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کی، پاکستان میں 14 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں اور یہ دنیا میں افغان مہاجرین کو پناہ دینے والا دوسرا بڑا میزبان ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

    مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

    نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونی والی صورتِ حال کو قابلِ تشویش قرار دے دیا۔

    انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے پُر امن خاتمے کے لیے مثبت مذاکرات کیے جائیں۔

    [bs-quote quote=”شاہ محمود قریشی نے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوٹیرس آج سے بھارت کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں مسئلۂ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت سے کہا جائے کہ وہ مہم جوئی سے باز رہے، انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے کے دیرپا امن کے لیے بھارت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےاپنا کردارادا کرے‘ شاہ محمود قریشی


    وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

  • عمران خان سے ملاقات کا منتظر ہوں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

    عمران خان سے ملاقات کا منتظر ہوں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

    نیویارک : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگرتریس نے عمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا جنرل اسمبلی کےاجلاس میں عمران خان سے ملاقات کا منتظرہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگرتریس نے عمران خان کو مبارکباد کا خط لکھا، خط میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، توقع ہے اقوام متحدہ اورپاکستان میں تعاون کوفروغ ملے

    انتونیوگرتریس کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان سے ملاقات کا منتظر ہوں، امن مشن میں پاکستان اقوام متحدہ کا قابل بھروسہ شراکت دار ہے۔

    دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسامے نےعمران خان کو ٹیلی فون پر وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    اس موقع دونوں رہنماؤں نے تعلقات میں بہتری اور نئی حکومت سے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

    عمران خان نے کہا منی لانڈرنگ ترقی پذیرممالک کیلئےسنگین مسئلہ ہے، انسداد منی لانڈرنگ کیلئے برطانیہ کیساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں جبکہ تھریسامے نے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔

    امریکی رکن کانگریس الگرین اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے رینکنگ ممبر بینی تھامس نے بھی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پی ٹی آئی کی نئی حکومت کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئے دورکا آغازہوگا۔

    اراکین کانگریس نے ڈیموکریٹ رہنما طاہرجاوید کے عشائیے میں گفتگو کی اس موقع پر ہیوسٹن کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی بھی موجود تھیں۔