Tag: سیکریٹری جنرل

  • انتونیوگیٹریز جلدپاک بھارت وزرائےاعظم سےملاقات کریں گے،اقوام متحدہ

    انتونیوگیٹریز جلدپاک بھارت وزرائےاعظم سےملاقات کریں گے،اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگیٹریز کےترجمان کا کہناہےکہ گیٹریزمقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ ہیں اور جلد پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کےترجمان اسٹیفنزڈی جورک نے نیویارک میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےسیکریٹری جنرل کوکشمیرکی صورتحال پر بریفنگ دی تھی۔

    ترجمان سیکریٹری جنرل کا کہناہےکہ ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر کے علاقوں کپواڑہ اورراجوڑی کی صورت حال سمیت ورکنگ باؤنڈری اورایل اوسی پرکشیدگی کی تفصیلات بتائیں۔

    ترجمان اسٹیفنزڈی جورک کے مطابق انتونیوگیٹریز جلدہی مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت وزرائےاعظم سےبات کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دنیامیں پھیلےہوئےتمام مسائل کودیکھ رہےہیں،انہوں نےچھ جنوری کودونوں ممالک میں مصالحت کی پیشکش کی تھی۔

    مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کاشام میں قیام امن کیلئےثالثی میں توسیع کااعلان

    یاد رہے کہ اس سےقبل گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگیٹریز کا کہنا تھاکہ جنگیں روکنے کےلیے بالکل نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    واضح رہےکہ انٹونیوگیٹریز نےکہا کہ اقوام متحدہ کو دنیا میں درپیش چیلنجز سےنمٹنے کےلیے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • اقوام متحدہ کاشام میں قیام امن کیلئےثالثی میں توسیع کااعلان

    اقوام متحدہ کاشام میں قیام امن کیلئےثالثی میں توسیع کااعلان

    نیویارک : اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گیٹریز کا کہنا ہےکہ جنگیں روکنے کےلیے بالکل نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئےنومنتخب سیکرٹری جنرل انٹونیوگیٹریز نےشام میں جنگ بندی کے لیے ثالثی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ امن کےلیےسفارتکاری کومزید بڑھاناہوگا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہناتھاکہ دنیا میں قیام امن کے لیے سفارت کاری سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ہے۔شورش زدہ علاقوں میں مسائل کےحل اور امن کےلیے اقدامات کرناہوں گے۔

    نومنتخب سیکرٹری جنرل انٹونیوگیٹریزکا کہناہےامن کےلیے لوگوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

    سیکریٹری جنرل کا مزیدکہناتھاکہ انٹرنیشنل آرڈر کے تحت بننے والے قوانین کو شدید خطرات کا سامنا ہے،مصیبت کے شکار لاکھوں لوگ مدد کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھتے ہیں۔

    واضح رہےکہ انٹونیوگیٹریز نےکہا کہ اقوام متحدہ کو دنیا میں درپیش چیلنجز سےنمٹنے کےلیے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے حلف اٹھالیا

    اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے حلف اٹھالیا

    نیویارک: اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریزنےحلف اٹھالیا،وہ یکم جنوری کوبان کی مون کی جگہ پانچ سال کےلیےعہدہ سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق پرتگال کے سابق وزیراعظم انتونیوگوتریزاقوام متحدہ کےنویں سربراہ ہیں۔انہیں رواں سال اکتوبر میں اقوام متحدہ کاسیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا تھا۔

    u2

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی مدت پانچ سال ہے اور کوئی بھی شخص زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ اس منصب پر فائز رہ سکتا ہے۔

    un3

    جنرل اسمبلی کے صدر جان ولیمز ایشے نے کہا کہ ‘ہمیں ان پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایمانداری اور حکمت کے ساتھ ہمارے ادارے کی رہنمائی کریں گے’۔

    un-4

    مزید پڑھیں:انتونیوگوٹیرز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

    حلف برداری کے موقع پر جنرل اسمبلی کے 193 اراکین نے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے بان کی مون کو 5 سال کے دو ادوار مکمل کرنے پر کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا۔

    un5

    تقریب میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ قیادت اور میانمر کی نوبیل انعام یافتہ سیاست دان آنگ سان سوچی سمیت معززین بھی شریک تھے۔

    un6

    واضح رہے کہ انٹونیوگوٹیرز نے جون 2005 سے دسمبر 2015 کے دوران ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر مہاجرین کے حقوق کے لیےفرائض انجام دے چکے ہیں۔

    u1

  • ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل سےملاقات

    ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل سےملاقات

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کےنئے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں جنوبی ایشیا اور افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کےنئے سیکریٹری جنرل آنتونیوگوٹیرس سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے آنتونیوگوٹیرس کو وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سےاقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔

    اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی سے ملاقات میں مہاجرین کی میزبانی اورقیام امن کی کوششوں پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    آنتونیوگوٹیرس نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر گزشتہ10 سال فرائض انجام دیے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے طور پر انتونیو گوتریس نے6 مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا۔

    مزید پڑھیں: آنتونیوگوٹیرس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کی تقریب ہوئی،جس میں 193 رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کیاتھا۔

    واضح رہے کہ آنتونیوگوٹیرس یکم جنوری 2017 کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کاعہدہ سنبھالیں گے۔

  • انتونیوگوٹیرز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

    انتونیوگوٹیرز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل منتخب

    نیویارک : سابق پرتگالی وزیراعظم انتونیوگوٹیرزکو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کانیاسیکریٹری جنرل منتخب کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کی تقریب ہوئی،جس میں 193 رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹونیو گوٹیرز کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

    پرتگال کے سابق وزیراعظم 67 سالہ انٹونیو گوٹیرز کاانتخاب گزشتہ ہفتے تیرہ امیدواروں میں سے کیاگیاتھا۔وہ یکم جنوری دوہزارسترہ سے پانچ سال کےلیےسیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    خیال رہےکہ انٹونیوگوٹیرز نے جون 2005 سے دسمبر 2015 کے دوران ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں کمشنر برائے مہاجرین کے طور پر مہاجرین کے حقوق کے لیےفرائض انجام دیے۔

    یاد رہےکہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیوگوٹیرز کو گزشتہ دنوں سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد ہونے پر بان کی مون نے مبارکباد دی تھی۔

    واضح رہے کہ بان کی مون کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی خوشحالی اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

  • اینتونی گتریزاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بننےکےلیےتیار

    اینتونی گتریزاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بننےکےلیےتیار

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریز اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے بدھ کو دس امیدواروں کے لیے خفیہ ووٹ دیا اور کسی نے بھی اینتونیو گتریز کی مخالفت نہیں کی۔

    پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریز کے حق میں 15 میں سے13ووٹ پڑے جبکہ دو ارکان نے کسی کے حق میں بھی ووٹ نہیں دیا اور اس طرح ان کے اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو امیداوار کی تصدیق کرنے کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوگی۔

    اینتونیو گتریز نے جن نو امیدواروں کو شکست دی ان میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی یورپی یونین کی بجٹ کمشنر کرسٹالینا جارجیوا بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پرتگال کے سابق وزیراعظم اینتونیو گتریز گذشتہ دس سالوں سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سبراہی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئندہ سال جنوری میں بان کی مون دس سال بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

  • وزیراعظم نواز شریف کی دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

    مالٹا: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے مالٹا میں دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل بیرونس اسکاٹ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ملاقات کے دوران دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل بیرونس اسکاٹ لینڈ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے بیرونس اسکاٹ لینڈ کو سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

    ملاقات کے دوران بیرونس اسکاٹ لینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا اہم رکن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

  • مشرف کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیئے، لیاقت بلوچ

    مشرف کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیئے، لیاقت بلوچ

    جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے عدات میں پیش ہونے سے فوج کے وقار میں اضافہ ہوگا، اس کیس کا فیصلہ آئین، قانون اور جمہوری روایات کے مطابق ہونا چاہئے۔

    پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمے میں پرویز مشرف کو پیشی سے استثنا دینے کے حوالے سے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملہ پر عدالت نے ان کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے کر مناسب فیصلہ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے جبکہ پاکستان بھی مشکلات کے بھنور سے باہر نکلے گا۔
       

  • جوبا: جنوبی سوڈان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بان کی مون

    جوبا: جنوبی سوڈان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بان کی مون

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کا فوری اور پرامن حل چاہتے ہیں جس کے لئے وہ جنوبی سوڈان میں سلامتی کونسل سے امن فوج میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان میں قیام امن، شہریوں کی حفاظت اور خانہ جنگی پر قابو پانے کیلئے سلامتی کونسل میں درخواست کی ہے کہ سلامتی کونسل جنوبی سوڈان میں قیام امن کے لئے فوری طور پرضروری اقدامات کرے تاکہ سوڈان کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے۔

    اس سلسلے میں بان کی مون نے فوری طور پر سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان میں قیام امن کے لئے جلد پانچ ہزار پانچ سو امن فوجی دستے روانہ کرے، بان کی مون نے سوڈان کے ہمسایہ ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ سوڈان میں قائم امن اورسوڈان کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں، اس قبل اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں چھ ہزار آٹھ سو امن فوجی دستے اور سات سو پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔