Tag: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

  • 35 سال وزارت خارجہ میں خدمات کے بعد رخصت ہو رہی ہوں: تہمینہ جنجوعہ

    35 سال وزارت خارجہ میں خدمات کے بعد رخصت ہو رہی ہوں: تہمینہ جنجوعہ

    اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقاتیں کیں، انھوں نے کہا کہ وہ 35 سال وزارت خارجہ میں خدمات انجام دینے کے بعد رخصت ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ 35 سال ملک کے لیے خدمات انجام دینے کے بعد آج ریٹائر ہو رہی ہیں، کل سے سہیل محمود سیکریٹری خارجہ ہوں گے۔

    تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقاتیں کیں، ملاقات میں نامزد سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور ترجمان ڈاکٹر فیصل بھی موجود تھے۔

    تہمینہ جنجوعہ نے کہا میں 35 سال وزارت خارجہ میں خدمات کے بعد رخصت ہو رہی ہوں، پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، میں نے ملک کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  تہمینہ جنجوعہ خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت سے ملک حسد کی نظر سے بھی دیکھتے ہیں، ذرائع ابلاغ کی مدد اور حمایت ملکی خارجہ پالیسی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔

    اس موقع پر نامزد سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اپنے پیش رو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تہمینہ جنجوعہ کا کیریئر بہت شان دار رہا ہے۔

    یاد رہے کہ چار دن قبل الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہمینہ جنجوعہ کو خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیا تھا، اور کہا تھا کہ وہ با اصول سیکریٹری خارجہ رہیں۔

    خیال رہے کہ تہمینہ جنجوعہ کو فروری 2017 میں سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گیا تھا، وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون تھیں۔

  • امریکی نائب صدرپینس اورپینٹاگون کےبیانات پر تشویش ہے ، سیکریٹری خارجہ

    امریکی نائب صدرپینس اورپینٹاگون کےبیانات پر تشویش ہے ، سیکریٹری خارجہ

    اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کومسلسل بدنام کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے ہیں، امریکی نائب صدرپینس اورپینٹاگون کے بیانات پر تشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائےخارجہ امورکااجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نےامریکی الزامات پر جواب پڑھ کرسنایا۔

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکی ہرزہ سرائی کویکسرمستردکردیا ہے، پاکستان دشمن ممالک کی ریاستی دہشتگردی کانشانہ ہے، پاکستان کومسلسل بدنام کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکاکو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینی چاہئے، یکطرفہ کارروائی کے بیان پرامریکاسےبات چیت ہورہی ہے، امریکاکوپاکستان،بھارت کیساتھ ایک جیسابرتاؤکرناچاہئے، پاکستان بھارت سے مذاکرات چاہتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔

    سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ کہ امریکی نائب صدر اور پنٹاگون کے بیانات پر تشویش ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ ٹھکانے ختم کردیئے۔


    مزید پڑھیں : دہشت گردوں کو پناہ دینےسےپاکستان کوبہت کچھ کھونا پڑے گا‘ مائیک پنس


    انھوں نے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقاتیں ہوئیں، جیمزمیٹس سے سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات ہوئی۔

    تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ جیمز میٹس سے ملاقاتوں میں القاعدہ ،نائن الیون اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونےکے مسئلے کےحل کایقین دلایا گیا۔

    قائمہ کمیٹی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین پر مؤقف اپنانے پر وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیش کیا، اس پرسیکریٹری خارجہ نے کہا کہ ہم نے فلسطین کے معاملے پر واضح مؤقف اپنایا، حیران کن طورپربھارت نےبھی قراردادکےحق میں ووٹ دیا وزیراعظم پاکستان کی تجویز پر جنرل اجلاس طلب ہونا خوش آئند ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ امریکی سیکیورٹی پالیسی پر پاکستان نے واضح جواب دیا ہے،بریفنگ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے، پاکستان ہمسایہ بھارت کی جانب سےدہشتگردی کاشکار ہے،ثبوت دیئے گئے، پاکستان ذمہ دار ملک ہے، نیوکلیئر اثاثوں کیلئےانتہائی فول پروف انتظامات ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔