Tag: سیکریٹری خارجہ

  • سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ کابل: حملوں‌ کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش

    سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ کابل: حملوں‌ کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا، جس کا مقصد مشترکہ ورکنگ گروپ فعال کرنا ہے.

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی قیادت میں‌ وفد نے کابل کا دورہ کیا، جہاں پاک افغان پہلے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستانی گروپ نے اجلاس میں شرکت کی۔ کابل کے دورہ کا مقصد دو طرفہ تعاون بڑھانا تھا.

    ترجمان کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے افغانستان کو کابل میں ہونے والے حملے کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

     

    ترجمان کے مطابق دورے میں دہشت گردی اور افغان مہاجرین کی واپسی سمیت مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، پاکستان افغانستان ایکشن پلان برائے یکجہتی پر مثبت پیش رفت ہوئی.

    کابل ملٹری اکیڈمی حملہ: پاکستان دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    دفترخارجہ کے مطابق چند اہم معاملات پر دونوں ملکوں میں اتفاق رائے ہونا باقی ہے، بات چیت جاری رکھ کر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکتا ہے.

    مشترکہ ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں: سیکریٹری خارجہ

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں: سیکریٹری خارجہ

    کراچی: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن ایک حقیقت ہے، امریکی صدر کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، امریکی سفارت خانہ بیان کی وضاحت کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے کراچی میں‌ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ اسی روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ ایران سےمتعلق بھی کیا تھا، ٹرمپ اس وقت دو ممالک سے متعلق سوچ رہے تھے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹرمپ کا ٹویٹ امریکی پالیسی کا تعین کرتا ہے یا نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ افغانستان کےذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش ہورہی ہے، بھارت بڑی طاقت بننےکی کوششیں کر رہا ہے، چین کا قوت بن کر ابھرنا خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب ہے، اب امریکا بھارت کو توازن بنانے کے لئےاستعمال کر رہا ہے۔

    تہمینہ جنجوعہ نے جاپانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار‌ دیا، ان کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، روس سے اچھےتعلقات پرتوجہ دے رہے ہیں، امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا انحصار فقط امریکا پر نہیں، موجودہ حالات میں امریکا کےساتھ رابطے کی پالیسی ہے، امریکا دنیا کی سپرپاور ہے، اس معاملے پر ہمیں‌ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، خارجہ پالیسی کے بہت معاملات کو بند دروازوں کے پیچھے رکھنا چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تہمینہ جنجوعہ نےسیکرٹری خارجہ کا چارج سنبھال لیا

    تہمینہ جنجوعہ نےسیکرٹری خارجہ کا چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد:تہمینہ جنجوعہ نےپاکستان کے نئےسیکرٹری خارجہ کاچارج سنبھال لیا۔وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کےنئےسیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا وہ اس سے قبل جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہیں تھیں۔

    تہمنیہ جنجوعہ نے آج سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کی جگہ چارج سنبھالا ہے جنہیں امریکہ میں پاکستان کا سفیر متعین کردیاگیاہے۔

    تہمینہ جنجوعہ کی جگہ جاپان میں موجودہ سفیر فرخ عامل کو جنیوا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خیال رہےکہ تہمینہ جنجوعہ 2011 میں وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں جبکہ انہیں دو طرفہ اور کثیر الفریقی معاملات میں بہتر طریقے سے کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں:نئےسیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام ارسال

    یاد رہےکہ رواں سال 20جنوری کو سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کےلیے وزیراعظم نوازشریف کو4 امیدواروں کا پروفائل ارسال کیاگیاتھا،فہرست میں عبدالباسط، ابن عباس، غالب اقبال، تہمینہ جنجوعہ شامل تھے۔

    مزید پڑھیں:تہمینہ جنجوعہ نئی سیکرٹری خارجہ تعینات

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریاکاکہناتھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو نئی سیکریٹری خارجہ تعینات کردیا گیاہے۔

  • نئےسیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام ارسال

    نئےسیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام ارسال

    اسلام آباد :سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو 4 امیدواروں کا پروفائل ارسال کردیا گیا، فہرست میں عبدالباسط، ابن عباس، غالب اقبال، تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سیکیریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے تبادلے کے بعد وفاقی حکومت نے نئے سیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو 4 امیدواروں کا پروفائل ارسال کردیا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد نئےسیکریٹری خارجہ کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، جن شخصیات کا نام فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں عبدالباسط،ابن عباس، غالب اقبال، تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس وقت عبدالباسط نئی دہلی اورابن عباس لندن میں بطور ہائی کمشنر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق عبدالباسط اپریل 2018، غالب اقبال ستمبر 2018 میں سبکدوش ہوں گے، جبکہ ابن عباس دسمبر 2018 اور تہمینہ جنجوعہ 2019 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالباسط، ابن عباس، تہمینہ جنجوعہ سیکریٹری خارجہ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

  • آرمی چیف نیپال نے پاکستانی امدادی کوششوں کو سراہا ہے،اعزاز احمد چوہدری

    آرمی چیف نیپال نے پاکستانی امدادی کوششوں کو سراہا ہے،اعزاز احمد چوہدری

    اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان، نیپالی عوام کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خارجہ نےاسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثر پینتیس لاکھ نیپالی شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

    مشکل گھڑی میں نیپالی عوام کےساتھ ہیں۔سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نیپال زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم کی منظوری پر 20ہزار خیمے اور خوراک کی بھاری کھیپ نیپال کےلئے بھجوائی جا رہی ہے،30بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال، 50ڈاکٹرز اور 38رکنی پاکستان آرمی سرچ ٹیم بھی فوری طور پرکٹھمنڈو بھجوائے جا چکے ہیں۔

    ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرنیپالی عوام کیلئےفوری امدادبھیجی گئی، امدادی سامان سےبھرےچارسی ون تھرٹی طیارے نیپال بھیجے گئے، ساتھ ہی پچاس رکنی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور ٹیکنیشن پرمشتمل ٹیمیں بھی نیپال بھیجی گئیں۔

    سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ این ڈی ایم اے اور پاک فوج نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ان اقدامات میں پاکستان میں نیپالی سفارت خانے نے مکمل تعاون کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 30بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال 50ڈاکٹرز اور 38رکنی پاکستان آرمی سرچ ٹیم کے ہمراہ تربیت یافتہ حساس کتے بھی فوری طور پرکٹھمنڈو بھجوائے جا چکے ہیں۔

    اعزاز چوہدری نے بتایا کہ نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کی امدادی کوششوں کو سراہا ہے۔

  • خطےمیں مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات ضروری ہیں، پاکستانی ہائی کشمنر

    خطےمیں مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات ضروری ہیں، پاکستانی ہائی کشمنر

    نئی دلی: پاکستانی ہائی کشمنرعبدالباسط نےبھارت کی جانب سے سیکریٹری خارجہ مذاکرات مسنوخ کرنےکوافسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ باہمی تنازعات کا حل بامقصداورنتیجہ خیزمذاکرات سےہی ممکن ہے۔

    نئی دلی میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا پاکستان بھارت سے باہمی احترام پرمبنی پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ محاذآرائی ترک کر کے متنازعہ مسائل کوبامقصد مذاکرات سے حل کیا جائے۔امید ہے بھارت امن کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گا، خطے میں امن واستحکام پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔بھارت نے گزشتہ چند مہینوں میں ستاون مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے بیک ڈورمذاکرات کا آغاز نہیں ہوسکا ہے۔ آئندہ ماہ نیویارک میں وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات طے نہیں ہے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا پاکستان اوربھارت نے تسلیم کیا ہے کشمیرمتنازعہ مسئلہ ہے۔ کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں،  نائن الیون کے بعدپاکستان کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، آپریشن ضرب عضب جاری ہے اورآٹھ سے دس ہفتوں میں دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔