Tag: سیکوئل

  • پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کمائی اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہدایت کار نے اس کا دوسرا حصہ بنانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے جبکہ اس کے ایک کردار کے بارے میں بھی دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    فلم پٹھان میں جہاں ایک طرف تو شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا، وہیں جان ابراہم کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا۔

    حال ہی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے اس بات کا عندیہ دیا کہ فلم کا سیکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    فلم میں جان ابراہم کا کردار جم مرتا ہوا دکھایا گیا ہے، لیکن ہدایت کار کا کہنا ہے کہ ممکن ہے وہ مرا نہ ہو، اور فلم کے دوسرے حصے میں وہ لوٹ آئے۔

    سدھارتھ نے مزید کہا کہ جم کے کردار کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس پر پریکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے تاہم ان میں سے کچھ بھی فی الحال مصدقہ نہیں۔

    خیال رہے کہ پٹھان نے ریلیز کے دن سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا، 7 دن کے اندر فلم 300 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

  • بلیک پینتھر کا سیکوئل: نیا بلیک پینتھر کون ہوگا؟

    بلیک پینتھر کا سیکوئل: نیا بلیک پینتھر کون ہوگا؟

    سنہ 2018 میں کامیابی کے ریکارڈ توڑنے والی فلم بلیک پینتھر کا سیکوئل جلد ریلیز کیا جائے گا اور مداح بے صبری سے جاننا چاہتے ہیں کہ نیا بلیک پینتھر کون ہوگا۔

    مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم واکانڈا فار ایور میں نئے بلیک پینتھر کے حوالے سے مداح تجسس میں ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ اگلا بلیک پینتھر کون ہوگا، البتہ فلم کے نئے ٹیزر میں واضح اشارے دیے گئے ہیں کہ کونسا کردار اس ماسک کے پیچھے ہوگا۔

    سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم بلیک پینتھر نے عوام اور ناقدین دونوں کو متاثر کیا تھا اور اس کے بعد ہی سیکوئل کی تیاری شروع ہوگئی تھی۔

    مگر بلیک پینتھر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے چیڈوک بوسمین کے انتقال کے باعث فلم کی تیاری متاثر ہوئی اور اس وقت اسٹوڈیو نے کہا تھا کہ چیڈوک بوسمین کو ڈیجیٹل طریقے سے فلم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

    اب بلیک پینتھر کے دوسرے حصے کے لانگ لیو واکانڈا نامی ٹیزر کو جاری کیا گیا ہے جس میں نئے بلیک پینتھر کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے، جو وہ ہتھیار استعمال کررہا ہوتا ہے جو پہلی فلم میں بلیک پینتھر کی بہن شوری (لیٹیا رائٹ) کے زیراستعمال دکھایا گیا تھا۔

    اس سے نئے ہیرو کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوتی مگر اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ ٹی چالا (چیڈوک بوسمین کے کردار کا نام) کی چھوٹی بہن ہی بلیک پینتھر بنے گی۔

    اس ٹریلر میں آئرن ہارٹ کے سوٹ کو بھی ایکشن میں دکھایا گیا ہے جو ممکنہ طور پر مارول یونیورس میں آئرن مین کی جگہ لینے والا کردار ثابت ہوگا۔

    فلم بلیک پینتھر واکانڈا فار ایور 11 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

  • نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کے سیکوئل کا اعلان

    نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کے سیکوئل کا اعلان

    امریکی ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2020 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک اینولا ہومز کے سیکوئل کا اعلان کردیا، اینولا ہومز مشہور و معروف سراغ رساں شرلاک ہومز (فرضی کردار) کی بہن کی کہانی ہے۔

    نیٹ فلکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینولا ہومز 2 کا اعلان کیا ہے، فلم کی مرکزی کردار ملی بوبی براؤن نے بھی اپنے انسٹا گرام پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ سیکوئل تیاری کے مراحل میں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @milliebobbybrown

    نیٹ فلکس کے مطابق اینولا کا مرکزی کردار برطانوی اداکارہ ملی بوبی براؤن ہی ادا کریں گی جبکہ ان کے بھائی شرلاک ہومز کا کردار بھی پچھلی فلم کی طرح ہنری کیول ادا کریں گے جو اپنے کردار سپر مین کے لیے مشہور ہیں۔

    یاد رہے کہ شرلاک ہومز اور اینولا ہومز کا کردار تخیلاتی ہے، شرلاک کے مصنف سر آرتھر کونن ڈائل ہیں جبکہ شرلاک کی بہن اینولا ہومز کا کردار امریکی مصنفہ نینسی اسپرنگر کا تخلیق کردہ ہے، نینسی نے 50 کے قریب کتابیں لکھی ہیں جبکہ متعدد ایوارڈز بھی حاصل کیے ہیں، اینولا ہومز کے بارے میں انہوں نے 6 ناولز لکھے ہیں۔

    شرلاک ہومز کے بارے میں اب تک متعدد فلمز اور ڈرامے بنائے جاچکے ہیں جبکہ بی بی سی کی پروڈکشن سیریز شرلاک نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے، اینولا ہومز کے بارے میں یہ پہلی فلم تھی جس کے ہدایت کار ہیری بریڈبر ہیں۔

    یہ فلم سال 2020 کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک رہی جبکہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    فلم کے پہلے حصے میں اینولا کو اپنی ماں یوڈوریا (ہیلینا بونہم کارٹر) کے ساتھ اکیلے رہتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو گھر میں رہتے ہوئے اپنی ماں سے دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کرتی ہے۔ وہ ماں سے مارشل آرٹس اور مختلف کھیلوں جیسے نیزہ بازی وغیرہ میں بھی مہارت حاصل کرتی ہے۔

    بعد ازاں یوڈوریا غائب ہوجاتی ہے اور اینولا کے بھائی اسے واپس اسکول بھیج کر روایتی طرز زندگی گزارنے پر مجبور کرتے ہیں لیکن وہ وہاں سے بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔ اینولا نہایت مضبوط، بے خوف، ذہین اور بہادر لڑکی ہے اور اپنے سراغ رساں بھائی شرلاک سے بھی دو ہاتھ آگے ہے۔

    فلم میں خواتین کے ووٹ دینے کی تحریک سفرج موومنٹ کو دکھایا گیا ہے جو پوری ایک صدی جاری رہی جس کے بعد خواتین کو ووٹ دینے کا حق ملا۔

  • مولا جٹ کا ’سیکوئل‘ کب جلوہ گر ہوگا؟

    مولا جٹ کا ’سیکوئل‘ کب جلوہ گر ہوگا؟

    کراچی: چند روز قبل فواد خان کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ کافی بدلے بدلے دکھائی دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کا یہ نیا روپ ان کی نئی آنے والی فلم کے لیے تھا جو ممکنہ طور پر پاکستانی کلاسیکی فلم ’مولا جٹ‘ کا سیکوئل ہے۔

    لیکن اس فلم کے بارے میں اس کے ہدایت کار بلال لاشاری نے تمام غلط فہمیوں کو دور کردیا۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم نہ ہی تو مولا جٹ کا سیکوئل ہے اور نہ ہی اس کا ری میک۔

    انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس فلم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مذکورہ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور ذرائع کے مطابق کرداروں کو مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی تربیت دینے کے لیے لاس اینجلس سے ایک کوریو گرافر کو بلوایا گیا ہے۔

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    #dubai

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    فلم میں اداکار فواد خان اور حمزہ علی عباسی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    Caption This.

    A photo posted by Bilal Lashari (@bilal_lashari) on

    یاد رہے کہ سنہ 2013 میں بلال لاشاری کی فلم ’وار‘ نے پاکستانی سینما کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • چارسال کاانتظار،کترینہ اورسلمان پھرایک ساتھ

    چارسال کاانتظار،کترینہ اورسلمان پھرایک ساتھ

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان اور خوبروحسینہ کترینہ کیف چار سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھرفلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان کےساتھ 4سال بعدایک بار پھر باربی ڈول کتریہ کیف ’ایک کا ٹائیگر‘ کے سیکوئل’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے لیے بے تاب ہیں اور انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ ایک بار پھر سپراسٹار سلمان خان کےساتھ بڑے پردے پر جلوہ گرہوں گی۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا اپنے اور سلمان خان کے رشتے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا اب تک کا سفر بہت اچھا رہا وہ ایک سپٹراسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں اور ہمشیہ باصلاحیت اداکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

    باربی ڈول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ مانتی ہیں کہ وہ ان سے بہت بہتر اداکار ہیں۔

    میڈیا میں سلمان خان سے متعلق افواہیں تھیں کہ بالی ووڈ سلطان پہلی بار اپنی فلم میں 70سالہ بوڑھےشخص کا کردار نبھائیں گے تاہم اداکارہ نے ان تمام تر افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 2012 میں سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے باکس آفس پر300 کروڑ سے زائد کما کر تہلکہ مچادیا تھا۔