Tag: سیکورٹی

  • امریکی انتخابات، سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات

    امریکی انتخابات، سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات

    امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلے کی گھڑی آ گئی اورملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے آج پولنگ ہوگی، ایسے میں امن و امان اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات کے سلسلے میں واشنگٹن، ریاست اوریگان اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ خطرات پر نظر رکھنے کے لیے ایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔

    امریکا بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی اقدامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں، جبکہ پولنگ عملے کے لیے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہیں۔ الیکشن عملے کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار Panic Buttons منگوالیے گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات کے دوران غلط معلومات سے الیکشن عملے، ورکرز اور ان کے خاندانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    سائبر سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ بیرونی مخالفتین پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر جھوٹی افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں، غلط معلومات کا ایک آتش فشاں ہے۔

    واضح رہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 47 ویں صدر کے لیے الیکشن کا میدان سج گیا ہے اور آج پولنگ ہوگی۔ دنیا کے واحد سپر پاور ملک کا درجہ حاصل ہونے کے باعث دنیا بھر کی نظریں امریکا کے صدارتی الیکشن پر لگی ہوئی ہیں۔

    ڈیموکریٹ کی جانب سے موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس اور ری پبلیکن کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار ہیں۔ دونوں امیدواروں نے جم کر انتخابی مہم چلائی، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کی اور اپنی قیادت میں امریکا کو بام عروج پر پہنچانے کے دعوے کیے۔

    کاملا اور ٹرمپ دونوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تاہم امریکی ووٹرز نے کس امیدوار کے وعدوں پر یقین کیا اور کس پر اعتماد کیا یہ کل نتیجہ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا۔

    امریکی صدارتی انتخابات: زمین کے ساتھ آج خلا میں بھی ووٹ ڈالا جائے گا!

    امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا سب سے پہلے آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے ریاست ورمونٹ میں ہوگا۔ 6 مختلف ٹائم زون کے باعث پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔

  • تحریک انصاف نے الیکشن ریلی کیلئے سیکورٹی مانگ لی

    تحریک انصاف نے الیکشن ریلی کیلئے سیکورٹی مانگ لی

    لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف نے کل بروز پیر کو نکالی جانے والی ریلی کیلئے صوبائی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پی ٹی آئی نے آج ملتوی کی جانے والی ریلی کل نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور ڈی آئی جی پولیس لاہور سمیت ایس پی سیکورٹی کے نام بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔

    مذکورہ خط کے متن میں پیر کو نکالی جانے والی ریلی کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شرکاء کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آج ہونے والی ریلی کو کل کیلئے ری شیڈول کرتے ہوئے اس حوالے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لاہور میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں۔

    اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ریلیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، کل بروز پیر کو ہونے والی ریلی کا روٹ پرانا ہی رہے گا۔

    خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی زمان پارک سے دھرم پورہ اور علامہ اقبال روڈ سے ریلوے اسٹیشن اور پھر سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریلی روکنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ اور راستے بند کیے جانے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے آج اعلان کردہ ریلی کل تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    یہ اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

  • آصف زرداری کی پیشی: نیب کا انتظامیہ اور پولیس کو سیکورٹی کے لیے خط

    آصف زرداری کی پیشی: نیب کا انتظامیہ اور پولیس کو سیکورٹی کے لیے خط

    اسلام آباد: آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب نے سیکورٹی انتظامات بڑھانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کل احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بڑھانے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو خط لکھا ہے۔

    خط نیب راولپنڈی کی جانب سے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو لکھا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس: آصف علی زرداری کا احتساب عدالت پیش ہونے کا فیصلہ

    سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں 17 اگست کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری،فریال تالپور آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔پیپلزپارٹی کا آصف علی زرداری کی پیشی پر بھرپور شو آف پاور کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی ارکان پارلیمان اور پیپلز لائرز فورم کے ارکان کو 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ جمع کرائی گئی درخواست میں کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، اس لیے عدالتی حکم کے تحت 17 اگست کو پیش نہیں ہوسکتا لہذا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جائے۔

    احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 17 اگست کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

  • آصف زرداری کی سیکورٹی پر163ارب سے زائد خرچ کیے گئے، مراد سعید

    آصف زرداری کی سیکورٹی پر163ارب سے زائد خرچ کیے گئے، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے سیکورٹی کے نام پر 163 ارب روپے خرچ کیے، جاتی امرا کی سیکورٹی پر 214 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 10سالوں میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، سابق وزرائے اعظم کے اخراجات قابل قبول نہیں تھے، سابق حکومت ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا کر گئی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے 5 کیمپ آفس بنا رکھے تھے، شہباز شریف نے 5 کیمپ آفس بنائے ہوئے تھے، آصف زرداری نے 3 کیمپ آفس بنا رکھے تھے، سابق صدر نے سیکورٹی کے نام پر 163 ارب روپے خرچ کیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کی سیکورٹی پر 214 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جاتی امرا کی دیوار پر 27 کروڑ روپے خرچ ہوئے، شریف خاندان کی سیکورٹی پر 2 ہزار 753 اہلکار مامور تھے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ بیرون ملک علاج کے لیے نواز شریف خصوصی طیارے پر گئے، نواز شریف نے لندن کے 55 نجی دورے پر کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جہاز کو 556 بار شہباز شریف نے استعمال کیا۔

    وفاقی وزیر کے مطابق گزشتہ 10 سال میں 24 ہزار ارب قرضہ لیا گیا، سابق حکومت تمام ادارے خسارے میں چھوڑ کر گئی، ایک ماہ میں سارا پیسہ ان سے ریکور کریں گے۔

  • پاک سری لنکا کرکٹ سیریز: رینجرز و دیگر ادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے

    پاک سری لنکا کرکٹ سیریز: رینجرز و دیگر ادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے

    کراچی: ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے رینجرز و دیگر ادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پولیس، رینجرز، حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک سری لنکا کرکٹ سیریز سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی لائحہ عمل مرتب کیا، پاکستان رینجرز و دیگرادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع رینجرز کو دیں۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے ملک میں 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

  • بریگزٹ معاہدہ نہ ہونا سیکورٹی کےلیے خطرناک ہوگا، برطانوی وزیر

    بریگزٹ معاہدہ نہ ہونا سیکورٹی کےلیے خطرناک ہوگا، برطانوی وزیر

    لندن : برطانوی وزیرِ سیکیورٹی نےخبردار کیا ہےکہ بریگزٹ پر کوئی معاہدہ نہ ہونا برطانیہ اور یورپی یونین کے سیکورٹی تعلقات پر نہ صرف اثر انداز ہوگا بلکہ عوام کی حفاظت کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ موثر سیکیورٹی کے لیے باہمی روابط بہت اہم ہیں۔

    بین ویلیس نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے پر برطانوی پارلیمنٹ کے اراکان آئندہ ماہ ووٹنگ کریں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایم پیز کی ووٹنگ یورپی یونین کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کی نئی بنیادیں رکھے گی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی بریگزٹ معاہدے کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ میں قرار داد لارہے ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ برطانیہ ایک دم سے یورپی یونین سے علیحدہ ہوکر افراتفری کا شکار نہ ہوجائے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ سنہ 2019 میں یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا لیکن برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے معاہدے کے مطابق برطانیہ اور یورپی یونین منتقلی کی مدت پوری ہونے تک مشترکا طور رپر کام کریں گے جو 31 دسمبر 2020 تک جاری رہے گی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان علیحدگی کے لیے تیار کردہ بریگزٹ معاہدے کا مسودہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں منظورکرلیا گیا تھا، اسپین نے معاہدے کی مخالفت کی تھی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق برطانوی ایم پیز کی جانب سے بریگزٹ سے متعلق معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیوں کہ ان کے مطابق اس معاہدے میں بہت کمیاں اور خامیاں ہیں۔

  • ٹیکساس : گرجا گھروں کے پادریوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ

    ٹیکساس : گرجا گھروں کے پادریوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے ہولناک واقعے کے بعد گرجا گھر کی سیکورٹی بڑھانے اور پادریوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دینا کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے ایک اور ہولناک واقعے کے بعد گرجا گھروں کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، امریکہ کے بڑے شہروں سمیت اب ٹاؤنز اور دیہات کی سطح پر گرجا گھروں کے اماموں کو ہتھیار چلانے کی بھی تربیت دی جارہی ہے

    ٹیکساس کے واقعے سے پہلے بھی امریکہ میں گرجا گھروں میں فائرنگ کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں، اب تمام ٹاؤنز میں مقامی افراد ہی رضا کارانہ طور پرسیکورٹی گارڈز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ بڑے شہروں میں پولیس اہلکاروں کی تعداد کے ساتھ سیکورٹی کے مزید کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سدر لینڈ میں ایک شخص نے چرچ میں فائرنگ کر کے پچیس افراد کو ہلاک کر دیا تھا، حملہ آور کو مقامی شخص نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہلا ک کر دیا تھا۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔

    امریکی صدرٹرمپ نے ٹیکساس چرچ پر حملہ کرنے والے کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آٹھ محرم الحرام کا جلوس: ملک بھرمیں سیکورٹی کےسخت انتظامات

    آٹھ محرم الحرام کا جلوس: ملک بھرمیں سیکورٹی کےسخت انتظامات

    کراچی : ملک بھر میں آٹھ محرم الحرام کی منسابت سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر کھارادار حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ جلوس کی گزرگاہوں سےملحقہ علاقوں میں موبائل سروس بند ہوگی۔

    ایم اے جناح روڈ اورصدر میں آٹھ محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینرلگا کر بند کرگیا ہے۔


    کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد


    کراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کومحکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے پابندی لگائے جانے کی وجہ یومِ عاشور پر کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کو موثر بناناہے۔


    محرم الحرام جلوس، متبادل ٹریفک پلان جاری


    کراچی ٹریفک پولیس نے رواں سال بھی 8 تا 10 محرم پر نکالنے جانے والے جلوسوں کے پیش نظر متبال ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    دوسری جانب لاہور میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے برآمد ہوگا جو لوہاری، انارکلی، مال روڈ سے گزرتا ہوا پام اسٹریٹ انارکلی پر اختتام پذیرہوگا۔ جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لینےکےلیےکوئٹہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کو ئٹہ پہنچ گئے۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ انہیں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔


    کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید


    یاد رہےکہ گزشتہ روزکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئٹہ کےعلاقے کلی دیبہ میں پیش آیاتھاجب مسلح افراد نےعلاقےمیں گشت کرتی پولیس موبائل پرفائرنگ کی تھی۔


    کوئٹہ پولیس پرفائرنگ‘جوابی کارروائی میں3دہشت گرد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ شب کوئٹہ میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزسےفائرنگ کےتبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک افغان سرحد پر تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

    پاک افغان سرحد پر تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

    چمن :پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہےجبکہ چمن کے سرحدی دیہات سے شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق چمن میں پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔پاک افغان بارڈرکی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سرحد کے قریب سیکڑوں دیہات خالی کرالیےگئےہیں اورہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔

    پاک فوج بھاری توپ خانےکےساتھ اگلےمورچوں پرموجودہے۔افغان شیلنگ سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورایف سی اہلکارتعینات ہیں۔


    پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار،گن شپ ہیلی کاپٹرزسے نگرانی، باب دوستی دوسرے روز بھی بند


    پاکستانی حدود میں پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے ہر قسم کی صورت حال کنٹرول کرنے کےلیے موجود ہیں، چمن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

    خیال رہےکہ باب دوستی پرہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمد ورفت بھی معطل ہے،مال بردارگاڑیوں،کنٹینرزکو شہرکی جانب موڑدیا گیا،دو روزکے دوران دو فلیگ میٹنگ بھی بےنتیجہ رہیں۔


    چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ دوروز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔