Tag: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن

  • ایس ای سی پی نے جولائی میں 386 نئی کمپنیاں رجسٹرکیں

    ایس ای سی پی نے جولائی میں 386 نئی کمپنیاں رجسٹرکیں

    کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایس ای سی پی نے جولائی میں 386 کمپنیاں رجسٹر ڈکیں ، جن میں 85 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ‘ بارہ فیصد سنگل ممبرجبکہ باقی تین فیصد میں پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد61 ہے‘ خدمات کے شعبے میں45 ‘ تعمیرات 42 ‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی 37 ‘ سیاحت 23 ‘ انجینئرنگ 14 ‘رئیل اسٹیٹ ڈولپمنٹ اور آٹو الائیڈ میں 13‘13 جبکہ ٹیکسٹائل میں 12 ‘ کھانے پینے اور مشروبات میں 11 ‘ ایند ھن اور توانائی میں 10 ‘ ادویہ سازی میں بھی 10 اور 95 کمپنیاں دوسرے مختلف شعبوں میں او ر 5 بین الاقوامی کمپنیاں اسلام آباد‘ لاہور اور کراچی میں رجسٹر ہوئیں ، علاوہ ازیں، جولائی میں 32 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

    ان سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان‘ آسٹریلیا‘ کینیڈا‘ چین‘ فرانس‘ اٹلی‘ قازقستان‘ ملائیشیا‘ نیدرلینڈ‘ پورٹو ریکو‘ سنگا پور‘ سپین‘ تھائی لینڈ‘ برطانیہ اور امریکہ سے ہے، یہ سرمایہ کاری آٹو الائیڈ‘ تعمیرات‘ مواصلات‘ کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ‘ کھانے پینے ومشروبات‘ ایند ھن و توانائی‘ انفرمیشن ٹیکنالوجی‘ کاغذ اور بورڈ‘ پاور جنریشن ‘ خدمات‘ سٹیل‘ تجارت‘ ٹرانسپورٹ اور دوسرے مختلف شعبوں میں کی گئی۔

    ماہ جولائی میں سب سے زیادہ رجسٹریشن ‘اسلام آباد کے کمپنی رجسٹریشن آفس میں ہوئی جہاں 130 کمپنیا ں رجسٹر ہوئیں جبکہ 124 لاہور‘ 88 کراچی ‘ فیصل آباد میں 12 ملتان میں 18‘ پشاور میں 13 اور کوئٹہ میں ایک کمپنی رجسٹر ہوئی۔

  • سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کی انوسٹمنٹ بینکوں کو ہدایات

    سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کی انوسٹمنٹ بینکوں کو ہدایات

    اسلام آباد :سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے تمام انوسٹمنٹ بینکوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ اپنا مکمل قانونی نام استعمال کریں تا کہ صرف لفظ بینک کے استعمال کے عوام کو ان کے کمرشل بینک ہونے کا احتمال نہ ہو،

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق کاروباری نوعیت کے لحاظ سے انوسٹمنٹ بینک اور کمرشل بینک ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، لہٰذا انوسٹمنٹ  بینکوں کو واضح طور پر لفظ ”انوسٹمنٹ بینک“ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق انوسٹمنٹ بینک اپنی مارکیٹنگ کے وقت بل بورڈز، سائن بورڈز، ویب سائٹس اور تمام اقسام کی دستاویزات پر لفظ ”انوسٹمنٹ بنک“ کا استعمال کرنے کے پابند ہوں گے،

    اگر کسی انوسٹمنٹ بنک کے بارے میں کمرشل بینک ہونے کا ابہام موجود ہے تو ایسا انوسٹمنٹ بینک اس ابہام کو چار ہفتوں میں ختم کرکے 15 اگست 2014ءتک سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہو گا۔

  • اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شوکاز نوٹس جاری

    اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے انضباطی قوانین پورے نہ کرنے اور حسابات، اکاﺅنٹینٹ اور آڈٹ کے قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر کراچی اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شو کاز نوٹس جاری کئے اور جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

    ایس ای سی پی نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کی بھی منظوری دی، ایس ای سی پی کے سیکورٹیز مارکیٹ ڈویژن نے پچھلے تین ماہ کے دوران اسٹاک بروکروں کی آن سائٹ انسپکشن اور آڈٹ کے نتیجے میں جرمانے کئے۔

    مزید براں چھ لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے خلاف کمپنیز آرڈیننس کے سکیشن 224 کے تحت سالانہ ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر پر آرڈر جاری کئے گئے جبکہ 29 کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو انتباہ کے لیٹر جاری کئے گئے۔

  • ایس ای سی پی نے چھ ارب کے رٹیل سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی

    ایس ای سی پی نے چھ ارب کے رٹیل سکوک بانڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی

    سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے ملک میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے، پہلی بار سٹاک مارکیٹ کے ذریعے رٹیل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ، اس سلسلے میں پہلی بار کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چھ ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈزجاری کئے جائیں گے۔

    کے ای ایس چی کے سکوک کراچی سٹاک ایکسچینج میں لسٹ کئے جائیں گے، ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں اسلامی سکوک فروخت کے لئے پیش کئے جانے سے نہ صرف عام سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا۔