Tag: سیکورٹی اہلکار

  • خیبر ایجنسی میں دھماکہ‘ 1سیکیورٹی اہلکارشہید ‘3زخمی

    خیبر ایجنسی میں دھماکہ‘ 1سیکیورٹی اہلکارشہید ‘3زخمی

    پشاور: خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکارشہید اور تین زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کےمطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے میں نصب بارودی مواد کی زد میں آگئے۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیاگیاہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔


    خیبرایجنسی میں دھماکہ‘5افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں سال مئی میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،10دہشت گرد مارے گئے


    واضح رہےکہ گزشتہ سال ستمبرمیں وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے جبکہ کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئےتھے۔

  • قلات میں دھماکہ خیزمواد پھٹنےسےتین سیکیورٹی اہلکار زخمی

    قلات میں دھماکہ خیزمواد پھٹنےسےتین سیکیورٹی اہلکار زخمی

    قلات: صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں دھماکہ خیز پھٹنے سے تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق قلات کے علاقے جوہان پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جیسے ہی گاڑی وہاں سے گزری تو وہ پھٹ گیا اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر کوئٹہ منقتل کردیا گیا۔

    قلات میں دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


    کوئٹہ فائرنگ، تین پولیس اہلکارجاں بحق، ایک شہری زخمی


    یاد رہےکہ گزشتہ روزکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    واضح رہےکہ اس وقت کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود موٹرسائیکل سواروں کا با آسانی سریاب روڈ پرآنا اور ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا اعلیٰ پیمانے پر نوٹس لیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ گاڑی میں سوار دوخودکش بمبار افریقی یونین کےامن دستوں کےاڈےمیں داخل ہونےکی کوشش کررہےتھے،ایک حملہ آور نے گاڑی کو دھماکےسےاڑایاجبکہ دوسرے نےپیدل اندرداخل ہونےکی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےزخمی ہونے کےبعد اس نے بھی دھماکہ کردیا.

    SOMALIA POST 3

    یاد رہے کہ افریقی یونین کامشن موغادیشوکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب ہی واقع ہے،دھماکےاس قدر شدیدتھے کہ قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے.

    somalia post 1

    پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر سیکورٹی اہلکارہیں،حملےمیں بارہ افرادزخمی بھی ہوئے.

    somalia post 2

    *صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے.

    *صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ، نو افراد جاں بحق

    اس سے قبل گذشتہ سال صومالیہ کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں کینیا سے تعلق رکھنے والے دواورصومالیہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد بم حملے میں میں ہلاک ہوگئے

    واضح رہے کہ ہوائی اڈے کے قریب دھماکے کر نے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے.