Tag: سیکورٹی حکام

  • وائٹ ہاؤس کےقریب سےمشتبہ شخص گرفتار

    وائٹ ہاؤس کےقریب سےمشتبہ شخص گرفتار

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤ س کےقریب سے سیکورٹی حکام نے ایک مشتبہ شخص کو مشکوک پیکٹ کے ساتھ گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی ہاؤس کے قریب سے سیکورٹی حکام نے ایک شخص کومشکوک پیکٹ کےساتھ گرفتار کرکےتفتیش کے لیےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    سیکورٹی حکام نے مشکوک شخص کی گرفتاری کےبعد وائٹ ہاؤس کے کئی حصوں کو بندکردیا۔وائٹ ہاؤس عہدیداروں اور سیکورٹی حکام نے معاملے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    سیکورٹی ایجنسیزنےمشکوک شخص کی گرفتاری کے بعد دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والے اہلکاروں کو وائٹ ہاؤس کے ارد گرد تعینات کرکے سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے۔

    خیال رہےکہ رواں ماہ 12مارچ کو بھی ایک مشکوک شخص نے وائٹ ہاؤس حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئےامریکی صدارتی ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔


    مزید پڑھیں:ہیلتھ بل کی ناکامی کےذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    یاد رہےکہ دو روزقبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صحت سے متعلق اصلاحات بل کو امریکی ایوان کی جانب سے مستردکردیا گیاتھا۔انہوں نےبل کی ناکامی کا قصوروار ڈیموکریٹ پارٹی کوٹھہرایا تھا۔

    واضح رہےکہ مشکوک شخص کو وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی باڑ کو پار کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار کیےگئے شخص سےایک بیگ بھی برآمد ہوا تھا،جس میں دھماکہ خیز مواد یا خطرناک چیز موجود نہیں تھی۔

  • لیبیامیں کاربم دھماکہ،7افراد ہلاک

    لیبیامیں کاربم دھماکہ،7افراد ہلاک

    طرابلس : لیبیا کےشہربن غازی میں کاربم دھماکےمیں سات افرادہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارےکا کہناہے کےدہشت گردوں نےبن غازی میں ایک اسپتال کونشانہ بنایا۔ کاربم دھماکےکے نتیجےمیں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 20 افرادزخمی بھی ہوئے۔

    سیکیورٹی حکام نےہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ظاہرکیاہےجبکہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    لیبیا کے شہر بن غازی میں ہونے والے کاربم دھماکے کی ذمہ دار کسی گروپ یاتنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

    مزید پڑھیں:لیبیا میں فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں تیزی

    دوسری جانب لیبیا کےشہر ’’سرت‘‘ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حکومتی فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک فورسز کی جانب سے متعدد علاقوں کودہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:لیبیا میں بم دھماکا، 22 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اگست میں لیبیا کے شہر بن غازی میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 22افراد جان کی بازی ہاگئے تھے۔

  • بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سیکورٹی حکام کےمطابق مسافروں سے بھری ہوئی ویگن لمر قلا کے گاؤں سے درازندہ کے بازار کی جانب جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

    سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ مسافر ویگن کے حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق شیرانی قبیلے سے تھا اور وہ لمر قلا گاؤں کے رہائشی تھے۔

    مزید پڑھیں:رحیم یارخان اورحب میں ٹریفک حادثہ،6افرادجاں بحق

    حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں علاج کےلیے ابتدائی طور پر درازندہ بازار کے اسپتال اور بعد میں ڈی آئی خان کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے صوبہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات ایک معمول بن گئے ہیں۔

  • نائیجیریا میں ججوں کے خلاف کریک ڈاون

    نائیجیریا میں ججوں کے خلاف کریک ڈاون

    ابوجا: نائیجرین سیکورٹی حکام نے بدعنوان ججوں کے خلاف کریک ڈاون میں لاکھوں ڈالرز برآمد کرکےمتعدد ججوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق نائیجریا میں بدعنوان ججوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی آگئی جس کے نتجیے میں گزشتہ چند دنوں میں ملک کے متعدد ججوں کو گرفتار کرکے لاکھوں ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔

    نائیجریا میں ججوں کےخلاف کارروائیاں صدر محمد بوہاری کی ملک سےبدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت اب تک لاکھوں ڈالرز کی پراپرٹی قبضے میں لی گئی ہے۔

    دوسری جانب نائجریئن بار اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ججز کی گرفتاریاں اور ان پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گرفتار ججوں کو رہاکریں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعدصدر بوہاری نے بدعنوانی کا مقابلہ کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک وہ کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

  • افغانستان میں امدادی ادارے پر حملہ،1شخص جاں بحق

    افغانستان میں امدادی ادارے پر حملہ،1شخص جاں بحق

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امدادی ادارے پر ہونے والے بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے کیئر نامی تنظیم کو نشانہ بنایا جس کے بعد مسلح افراد عمارت میں داخل ہو ئے
    جس پر پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کےنتیجے میں تینوں حملہ آورمارےگئے۔

    اس حملے سمیت گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کابل میں چار بم حملے ہو چکے ہیں اس سے پہلے پیر کو وزارتِ دفاع کے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 24 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی تھے۔

    مزیدپڑھیں: کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل میں وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ہونے کے بعد جب سکیورٹی فورسز اور عام افراد لوگوں کی مدد کے لیے پہنچے تو اُسی وقت دوسرا دھماکہ ہو گیا۔

    وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں فوج کے جنرل سمیت پولیس کے دو سینیئر افسران بھی مارے گئے تھے۔

    دھماکہ اُس وقت ہوا جب دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد ملازمین دفتر سے نکل رہے تھے.ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

  • عمران خان کو حیات آباد جانے سے روک دیا گیا

    عمران خان کو حیات آباد جانے سے روک دیا گیا

    پشاور: عمران خان سیکورٹی حکام نے کو حیات آباد جانے سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حیات آباد میں امام بارگاہ میں خود کش حملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئے، خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    عمران خان کا قافلہ جب  یونیورسٹی روڈ پر پہنچا تو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سیکیورٹی حکام نے انہیں آگے جانے سے روک دیا، جس کے بعد عمران خان وزیر اعلیٰ ہاؤس چلے گئے ، جہاں وہ مانیٹرنگ روم میں  واقعے کی تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حیات آباد پشاور میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 45افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،  جبکہ پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے، جبکہ پاک فوج کے دستوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔