Tag: سیکورٹی فورسز

  • گوادرمیں کوسٹل ہائی وےپل پردھماکہ

    گوادرمیں کوسٹل ہائی وےپل پردھماکہ

    گوادر : گوادر میں سربندر کےقریب زوردار دھماکے سے پل کوجزوی نقصان پہنچا ہےتاہم دھماکےمیں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کےمطابق گوادر کے علاقے سربندر میں سڑک کنارے نصب بم دھماکےکے نتیجے میں پل کو جزوی نقصا ن پہنچا ہے۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقےکوگھیرے میں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

    دھماکےکےفوراََبعدبم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے نےحادثے کی جگہ پہنچ کر پل کرنیچے چھپائے گئے2بم ناکارہ بنادیے۔دھماکے کے بعد پل کو عارضی طور پرٹریفک کے لیے بندکردیاگیا۔

    مزید پڑھیں: چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ چارسدہ کے علاقےتنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکوں اور فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد شہید ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:لاہور ڈیفنس میں دھماکہ‘ آٹھ جاں بحق 21 زخمی

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ 23فروری کو لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں ریستوران میں دھماکہ ہواتھاجس کےنتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے لاہور دھماکےمیں جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئےحکومتِ پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں دی جائیں۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی

    واضح رہےکہ رواں ماہ 1مارچ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئےتھے۔

  • ملک بھرمیں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن‘62افرادگرفتار

    ملک بھرمیں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن‘62افرادگرفتار

    راولپنڈی : ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کےدوران کومبنگ آپریشن میں 62افراد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے دوران اٹک کے کورٹ فتح خان میں رینجرز،پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تین رائفل،چار پسٹل،کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرلی۔

    دوسری جانب پنجاب کےشہرچونیاں کےمختلف علاقوں سےسترہ مشتبہ افرادکوگرفتارکرکےاسلحہ برآمدکرلیاگیاجبکہ تین سوپچاس افرادکی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

    خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاورمیں ناصر باغ کےمختلف علاقوں میں آپریشن کےدوران ایک اشتہاری کوگرفتار جبکہ اٹھارہ مشتبہ افرادکوحراست میں لےلیاگیا۔گرفتارافراد سے ایک ایس ایم جی سمیت دیگراسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

    ادھر بلوچستان میں چاغی کےعلاقےماشکیل میں ایف سی اورپولیس نےسرچ آپریشن کے دوران آٹھ انتہائی مطلوب جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکےجدیداسلحہ برآمد کرلیا،آٹھوں ملزمان کو تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں: آپریشن رد الفساد: اٹک میں سرچ آپریشن، 250 ملزمان گرفتار

    یاد رہےکہ گزشتہ روز ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن رد الفساد میں سیکیورٹی اداروں نےدرجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاتھا۔

    واضح رہےکہ روجھان میں حساس اداروں نےچودہ افرادکوگرفتارکرکےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان کوتفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

  • سیکورٹی فورسز کا آپریشن،6افراد گرفتار

    سیکورٹی فورسز کا آپریشن،6افراد گرفتار

    لاہور : صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق راجن پور میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیاگیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف اور کرایہ داروں کے کرائے ناموں کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے چیکنگ کی گئی۔

    ادھرفیصل آباد میں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیاجس میں جنرل بس اسٹینڈ،چنیوٹ بازاراورغلام محمدآباد میں ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی اور ہوٹلوں میں مقیم افراد کےشناختی کوائف چیک کئےگئے۔

    خیال رہے کہ جھنگ شور کوٹ کینٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    مزید پڑھیں:گرفتار ٹارگٹ کلر مہدی سے متعلق اہم انکشافات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حساس ادارے نے کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں پیر کو کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیاتھا،ملزم مذہبی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتایا جارہا ہے۔

  • سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرکے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد سعید رفیق کو گرفتار کرلیا۔

    دہشت گرد کی گرفتاری پر صوبائی حکومت نےدس لاکھ انعام مقررکیاتھا۔پولیس کا کہنا ہے ملزم دہشت گردی،سیکیورٹی فورسزپرمتعددحملوں میں مطلوب تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے تاہم اسے تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تفتیش کے بعد ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کی توقع کی جا رہی ہے۔

    مزید پڑھیں:پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    مزید پڑھیں:پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال پشاور کے علاقے وزیر باغ میں انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر عثمان گل فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا تھا۔

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری

    کراچی: رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے قریب فتح جنگ میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو دھر لیا، دہشت گرد ولی محمد عرف ابراہیم آرمی اور ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے، ولی محمد کے قبضے سے اسلحہ اورچارہینڈ گرنیڈ برامد ہوئے۔

    ملتان میں سی ٹی ڈی نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا مشکوک افراد سے آٹھ دستی بم برآمد ہوئے۔

    چنیوٹ میں ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ نصراللہ خان کی زیر نگرانی پولیس اور دیگر حساس اداروں کا سرچ آپریشن شہر اور گرد و نواح کی پٹھان آبادیوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں پولیس, ایلیٹ اور دیگر اداروں کی بھاری نفری شامل تھی۔

    پولیس اور دیگر حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن میں پانچ سو پچاس مشکوک افراد کی بائیومیٹرک چیکنگ کی، سات مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    سکھر میں رینجرز اور پولیس نے نواں گوٹھ سے متعد افرادکو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے پاس شناختی کوائف نہیں تھے۔

    کراچی کے علاقے لسبیلہ میں بھی رینجرز اور پولیس نے گھر تلاشی کے دوران دس افراد کو حراست میں لیا۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی رائے ونڈ کے علاقے اڈا پلاٹ کے گرد کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • بلوچستان کے وزیربلدیات کا مغوی بیٹا بازیاب

    بلوچستان کے وزیربلدیات کا مغوی بیٹا بازیاب

    کوئٹہ : بلوچستان کےصوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفیٰ خان ترین کے مغوی بیٹے اسد ترین کو افغانستان سے متصل بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے دو لنگی سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب لیویز فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پربلوچستان کےعلاقے دولنگی میں کارروائی کرکے صوبائی وزیر بلدیات کے بیٹے مغوی اسد ترین کو باحفاظت بازیاب کیا۔

    27 سالہ اسد خان ترین کیڈٹ کالج پشین میں آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہیں 20 مئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ کیڈٹ کالج سے گھر جانے کے لیے نکلے تھے۔

    مزید پڑھیں:صوبائی وزیربلدیات کا بیٹا اسدترین پشین سے اغوا

    رات دس بجے تک گھر نہ پہنچنے اور اس دوران گھر کے لوگوں سے رابطہ نہ ہونے پر جب ان کی تلاش شروع کی گئی تو ان کی گاڑی پشین شہر کے قریب کلی تراٹہ سے ملی۔

    یاد رہے کہ پشین کوئٹہ شہر سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے۔ وہاں کی آبادی مختلف پشتون قبائل پر مشتمل ہے،اور وہاں کے بڑے قبائل میں ترین اور کاکڑ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے وزیر بلدیات پشین اور اس سے متصل ضلع قلعہ عبد اللہ میں آباد ترین قبائل کے سردار ہیں۔اہم قبائلی شخصیت ہونے کے علاوہ ان کا شمار قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اہم رہنماؤں میں بھی ہوتا ہے۔

  • فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن،6دہشت گرد گرفتار

    فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن،6دہشت گرد گرفتار

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کرلیے.

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا.

    *کور کمانڈر کانفرنس، کومبنگ آپریشن کا جامع منصوبہ منظور

    آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کے ہینڈلر بھی شامل ہیں جبکہ ایک دہشت گرد خود کش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا،یہ تمام دہشت گرد 2014 سے واچ لسٹ پر تھے.

    *لاہور میں‌ کومبنگ آپریشن: دو اہم کمانڈر سمیت 11 گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں‌ سیکورٹی فورسز کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت گیارہ شدت پسندوں‌ کو گرفتار کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں شدت آئی ہے.

  • پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،33افراد گرفتار

    پشاور میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،33افراد گرفتار

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کےدوران تینتیس افراد جو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا،جس میں 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار افراد میں3 اشتہاریوں اور 17 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے.

    آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان میں چارافغان باشندے ہیں جو غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم تھے.

    ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں.ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا.

    *کوئٹہ : خروٹ آبادمیں کومبنگ آپریشن،13ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ تین روز قبل صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی اداروں نےکومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

  • دمشق: شام میں فضائی کارروائیاں، 51 شہری ہلاک

    دمشق: شام میں فضائی کارروائیاں، 51 شہری ہلاک

    دمشق: شام کے مختلف علاقوں میں فورسز اور ان کے اتحادی ممالک کی جانب سے کی جانے والی متعدد فضائی کارروائیوں میں51 شہری ہلاک ہوئے،جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے برطانوی مانیٹرنگ گروپ کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت دمشق کے قریب مشرقی غوطہ کے علاقے میں فورسز کی فضائی کارروائی میں تیرہ شہری ہلاک ہوئے.

    سرکاری فورسز نے دومہ کی مرکزی مارکیٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے،جہاں متعدد شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے تاہم فوری طور پر اس علاقے سے تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں.

    اس کے علاوہ شام کے اہم شہر حلب میں فضائی کارروائی میں 15 افراد ہلاک ہوئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں.

    انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں سرکاری فورسز کی فضائی کارروائیوں اور شیلنگ سے 23 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ تال مانانس کے علاقے میں شامی فورسز اور روسی فضائیہ کی کارروائیاں میں 17 افراد ہلاک ہوئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں.

    *دمشق: شام کے شہر ادلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،نو افراد ہلاک

    واضح رہے کہ دو روز قبل شامی شہر ادلب میں جنگی طیاروں کی بمباری کےنتیجےمیں کم از کم نو افرادجان کی بازی ہار گئے اوردرجنوں زخمی ہوئے تھے.

  • کوئٹہ میں دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے 6 جوان زخمی

    کوئٹہ میں دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے 6 جوان زخمی

    کوئٹہ : تربت کے علاقے دشت میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سبب  6 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان تربت کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقےکو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے گزشتہ دو روز میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے ایف سی اہلکاروں سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا ہے، امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ  سمیت اعلیٰ حکام کو واقعات کی تحقیقات کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں :    بلوچستان سے افغان انٹیلی جنس کے 6 اہلکار گرفتار

     یاد رہے وزیر داخلہ بلوچستان نے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس ملوث ہے۔