Tag: سیکورٹی فورسز

  • بیروت : شام کے شہر حلب میں جھڑپوں کے دوران 70 ہلاک

    بیروت : شام کے شہر حلب میں جھڑپوں کے دوران 70 ہلاک

    بیروت: شام کے شمالی شہر حلب میں عسکریت پسندوں کے خلاف حکومتی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپوں میں ستر فوجی اور عسکریت پسندجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے برطانوی گروپ کا کہنا تھا کہ حلب کے شمالی علاقے المالح میں گذشتہ چوبیس گھٹنوں سے جاری جھڑپوں میں حکومتی فورسز کے تیس اہلکار اورعسکریت پسندوں کے انتالیس سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے ہیں.

    یاد رہے کہ شامی فورسز گذشتہ دو سال سے حلب کے اس علاقے کو دوبارہ حاصل کرنے کےلیے مختلف کارروائیاں کررہی ہیں.

    رواں ہفتے کے آغاز سے حلب کے شمالی علاقے المالح پر کنٹرول حاصل کرنے کےلیے شامی فورسز نے مقامی ایئر فورس اور روسی فضائیہ کی مدد سے حملوں کا آغاز کیا تھا.

    یاد رہے کہ شام میں جاری کشیدگی کے باعث یہاں کے شہریوں کو ادویات اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری کشیدگی اور بغاوت کے باعث دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر اطراف کے ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد ہیں.

  • سوات: مالم جبہ میں سیکورٹی فورسزکی کاروائی،دو دہشت گرد ہلاک

    سوات: مالم جبہ میں سیکورٹی فورسزکی کاروائی،دو دہشت گرد ہلاک

    سوات: مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے.

    تفصیلات کےمطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ،دونوں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے.

    سیکورٹی ذرائع کےمطابق دونوں دہشت گرد دہشت گردی کرنے افغانستان سے سوات آئے تھے کارروائی کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا جسے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے.

  • مستونگ: سیکورٹی فورسزکی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    مستونگ: سیکورٹی فورسزکی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    مستونگ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکورٹی فورسزکی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

    مستونگ کےنواحی علاقےدرین گڑھ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسزکےقافلےپررات گئے حملہ کیا، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شرپسند بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

  • سیکورٹی فورسز کی شبقدر میں کارروائی، کھیتوں میں دبایا گیا گولہ بارود برآمد

    سیکورٹی فورسز کی شبقدر میں کارروائی، کھیتوں میں دبایا گیا گولہ بارود برآمد

    شبقدر : سیکورٹی فورسز نے شبقدر کے کھیتوں میں بھاری مقدار میں دبایا گیا گولہ بارود اور تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے شبقدر کے علاقہ منسوکہ میں کارروائی کرتے ہوئے کھیتو ں سے پچاس کلو گرام بارودی مواد ، نو دستی بم ، چار آئی ای ڈی ، ایک اسٹیکر بم ، ساٹھ ڈیٹونیٹر ، چھ سو گز پرائما کارڈ ، بیس بیٹری سیل ، سولہ ریموٹ اور پانچ ریسیور برآمد کرکے تخریب کاری کا خطر ناک منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    سیکورٹی اداروں کے مطابق تخریب کاروں نے بارودی مواد تیس مئی کو خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر تخریبی کاروائی کیلئے جمع کیا تھا مگر ان کو موقع نہیں ملا اور اب بارودی مواد کو کہیں دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔

  • قلات: شرپسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ،فائرنگ سے تین شرپسند ہلاک

    قلات: شرپسندوں کے تین ٹھکانے تباہ ،فائرنگ سے تین شرپسند ہلاک

    قلات : بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے شرپسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کردیئے۔

    فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک ہوگئے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ سے ملحقہ ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ۔

    جس میں بھاری نفری کے علاوہ ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا ،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند مارے گئے جبکہ ان کے تین کیمپ تباہ کردیئے گئے ،سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔

  • ہنگو: خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار

    ہنگو: خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار

    ہنگو: علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں بارودی مواد اور خود کش جیکٹس بنانے والے اہم دہشت گرد بصیر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں سیکورٹی فورسزنے ایک خطر ناک دہشت گرد بصیر کے گھر پر چھاپہ مارا اور بصیر کو گرفتار کرنے کے لئے اس کے گھر کا گھیراو کر لیا۔

    دہشت گرد بصیر سیکورٹی فورسز سے بھاگنے کے لئے قریبی پہاڑی کی طرف بھاگا جس پر سیکورٹی فورسز نے اِن کا پیچھا کر کے پہاڑ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر بصیر کو گرفتار کر لیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر بصیر خود کش جیکٹس، ریمورٹ کنٹرول بم بارودی سرنگیں بنانے کا ماسٹر مائینڈ بھی ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے اس کی سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

  • سیکورٹی فورسز کی کارروائی :سانحہ پشاور کا مبینہ ماسٹرمائنڈ ہلاک

    سیکورٹی فورسز کی کارروائی :سانحہ پشاور کا مبینہ ماسٹرمائنڈ ہلاک

    پشاور: سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر پشاور کے علاقے متنی میں کارروائی کی،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں آرمی پبلک اسکول پشاور کا مبینہ ماسٹر مائنڈ عمر منصور نارے بھی مارا جا چکا ہے۔ تاہم اس کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    دہشت گردوں سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکار نے دورانِ علاج جام شہادت نوش کر لیا۔ متنی میں سیکورٹی فورسز نے مقابلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔ جن میں آرمی پبلک اسکول پرحملے کے منصوبہ ساز عمر کا بھائی مصطفی عرف منان بھی شامل تھا۔

    مقابلے میں دو جوان زخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے ایک آج شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر نے کارروائی میں پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی۔

    عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں آرمی پبلک اسکول پشاور کا مبینہ ماسٹر مائنڈ عمر منصور نارے بھی مارا جا چکا ہے تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے اس کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    عمر نارے عرف خلیفہ عمر دو ہزار سات میں طالبان میں شامل ہوا تھا۔ وہ ٹی ٹی پی پشاور درہ آدم خیل کا امیر تھا۔ اور آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کو موبائل فون پر ہدایات دے رہا تھا۔

    سیکورٹی فورسز نے پشاور حملے کے سہولت کار سیار ولد گل نواز کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

    بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئےگئے تھے۔ کسی دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شہرکے داخلی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    ادھر شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

  • خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی جھڑپ،7شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی جھڑپ،7شدت پسند ہلاک

    خیبر ایجنسی: تحصیل وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں سات دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

    عسکری حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر پچاس سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کیا، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں سات دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا خیبر ون آپریشن جاری ہے، جس میں اب تک پڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • خیبرایجنسی: فورسزکی دہشتگردوں کوہتھیارڈالےکیلئے3دن کی مہلت

    خیبرایجنسی: فورسزکی دہشتگردوں کوہتھیارڈالےکیلئے3دن کی مہلت

    خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسزنے خیبرایجنسی میں شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے تین دن کی مہلت دے دی، ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔

    پاک فوج نے شمالی وزیرستان آپریشن کے بعد خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کیلئے تین دن کی مہلت دے دی، فورسز نے ہیلی کاپٹر سے تین دن کی مہلت کے پمفلٹ گرائے، خیبر ایجنسی کی آل پارٹیزکے اجلاس نے مطابلہ کیا ہے کہ ایجنسی میں آپریشن کے بجائے مزاکرات کے زریعے مسئلہ کا حل تلاش کیا جائے۔

    آپریشن زدہ علاقوں سے نقل مکانی کر نے والے خاندانوں کو وقت دیا جائے، اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کی گیا کہ تِیرا کے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن پر مالی معاونت اور نقل مکانی کر نے والے خاندانوں کے راستے میں حائل رکاوٹو ں کو دور کیا جائے۔