Tag: سیکورٹی فورسز

  • خیبرایجنسی:فورسزکی کارروائی،10 شدت پسندہلاک

    خیبرایجنسی:فورسزکی کارروائی،10 شدت پسندہلاک

    خیبرایجنسی: اکا خیل میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دس شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، فورسز کی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے سرحدی مورچے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، شاہ کوٹ کے مقام پر فورسز کی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں، جس میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فورسز نے آج صبح آپریشن خیبر ون شروع کیا ، آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیم کے امیر کا مرکز تباہ کردیا گیا۔

  • خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرحملہ کرنیوالے چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرحملہ کرنیوالے چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : شدت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈئی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

    سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ شدت پسند ہلاک کردیے۔ شدت پسند اپنے مارے جانے والے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ غنڈئی کا علاقہ جمرود بازار کے قریب واقع ہے۔

    سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔چند دن پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران اپنے تین سینیئر کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

  • ماسکو: روسی سیکورٹی فورسزکی فائرنگ، 7 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے

    ماسکو: روسی سیکورٹی فورسزکی فائرنگ، 7 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے

    جنوبی روس میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے سات مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    ماسکو میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے داغستان میں ایک کارروائی کے دوران ایک گھر پر دھاوابول جس میں سیکورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں سات مشتبہ افراد ہلاک ہوگے۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک مبینہ دہشت گردوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ گذشتہ روز داغستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔
       

  • ڈیرہ اسماعیل خان:خود کش حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    ڈیرہ اسماعیل خان:خود کش حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں کے علاقے موسیٰ زئی شریف میں ایک خود کش حملہ آور نے سیکورٹی فورسز کی گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں کے علاقہ موسیٰ زئی شریف میں ایک خود کش حملہ آور نے سیکورٹی فورسز کی گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک حملہ آور زخمی حالت میں کھیتوں میں فرار ہوگیا۔

    مقامی لوگوں اور پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے برقعہ پہن رکھا تھا، جیسے ہی سیکورٹی فورسز کو آتے دیکھا خود کو دھماکے سے اڑا لیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے دونوں حملہ آور موٹر سایئکل پر سوار تھے، پولیس نے ہلاک ہونے والے حملہ کی لاش اور موٹر سائیکل قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔