Tag: سیکورٹی گارڈ

  • بجلی کا بل 25 ہزار تنخواہ 30 ہزار، سیکورٹی گارڈ رو پڑا

    بجلی کا بل 25 ہزار تنخواہ 30 ہزار، سیکورٹی گارڈ رو پڑا

    لاہور : بجلی کے ہوشربا بلوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھریں کا بجلی کے بل ادا کریں۔

    اسی حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سر عام کے گزشتہ پروگرام میں بجلی کے بل سے پریشان ایک بچے کی اداسی اور لرزتی ہوئی آواز نے سننے والوں کی آنکھوں کی نم کردیا تھا۔

    اس بچے کی وڈیو کا کلپ سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہوا، سر عام کے میزبان اقرار الحسن اس بار اس لڑکے منیب کے گھر پہنچے اور اس کے والد سے تفصیلی بات چیت کی۔

    منیب نے بتایا کہ جب آپ پروگرام کررہے تھے تو میں بھی دیکھنے کھڑا ہوگیا اور آپ سے بات بھی ہوگئی۔

    منیب کے والد نے بتایا کہ میں بحیثیت سیکورٹی گارڈ ملازمت کرتا ہوں تنخواہ 30 ہزار روپے ہے اور پچھلے مہینے بجلی کا بل 23 ہزار روپے آگیا تھا اور گھر کا کرایہ اس کے علاوہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھر کا خرچ کیسے چل رہا ہے کیا بتاؤں؟ کوئی صورت نظر آرہی کہ ہمارے گھر اور پاکستان کے حالات کب اور کیسے بہتر ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ میری ہر ممکن کوشش رہتی ہے کہ میرے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے۔

    آئی پی پیز پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ان کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔

    ان معاہدوں کے تحت حکومت کو بجلی کی پیداوار کے لیے آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں، جس کا بوجھ بالآخر عوام پر پڑتا ہے۔

    اس کے علاوہ ملک میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہونے کے باوجود، بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

  • اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی: سیکورٹی گارڈ کمپنیز کی غیر ملکیوں سمیت اہم شخصیات سے سیکورٹی واپس لینے کی دھمکی

    اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی: سیکورٹی گارڈ کمپنیز کی غیر ملکیوں سمیت اہم شخصیات سے سیکورٹی واپس لینے کی دھمکی

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی پر سیکورٹی گارڈ ایسوسی ایشن نے غیر ملکیوں سمیت اہم شخصیات سے سیکورٹی واپس لینے کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی سیکورٹی گارڈ کمپنیز کیلیے درد سر بن گئی۔

    ساوتھ زون پولیس نے اسلحہ لیکر چلنے والے سیکورٹی گارڈز کے خلاف تیس مقدمات درج کرلئے۔

    جس کے بعد سیکورٹی گارڈ ایسوسی ایشن نے غیر ملکیوں سمیت اہم شخصیات سے سیکورٹی واپس لینے کی دھمکی دے دی۔

    ایوسی ایشن نے آئی جی سندھ کو خظ لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا، خط کے متن میں کہا ہے کہ پولیس نوٹی فکیشن کو نظر انداز کر کے باوردی اور تمام متعلقہ دستاویز رکھنے والے نجی گارڈز کو گرفتار کررہی ہے۔

    ایوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نجی سیکیورٹی کمپنیاں سفارتکاروں ، چینی باشندوں سمیت غیرملکیوں اور دیگر کلائنٹ کو گارڈز فراہم کرتی ہیں،نوٹی فکیشن کے برخلاف گرفتاریاں کرنی ہیں تو پولیس بتادے تاکہ رکن کمپنیز کو آگاہ کرسکیں۔

    ڈی آئی جی ساوٴتھ عرفان بلوچ کے مطابق چند روز کے دوران کراچی ساوٴتھ زون میں اسلحے کی نمائش پر 30 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں، لائسنس یافتہ سیکیورٹی کمپنیز کے باوردی گارڈز دوران ڈیوٹی ہتھیار لے کر چل سکتے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساوٴتھ نے کہا ہے کہ سیکورٹی گارڈز کو بھی غیر ضروری طور پر اسلحے کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں، ایپسا خط کے تناظر میں پولیس نے حکمت عملی تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں۔

  • اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر کے سیکورٹی گارڈ نے خود کشی کر لی

    اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر کے سیکورٹی گارڈ نے خود کشی کر لی

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر مامور سیکورٹی گارڈ نے خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زمزمہ میں واقع آغا سراج درانی کے گھر پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے خود کشی کر لی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ کی شناخت 22 سالہ رب نواز کے نام سے ہوئی ہے، رب نواز نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، ابتدائی طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    متوفی چوکیدار گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھا، سینے پر ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، پولیس کو گھر کے ملازمین نے بتایا کہ متوفی نے کبھی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا ذکر نہیں کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چلنے کا واقعہ اتفاقی بھی ہو سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف احتساب عدالت میں ایک ریفرنس بھی زیر سماعت ہے، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے مفرور ہیں۔

    اس سال پیپلزپارٹی کی حکومت دیکھ رہا ہوں، آغا سراج درانی

    نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے سے قبل انھیں گزشتہ سال 20 فروری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، دائر ریفرنس میں آغا سراج سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، جن پر ایک ارب 60 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

    گزشتہ برس دسمبر میں اثاثہ جات کیس میں گرفتار سندھ اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی ضمانت سندھ ہائی کورٹ نے منظور کر لی تھی تاہم ان کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

  • ماسک نہیں پہنوں گا، خریدار نے سپر اسٹور کے سیکورٹی گارڈ کو گولی مار دی

    ماسک نہیں پہنوں گا، خریدار نے سپر اسٹور کے سیکورٹی گارڈ کو گولی مار دی

    مشی گن: امریکا میں خریدار نے بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تلخ کلامی پر سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں ڈالر سپر اسٹور پر کسٹمر کی فائرنگ سے 43 سالہ سیکورٹی گارڈ جان کی بازی ہار گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپراسٹور کے دروازے پر کھڑے سیکورٹی گارڈ اور خریدار کے درمیان تلخ کلامی جاری ہے اور اسی دوران کسٹمر نے گارڈ پر فائرنگ کر دی۔

    عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے شہری کو ماسک لگائے بغیر اسٹور میں داخل ہونے سے منع کیا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ پولیس نے گارڈ کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 2 لاکھ 48 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    امریکا میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ہلاک افراد کی تعداد ساڑھے 68 ہزار سے اوپر ہوچکی ہے۔

  • سیکورٹی گارڈ کا رونا سعودی شہزادے سے نہیں دیکھا گیا، ریالوں کی برسات کردی

    سیکورٹی گارڈ کا رونا سعودی شہزادے سے نہیں دیکھا گیا، ریالوں کی برسات کردی

    جدہ: سعودی عرب میں سیکورٹی گارڈ کی بائیک چوری ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد نے فوری طور پر گارڈ سے نہ صرف رابطہ کیا بلکہ 2 لاکھ ریال دینے کا بھی وعدہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکورٹی گارڈ کی بائیک چوری ہوئی، گارڈ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا، گارڈ کا کہنا تھا کہ اب وہ ڈیوٹی پر کیسے جائے گا۔

    سیکورٹی گاڑد کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد نے فوری طور پر گارڈ سے نہ صرف رابطہ کیا بلکہ 2 لاکھ ریال دینے کا بھی وعدہ کیا۔ ایک اور شخص نے گارڈ کے اکاؤنٹ میں نہ صرف 20 ہزار ریال ٹرانسفر کیے بلکہ اسے نوکری کی بھی پیشکش کی۔

    ناصر حمود نامی گارڈ نے اپنی دوسری ویڈ میں شہزاد عبدالعزیز اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا خاص طور پر شہزادہ عبدالعزیز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری فریاد سنی۔

    سیکورٹی گارڈ نے ویڈیو میں مزید کہا کہ دنیا میں ایسے ہمدردوں کی کمی نہیں جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرتے، میں اپنی بائیک چوری ہونے پر پریشان تھا اس لیے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔

    سعودی فنکار فایز المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادہ عبدالعزیزبن فہد کے ساتھ سیکورٹی گارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا 15 سو ریال کی بائیک کے بدلے اللہ تعالیٰ نے 2 لاکھ ریال کا رزق بھیج دیا۔

  • بینک کا گارڈ 27 لاکرکاٹ کرکروڑوں مالیت کے زیورات لےاڑا

    بینک کا گارڈ 27 لاکرکاٹ کرکروڑوں مالیت کے زیورات لےاڑا

    کراچی : نجی بینک کا سیکورٹی گارڈ ساتھی کے ہمراہ ستائیس لاکر کاٹ کر کروڑوں مالیت کے زیورات لے اڑا، ملزم تین دن قبل ہی ڈیوٹی پرتعینات کیا گیا تھا،اس نےخود رات کی ڈیوٹی لگوائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار کی رضویہ سوسائٹی میں قائم ایک نجی بینک کے لاکرز سے کروڑوں روپے مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بینک کے سیکورٹی گارڈ نے ستائیس لاکر کاٹے اور زیورات لے اڑا، بینک کے دوسرے گارڈ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    گرفتارگارڈ کا کہنا ہے کہ صدام مغل نامی سیکورٹی گارڈ نے رات نو بجے مجھے کہا کہ اس کا ماموں آیا ہے دروازہ کھول دو، دونوں نےاندر گھس کر مجھے باندھ دیا، صدام کا فرضی ماموں کٹرمشین ساتھ لایا تھا، لاکرز سے صرف زیورات اٹھائے، نقد رقم کو ہاتھ تک نہ لگایا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم صدام مغل سیکیورٹی کمپنی کاملازم تھا، کمپنی نے تین ماہ پہلے متعلقہ تھانے سے اس کا کریکٹرسرٹیفکٹ دلوایا تھا۔

    ملزم تین دن پہلے بینک پر تعینات ہوا تھا، اس نے خود رات کی ڈیوٹی لگوائی، یاد رہے کہ گارڈن کے علاقے میں کچھ عرصہ پہلے بھی ایک بینک کے لاکرز توڑ کر کروڑوں کی ڈکیتی کی گئی تھی۔

  • برازیل میں سیکورٹی گارڈ کا اسکول پرحملہ‘ 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    برازیل میں سیکورٹی گارڈ کا اسکول پرحملہ‘ 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    برازیلیا: برازیل میں اسکول کے سیکورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کی ریاست میناس گیرائس کے چلڈرنز پیپل میونسپل ایجوکیشن سینٹر میں سیکورٹی گارڈ نے نرسری اسکول میں موجود بچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 4 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں جبکہ مرنے والوًں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔

    برازیلین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے بچوں کے ساتھ خود کو بھی آگ لادی جبکہ حملہ آور نے نرسری سیکشن میں آنے سے قبل ایک ٹیچر کو کمرے میں بند کرکے اسے بھی آگ لائی۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں 25 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 9 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔


    برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک


    یاد رہے کہ 25 اگست 2017 کو برازیل میں کشتی ڈوبنے سے بائیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے تھے، کشتی میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے۔


    برازیل: مسلح شخص کی سالِ نو کی تقریب میں فائرنگ،12 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ 1 جنوری 2017 کو برازیل میں مسلح شخص نےسالِ نو کی تقریب میں فائرنگ کرکے بیٹے سمیت 11افرادکوہلاک کرکے خود کو بھی گورلی مارلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ ‘ 2 ڈاکو ہلاک

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ ‘ 2 ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کلفٹن زمزمہ میں واقع ایک دکان میں ڈکیتی کرنےوالے ملزمان سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن کےعلاقے زمزمہ میں واقع کمپیوٹر کی دکان پردوملزمان نے لوٹ مارکی، ملزمان نقدی ، لیپ ٹاپ اوردیگر سامان لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت دانش اور ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔


    کراچی ڈیفنس میں فائرنگ ، خواجہ سرا جاں بحق


    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سکس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چندا نامی خواجہ سرا کو قتل کردیا تھا، مقتول کے ساتھی کا کہنا تھا کہ کار سوار افراد نے پہلے تنگ کیا اور پھر فائرنگ کردی۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 16 گرفتار


    واضح رہے کہ تین روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 16 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔