Tag: سیکورٹی ہائی الرٹ

  • شاہ نورانی دھماکہ:سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    شاہ نورانی دھماکہ:سندھ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی :وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے درگاہ شاہ نورانی دھماکے کے تناظر میں سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلی سندھ نےآئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اورپولیس کے ساتھ رینجرز کی مدد بھی حاصل کی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی،عبداللہ شاہ غازی،لعل شہباز قلندر،اور دیگر مزارات کی سیکیورٹی فوری طورپرسخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں بھی سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔لاہور کےداخلی اورخارجی راستوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور اہم سرکاری عمارتوں اور دربارو پر اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی۔

    یاد رہےکہ صوبائی حکومت کی جانب سے شاھ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرعام تعطیل کابھی اعلان کیا گیاہے۔

    مزید پڑھیں:درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا، 52 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز درگاہ شاہ احمد نورانی کے احاطے میں دھماکے کے سبب 52 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئےتھے، زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    جڑواں شہروں میں دہشتگردی کاخطرہ،سیکورٹی ہائی الرٹ

    اسلام آباد: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوجی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان سے رابطے کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیا،ملزمان کوتفتیش کے لیے نامعوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

    پولیس نے واہ کینٹ،ٹیکسلا،نیوٹاؤن سرکل،صدر بیرونی سرکل،سول لائن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افرادسمیت تینتالیس افراد کو حراست میں لیا جن میں تین غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث دہشتگردگرفتار

    ادھر فیصل آباد کے علاقے رسول نگر میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چھ افغان باشندوں سمیت بارہ مشکوک افرد کو گرفتارکرلیا۔

    دوسری جانب نواب شاہ عظیم کالونی اوربروہی گوٹھ میں حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کر کے پولیس کی وردیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

    واضح رہے کہ محرم الحرام میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایات دی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔

  • یورپ : مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن میں تیزی

    یورپ : مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن میں تیزی

    یورپ: مختلف ملکوں میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا اور سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے بعد بلیجیم میں بھی پولیس کے ساتھ فوج کو سڑکوں پر تعینات کردیا گیا ہے، بلیجیم، فرانس اور جرمنی میں مشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں بیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    یورپ کے مختلف شہروں میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

    فرانس کے میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد میگزین کے دفترپرحملے کے بعد سے مشتبہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن شروع کیا گیا ہے۔

    امریکا اور برطانیہ نے پُرتشدد کارروائیوں اور شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

  • کراچی:امن و امان کی مخدوش صورتحال،سینٹرل جیل کی سیکورٹی سخت

    کراچی:امن و امان کی مخدوش صورتحال،سینٹرل جیل کی سیکورٹی سخت

    کراچی میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر کراچی سینٹرل جیل کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

    کراچی کے حالات کشیدہ ہونے کے بعد جیل کے اطراف کے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔

    دوسری جانب ڈیفنس میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، رنچھوڑ لائن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ گلشن حدید کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔