Tag: سیکڑوں

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی ہوگئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی ہے، 1100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 944 روپے کی کمی کے بعد  1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2048 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی۔

  • دورۂ پاکستان: کیا ملکہ میسکسیما کو پھول بہت پسند ہیں؟

    دورۂ پاکستان: کیا ملکہ میسکسیما کو پھول بہت پسند ہیں؟

    نیدر لینڈز کی ملکہ ہمارے ملک میں ہیں۔ یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔ میکسیما اس بار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ بن کر یہاں آئی ہیں۔ ان کا یہ دورہ عالمی ادارے کے تحت ترقی میں اجتماعی معاونت کے پروگرام کی ایک کڑی ہے۔

    یہ تو وہ باتیں اور معلومات ہیں جو آج سارا دن مختلف ذرایع ابلاغ نے آپ تک پہنچائی ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، مگر ہم آپ کو کچھ خاص اور سب سے الگ بتانے جا رہے ہیں۔

    ملکہ اپنے دورۂ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبوں کی متعدد نمایاں شخصیات سے ملاقات کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ملکہ میکسیما اسٹیٹ بینک کے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کی افتتاحی تقریب کی مہمان بھی ہوں گی۔ یہ پروگرام مجموعی مالی تعاون کے فروغ، چھوٹی ادائیگیوں کی لاگت کم کرنے اور  ڈیجیٹل لین دین میں اضافے کی غرض سے شروع کیا گیا ہے۔

    نیدر لینڈز کی ملکہ تو ابھی تین روز تک ہمارے ہی ملک میں رہیں گی اور خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ کیوں نہ ہم اُن کے وطن کی سیر کر آئیں!

    نیدر لینڈز جسے اکثریت ہالینڈ بھی کہتی اور لکھتی ہے، یورپ میں واقع ہے۔ یہ خطہ پھولوں کی سرزمین کہلاتا ہے۔ کئی دہائی پہلے کا یہ سفر نامہ ملکہ کی آمد کے ساتھ ہی گویا پھر تازہ ہو گیاہے۔ یہ سطور ممتاز احمد خاں جیسے خوب صورت لکھاری اور صحافی کے قلم کی نوک سے نکلی ہیں جو آپ کی دل چسپی کے لیے پیش ہیں۔

    ہالینڈ کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی جو چیز سب سے زیادہ آپ کو متاثر کرتی ہے وہ ہے اس ملک کی شادابی، پانی کی فراوانی اور غیر معمولی صفائی ستھرائی۔

    سارا ملک ایک باغ معلوم ہوتا ہے۔ چاروں طرف گل و گل زار کا سا سماں ہے۔ شہر اور بن میں کوئی فرق نہیں۔ صفائی، سلیقے اور دل آویزی میں دونوں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کو کوشاں ہیں۔

    اس ملک کا کونا کونا دیکھنے کا اتفاق ہوا، لیکن چپّا بھر زمین بھی گندگی سے آلودہ نہ دیکھی۔ یا سبزہ ہے یا پھول پھلواری۔

    صفائی اور پھولوں کے یہ لوگ شیدائی ہیں۔ کوئی گھر ایسا نہیں جو پھولوں سے خالی ہو۔ مزدوروں کے فلیٹ بھی ہمارے بنگلوں سے بہتر ہیں۔ اہلِ ہالینڈ نے پھولوں سے اپنی شیفتگی کو باقاعدہ صنعت کی شکل دے دی ہے۔ بہار میں چاروں طرف پھولوں سے لدے ہوئے کھیت دکھائی دیتے ہیں جن میں گلِ لالہ کی سیکڑوں نئی اقسام پیدا کی گئی ہیں جو رنگ، رعنائی قد اور عمر میں ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں۔ کئی ہزار ٹن پھول یہاں سے غیر ممالک کو بھیجے جاتے ہیں۔

  • جرمنی: ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال، سیکڑوں پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

    جرمنی: ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال، سیکڑوں پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

    برلن : جرمنی کی ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کردی جس کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹ فرینکفرٹ سمیت آٹھ بڑے ہوائی اڈوں پر تعینات سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مسافروں اور سامان کی جانچ کرنے والے ہزاروں سیکیورٹی اسٹاف نے 18 گھٹنے کیلئے ہڑتال کردی جس کے باعث سیکڑوں پروازوں منسوخ کرنا پڑی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق صرف جرمنی کے سب سے بڑے ایئرپورٹ فرینکفرٹ پر 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے 570 پروازیں معطل ہوئی ہیں۔

    مزدور یونین (ڈی بی بی، ورڈی) کے اعلامیے کے مطابق نے 2 بجے رات سے اگلے روز رات 8 بجے تک ہیمبرگ، میونچ، لائیزگ، ہین اوور، اور فرینکفرٹ سمیت آٹھ ہوائی اڈوں کے سیکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال جاری رہے گی۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈنگ کے علاقے میں داخلے کے مقام پر سکیورٹی اسٹاف کی عدم موجودگی رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی جس کے باعث مسافر جہازوں تک نہیں پہنچ سکیں گے۔

    مزدور یونینز کا مطالبہ ہے کہ سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ ساتھ پبلک ریلیشن، کسٹمز اور ایچ آر ملازمین کی تنخواہیں 20 یورو فی گھنٹہ کی جائیں۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی اسٹاف کو 11.30 یورو اور 17.16 یورو فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ دی جاتی ہے۔

    قبل ازیں جرمن ایئرپورٹ ایسوسی ایشن نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا تھا کہ اس ہڑتال کے سبب 15 جنوری منگل کے روز تقریباً 220,000 مسافر متاثر ہوں گے جبکہ پروازوں کا نیٹ ورک مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔

  • بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

    بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

    نئی دہلی: بھارتی شہر چنائی میں شہری انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے خلاف میں میدان آگئے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پہلے پانی کے مسئلے کو حل کرے بعد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چنائی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ آئی پی ایل کے میچز کو فی الفور روک کر پانی کے مسئلے کو حل کیا جائے، مظاہرین کی قیادت بالی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت کررہے تھے جو اب باقاعدہ سیاسی میدان میں اتر چکے ہیں۔

    ہاتھوں میں کالے غبارے تھامے اور سیاہ کپڑوں میں ملبوس شہری اُس وقت  اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے کہ جس روز چنائی سپر کنگ اور کلکتہ نائٹ رائڈز کے مابین مقابلہ ہونا تھا۔

    ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جو وسائل میچ کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں اُن کو عوام کی بنیادی ضروریات کے لیے بھی پورا کیا جاسکتا ہے۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کرناٹک کے لیے جانے والے دریا سے جنوبی بھارت کو بھی پانی فراہم کیا جائے تاہم اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئی پی ایل کے میچز کا انعقاد حکومت کے لیے مشکل ہوجائے گا۔

    دوسری جانب دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے آئی پی ایل انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بقیہ چینائی میں ہونے والے میچز کو کسی دوسرے شہر منتقل کرلیں۔

    تامل ناڈو پولیس کے ترجمان کا فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم اور اطراف میں 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ 10 اپریل اور 20 مئی کو چنائی میں ہونے والے میچز اپنے شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں تاہم احتیاط کے طور پر متبادل انتظام بھی بے حد ضروری ہے‘۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ سیاستدان اپنی سیاست کے چکر میں پورے ایونٹ کو خراب کرنا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لاکر میچز کا انعقاد کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں