Tag: سیکیورٹی اداروں

  • بگن میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن

    بگن میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن

    کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔

    پارا چنار، کُرم کے شورش زدہ علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اشتراک سے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ آپریشن 19 سے 21 جنوری تک کیا گیا۔

    اس سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے نتیجے میں علاقے سے بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بگن میں ہونے والے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں مقامی مشران اور عوام نے بھرپورتعاون کیا۔ یہ کامیابی دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف اہم قدم ہے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے مطابق آئندہ بھی کسی واقعے پر شر پسندوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی جب کہ آج ممکنہ طور پر سامان لے کر قافلہ پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔

    دوسری جانب کرم میں امدادی قافلے پر حملے میں لاپتہ تنویر نامی ڈرائیور کی لاش ملی ہے، جس کے بعد امدادی قافلے پر حملے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

    مقتول تنویر کی لاش اڑاولی کے اسی مقام سے ملی ہے جہاں سے چند روز قبل دیگر ڈرائیوروں کی لاشیں ملی تھیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پارا چنار کرم کے متاثرین کے لیے جانے والے امدادی قافلے پر بگن سے راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

    اس حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ اس موقع پر 15 گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا اور امدادی سامان سے بھری 35 گاڑیاں لوٹ لی گئی تھیں۔

    مذکورہ واقعہ کے بعد لوئر کرم کے علاقہ بگن بازار اور گرد ونواح میں کرفیو نافذ کر کے پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں نے کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

    کرم تنازع میں درجنوں افراد جاں بحق جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے اور وہاں گرینڈ جرگہ اور امن معاہدے کے بعد صورتحال آہستہ آہستہ معمول پر آ رہی ہے۔

  • سیکیورٹی اداروں نےآج کراچی کوبڑی سازش سےبچالیا،وزیراطلاعات فوادچوہدری

    سیکیورٹی اداروں نےآج کراچی کوبڑی سازش سےبچالیا،وزیراطلاعات فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا، چینی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں، سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچینی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکورٹی اداروں نے آج کراچی کو ایک بڑی سازش سے بچا لیا، تمام تین دہشت گردوں کو ہلاک ہوچکے ہیں، اس آپریشن میں پولیس کے دو اہلکاروں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چینی قونصل خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں اور صورتحال پولیس اوررینجرز کے مکمل کنٹرول میں ہیں، سازش کی تہہ تک پہنچیں گے۔

    یاد رہے دہشت گردوں نے آج صبح سوا نو بجے کے قریب کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا، ذرائع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سفید کار چینی قونصلیٹ  کے قریب پہنچے اور قونصل خانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    مزید پڑھیں : چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    بہادراہلکاروں نے مقابلہ کیا جس پر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہوئے اور ویزا سیکشن کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، یہاں بھی اہلکار موجود تھا، جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔

    فورسز کے فوری ایکشن کی وجہ سے دہشت گرد احاطے ہی میں محصور رہے اور عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکے ، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد باہراحاطے ہی میں مارے گئے، جن سے بھاری اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئے۔

    دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا۔

  • میچ آرگنائز کرانے پرسیکیورٹی ادارے قابل تعریف ہیں، سرفراز احمد

    میچ آرگنائز کرانے پرسیکیورٹی ادارے قابل تعریف ہیں، سرفراز احمد

    لاہور : پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ گھر پر کھیلنے کا مزا ہی الگ ہے، سیکیورٹی اداروں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، بہت جلد پاکستان میں ٹیسٹ میچ بھی کھیلا جائےگا۔

    یہ بات انہوں نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کامیاب میچ آرگنائز کرانے پر پاک فو ج، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قذافی اسٹیڈیم میں اتنی بڑی تعداد میں شائقین کی آمد خوشی کا باعث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمر امین نے آج بہت اچھی پرفارمنس دی اور فہیم اشرف نے بھی جس طرح آتے ہی لگا تار دو گیندوں پر چھکے لگا ئے یہ قابل تعریف ہے۔


    مزید پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پربہت خوشی ہے، سرفراز احمد


    ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ پوری ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع ملا، گھرمیں کھیلنا بہت اہمیت رکھتا ہے، اپنے ملک میں پرفارم کرنے سے داد بھی زیادہ ملتی ہے، نئے لڑکے بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کریں گے، سرفرازاحمد


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • پشاور: سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا

    پشاور: سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا

    پشاور:  سیکیورٹی اداروں نے رحمان بابا قبرستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پشاور دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، دہشتگردوں نے ایک بار پھر شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا، جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنادیا۔

    رحمان بابا قبرستان کے راستے میں بم ملنے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا اور ڈیڑھ کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

    رحمان بابا قبرستان میں مقامی شخص کی تدفین ہونی تھی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرنا تھی۔

  • کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: بلدیہ ٹاون میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بم حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: کراچی کے علا قے بلدیہ ٹاون میں گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں کی گاڑی پر ہو نے والے بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی صبح بلدیہ ٹاون میں حساس ادارے کے ٹرک پر حملہ ہوا تھا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے واقع کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں بلوچستان لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ جس کے بعد مواچھ گوٹھ اور اطراف کے علاقوں سے متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر اس حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ، لیاری اور ملیر میں بی ایل اے کا نیٹ ورک موجود ہے اور فورسز پر حالیہ حملوں کی تحقیقات میں بی ایل اے کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

  • سبی: کار پر فائرنگ تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ جاں بحق

    سبی: کار پر فائرنگ تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ جاں بحق

    سبی: مٹھری کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے کار میں سوار تین بچوں  اور ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے مٹھری میں کار سوار نامعلوم افراد ایک دوسری کار کا پیچھا  کررہے تھے۔ ملزمان نے کار میں سوار خاتون اور بچوں پر فائرنگ کر دی  اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور اور کار میں سوار تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہو گئے۔

    واقع کے بعد ہلاک اور زخمی ہو نے والوں کو پولیس کاروائی اور طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقع کی اطلا ع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے۔

    بعد ازاں ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کے زخمی ہو نے والی خاتون اور مرد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئے۔

    بعد ازاں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علا قے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔