Tag: سیکیورٹی الرٹ

  • محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ، علماء کرام کے اسلام آباد میں داخلہ پر پابندی

    محرم الحرام : ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ، علماء کرام کے اسلام آباد میں داخلہ پر پابندی

    کراچی / لاہور : محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کرلیے، پنجاب اور سندھ میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے، متعدد علماءکرام پر اسلام آباد میں داخلے اور تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کےخطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے محرم الحرام میں مختلف مکتبہ فکر کے26علماء کرام پر اسلام آباد میں داخلے اور تقاریر پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

    ان علماء کرام میں مولاناعبدالعزیز،امین شہیدی، علامہ ناصرعباس، خادم حسین رضوی اور دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے12علماء کی اسلام آباد میں تقاریر پربھی پابندی عائد کی ہے، جن علماء پر پابندی عائد کی گئی ان میں دیوبند، بریلوی، شیعہ، اہل حدیث کے علماء کرام شامل ہیں۔

    دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محرم الحرام میں سیکیورٹی کیلئے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔

    سردار عثمان بزدار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ماہ محرم کے دوران پرامن فضا کو ہرقیمت یقینی بنایا جائے، مجالس، جلوسوں کیلئے روٹ،اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں، قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کا حکم جاری کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجالس وجلوس کے شرکا کو3سیکیورٹی حصار سے گزارا جائے، پولیس اہلکار شرکاء کے منتشر ہونے تک الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے بھی محرم میں سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، کنٹرول روم سندھ بھرمیں جلوس، مجالس انتظامات کا براہ راست جائزہ لے گا، محرم میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، کمشنرز، ڈی سیز رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے۔

    کراچی میں محرم الحرام کے حوالےسے مجالس اور وعظ کا آغاز کردیا گیا ہے، یکم تا10محرم مختلف علاقوں میں6ہزارسے زائد مجالس برپا ہوں گی، کراچی میں ہونے والے999مجالس اور وعظ حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔

    حفاظتی اقدامات کے حوالے سے نشترپارک اور اس کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت پولیس، اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، نشترپارک کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور شرکاء کی جامہ تلاشی لی جائے گی۔

  • محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ، وزارتِ داخلہ کا الرٹ جاری

    محرم الحرام میں دہشت گردی کا خطرہ، وزارتِ داخلہ کا الرٹ جاری

    اسلام آباد: محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر وزارتِ داخلہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کی جانب سے الرٹ جاری کیاگیا ہے، جس میں اطلاع دی گئی ہے کہ ’’افغانستان میں دہشت گردی کی ترتیب لے کر پاکستان میں 4 دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں جن کی عمریں 8 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

    پڑھیں:  محرم الحرام کی آمد ‘ ڈی آئی خان میں سیکیورٹی سخت

     وزارتِ داخلہ کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’مبینہ دہشت گردوں کے نام عبداللہ، صابر، سلطان اور عمر ہیں، یہ دہشت گرد محرم الحرام میں نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کے علاوہ عوامی مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں‘‘۔

    وزارتِ داخلہ نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور آر پی اوز کو مراسلہ بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ’’دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے اتنظامات کیے جائیں‘‘۔

    یاد رہے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیے گئے ہیں، ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

  • دہشت گردی خدشات،امریکا، برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    دہشت گردی خدشات،امریکا، برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن :امریکا اور برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    امریکا کے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری جے جانسن کے مطابق دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کے بعد تمام اہم مقامات اور سرکاری عمارات کی سیکورٹی بڑھائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ہارس گارڈ پریڈ کے داخلی دروازوں کے گرد اور وائٹ ہال کےاطراف میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر مسلح فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔