Tag: سیکیورٹی الرٹ جاری

  • کسٹم کے تمام دفاتر کو سیکیورٹی الرٹ جاری، افسران وعملے کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت

    کسٹم کے تمام دفاتر کو سیکیورٹی الرٹ جاری، افسران وعملے کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت

    کراچی : بلوچستان میں کسٹم کے تمام دفاتر کو سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام فیلڈ آفس کے کسٹمز افسران وعملے کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کسٹم کے تمام دفاتر کو سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں بلوچستان کسٹم ہاؤس کے ڈپٹی کلکٹر ہیڈکوارٹرز نے افسران کو خط لکھ دیا ہے۔

    مراسلے میں بلوچستان میں تمام کسٹمز دفاترمیں سیکیورٹی سخت کرنے اور تمام فیلڈ آفس کے کسٹمز افسران و عملے کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    مراسلے کے مطابق دفاتر میں کسٹمز عملے کو اسلحے کے ساتھ ہروقت الرٹ رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی بھی پرائیویٹ شخص کا دفاتر میں بغیر تصدیق داخلہ ممنوع ہوگا۔

    بلوچستان کسٹم ہاؤس کے ڈپٹی کلکٹر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام کسٹمز انفورسمنٹ دفاتر کی سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔۔۔۔

  • کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

    کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا اور ہدایت کی کہ احتیاط کریں تاکہ کوئی شرپسند پولیس پارٹی کونقصان نہ پہنچاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران وملازمین ڈیوٹی پر اپنا اور ساتھی کاخیال رکھیں، پکٹ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار چوکنا رہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص، کار، موٹر سائیکل یا پارسل احتیاط سےچیک کریں اور موبائل گشت کے دوران دونوں اطراف نظررکھی جائے، احتیاط کریں تاکہ کوئی شرپسند پولیس پارٹی کونقصان نہ پہنچاسکے۔

    عمران یعقوب منہاس نے مزید کہا کہ اکٹھےبیٹھ کرکھانانہ کھائیں، ایک سنتری حفاظت پر رکھیں پھر کھانا تناول فرمائیں۔

    انھوں نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزنگ افسران تمام افسران وملازمین کو چیک کرتے رہیں اور افسران حالات کی مناسبت سےخصوصی ہدایات دیتے رہیں، احتیاط برتیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ ہو۔

  • لاہور میں اسپتالوں اور اسکولوں‌ پر حملے کا خدشہ

    لاہور میں اسپتالوں اور اسکولوں‌ پر حملے کا خدشہ

    لاہور: سیکیورٹی اداروں نے اسپتالوں اور اسکولوں پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا اور سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارش کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور حسن حفیظ نے بتایا کہ نیکٹا(نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی) نے چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بناسکتے ہیں۔


    لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ اسکولوں کو معمول کی جو سیکیورٹی دی گئی تھی اس میں اضافہ کردیا جائے، جو اسپتالوں کے داخلے راستے ہیں وہاں بھی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

    یہ پڑھیں: لاہور پر حملے کا خدشہ: افغانستان سے دو خودکش بمبار پہنچ گئے

    واضح رہے کہ جنوری میں بھی سیکیورٹی اداروں نے لاہور پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے دو کم سن خود کش بمبار لاہور پہنچ گئے ہیں اور ان کی جانب سے سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہورسے خود کش بمبارساتھی سمیت گرفتار، جیکٹ برآمد

    بعدازاں چند دن بعد سیکیورٹی اداروں نے دونوں خود کش بمباروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جو کہ افغانستان سے لاہور کارروائی کرنے پہینچے تھے، اور اب نیکٹا نے مزید سیکیورٹی الرٹ جاری کیے ہیں۔

  • سرگودھا میں دوگروپوں میں تصادم، 2افراد 7 زخمی

    سرگودھا میں دوگروپوں میں تصادم، 2افراد 7 زخمی

    سرگودھا: یوم عاشور پر نکالے گئے جلوس میں دو مخالف گروہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ساتھ افراد ذخمی ہوگئے۔

    سرگودھا میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے گئے ماتمی جلوس میں دو گروہوں کے درمیان اچانک تصادم ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ تصادم سے سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتام منتقل کردیا گیا، دو افراد کی ہلاکت کے بعد مشتعل شہری سڑکوں پرآگئے۔جنہوں نے گاڑیوں پرپتھراؤ اور احتجاج شروع کردیا، صورتحال پرقابوپانے کیلئےفوج طلب کرلی گئی۔

    واقع کے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پاک فوج نے صوتحال کو دیکھتے ہوئے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

     

  • پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کا خطرہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کا خطرہ،سیکیورٹی الرٹ جاری

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظرسیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ارکان اسمبلی اور کارڈ ہولڈرز کے سوا کسی بھی شص کا اسمبلی حدود میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے احاطے اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ تمام غیر ضروری پول اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

    اسپیکر پنجاب اسبملی کی جانب سے جاری کئے گئے کارڈ کے علاوہ کسی کو بھی پنجاب اسمبلی اوراس سے ملحقہ سڑکوں پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    کوپر روڈ کالج کے قریب ڈیوٹی فری شاپ کے پاس جبکہ ایوان اقبال کے قریب پنجاب اسمبلی جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ اسمبلی کے اطراف عمارتوں پرماہر نشانہ باز تعینات کردیئے گئے ہیں۔