Tag: سیکیورٹی اہلکاروں

  • دہشت گردوں کا بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ ، 4 جوان شہید

    دہشت گردوں کا بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ ، 4 جوان شہید

    راولپنڈی : بلوچستان میں ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 3 مسلح دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کےعلاقے ژوب میں دہشتگردوں نے گیریژن کے علاقے میں حملہ کردیا ، دہشت گردوں نےعلی الصبح شدیدحملہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کی تنصیبات میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو ایک جگہ محدود کردیا گیا۔

    شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کا بقیہ 2 دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    کلیئرنس آپریشن کے دوران چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پانچ اہلکار شدید زخمی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • نوبل انعام کی تقریب میں اسٹیج پر چڑھنے والا بچہ گرفتار

    نوبل انعام کی تقریب میں اسٹیج پر چڑھنے والا بچہ گرفتار

    اوسلو: نوبل امن انعام کی تقریب میں ایک بچہ میکسیکو کاپرچم لہراتا ہو ا اسٹیج پر پہنچ گیا، جس سے صورتحال کافی دلچسپ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں نوبل انعام کی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کم سن لڑکا عین اس وقت جب ملالہ اور کیلاش ستیار کو امن کا نوبل انعام دیا جارہا تھا، اسٹیج پر چڑھ گیا اور میکسیکو کا پرچم ملالہ کے سامنے لہرانے لگا۔

    بچے کی اس حرکت پر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور بچے کو اپنی حراست میں لے کر اسٹیج سے اتاردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچے نے میکسین زبان میں ملالہ سے کچھ کہا جس پر ملالہ صرف مسکراتی رہیں۔ بچے کی شناخت اور بچہ کس مقصد کیلئے اسٹیج پر چڑھا ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

  • رائےونڈ روڈ:10گھنٹے بعد فورسز نے کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا

    رائےونڈ روڈ:10گھنٹے بعد فورسز نے کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا

    لاہور: رائے ونڈ میں سیکیورٹی اہلکاروں نے دس گھنٹے بعد دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ کا کنٹرول سنبھال لیا، مقابلے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید تین زخمی ہوگئے۔

    ،وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امرا رہائشگاہ سے 3 کلومیٹر فاصلے پر ارائیاں پنڈ میں دہشتگردوں اور سکیورٹی اداروں کے درمیان مقابلہ 10 گھنٹوں تک جاری رہا
    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کی اطلاع پر ارائیاں پنڈ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سرچ آپریشن کا آغاز کیا، رات دو بجے کے قریب ایک مکان پر چھاپے کے دوران مکینوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے مزید نفری طلب کرلی،اور فوری طور پر اہلکاروں نے کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا۔

    رات 2 سے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے دس گھنٹے جاری رہا، دہشتگردوں کی جانب سے بھی جدید خود کار اسلحہ استعمال کیا گیا جبکہ پولیس نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ پر راکٹ برسائے ۔

    آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، جنہیں جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

     پولیس کے مطابق دہشت گردو ں نے مکان عبدالستارنامی شخص سے کرائے پر حاصل کیا تھا، مالک مکان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، حکمت عملی کے تحت احتیاط سے کام لے رہے ہیں، دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا اولین ترجیح ہے۔

    خانزادہ شجاع خانزادہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پاس کافی تعداد میں اسلحہ موجود ہے، پولیس نے حفاظتی حکمت عملی کے تحت آس پاس کے مکانات خالی کرالئے ہیں، مقابلے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو جناح اسپتال لایا گیا، دواہلکار دہشت گردوں کی گولیاں لگنے سے اور ایک سیڑھیوں سے گر کرزخمی ہوا۔