Tag: سیکیورٹی اہلکار شہید

  • پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

    پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

    اسلام آباد: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران بارڈر پر جل گئی سیکٹر میں ایرانی علاقے سے پیٹرولنگ پر مامور اہل کاروں پر فائرنگ کی گئی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور عبدالرشید شامل ہیں۔

    واقعے کے بعد پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کر کے ایکشن لینے کا مطالبہ کر کے کہا ہے کہ ایران اپنے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

    کوہلو کے 37 سالہ نائیک شیر احمد نے بیوہ، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو سوگوار چھوڑا، لانس نائیک اصغر علی کا تعلق کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سے ہے، 34 سالہ لانس نائیک اصغر علی نے سوگواروں میں بیوہ اور 5 بیٹے چھوڑے۔

    سپاہی عرفان اللہ کا تعلق ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے، 22 سال کے سپاہی عرفان نے بیوہ اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا، 24 سال کے سپاہی عبدالرشید کا تعلق ضلع صحبت پور سے ہے۔

  • بلوچستان: ہرنائی میں‌ دھماکا، 6  سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی

    بلوچستان: ہرنائی میں‌ دھماکا، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید، 2 زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے باعث 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ کے نزدیک واقع علاقے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

    Map of Balochistan with Harnai District highlighted

    تحصیلدار نے بتایا کہ حملے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کھوسٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان بھر میں فورسز پر حملوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے تاہم پھر بھی حملہ آور دوبار کامیاب ہوگئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک پرحملے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار اور 7 شہریوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے تھے۔


    یہ پڑھیں: کوئٹہ میں خودکش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار اور7 شہری شہید


    اطلاعات ہیں کہ واقعے کے بعد سے فورسز نے علاقے کی ناکا بندی کررکھی ہے۔

  • پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا

    پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑی کو پکڑ لیا ہے جبکہ مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

    بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا، جب سیکیورٹی فورسز مہمند ایجنسی کی تحصیل بازئی میں سرچ آپریشن میں مصروف تھیں۔

    دوسری جانب پشاور کے علاقے بڈھ بیر سے اسلحے سے بھر ی گاڑی پکڑی گئی، پولیس نے گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • بغداد: فائرنگ کے واقعے میں 29 خواتین سمیت 33 افراد جاں بحق

    بغداد: فائرنگ کے واقعے میں 29 خواتین سمیت 33 افراد جاں بحق

    بغداد: عراقی دارلحکومت بغداد کے نواحی علاقے میں مسلح افراد کے عمارت پر حملے میں انتیس خواتین سمیت تینتیس افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بغداد کے نواحی علاقے زایونا میں مسلح افراد نے رہائشی عمارت پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آکر انتیس خواتین سمیت تینتیس افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔