Tag: سیکیورٹی خدشات

  • اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں  سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

    راولپنڈی : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے ، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گیے ہیں۔

    جیل آنے والے مختلف راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کی گئی ہ ےاور جیل کی جانب آنے والی گاڑیوں کی تلاشی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کے مطابق پی ٹی آئی نے ‏6 وکلا رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔

    ملاقات کرنے والوں میں قاضی انور، نیازاللہ نیازی اور نعیم پنجوتھہ شامل ہیں جبکہ بیرسٹر شعیب شاہین اور ایڈووکیٹ احمد اویس کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

    وکلاء رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جیل آئیں گے، عمران خان سے فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے تو علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان بھی ملاقات کیلئے جیل پہنچے گی تاہم بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کیلئے کل جیل پہنچے گی۔

  • سیکیورٹی خدشات:عمران خان کی کل ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

    سیکیورٹی خدشات:عمران خان کی کل ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات اور مقدمات کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کل کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

    عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کےپیش نظراستثنیٰ کی درخواست دائر کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت بھی پیش ہوا ، فارن ایکسچینج ایکٹ کےتحت دفعات میں اسپیشل سینٹرل جج نےضمانت دی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیکیورٹی کے پیش نظر عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔

    اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی تھی ، جس میں عدالت نے 31 اکتوبر تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی تھی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی کل تک ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

  • محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات ، پاک افغان سرحد 2 دن کے لیے بند

    چمن : پاکستان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان سرحد کو 2 دن کے لیے بند کر دی، اس دوران ہر قسم کی آمدورفت معطل رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے چمن کے ساتھ پاک افغان بارڈر کو 2 روز کے لیے بند کر دیا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سرحد 9 اور 10 محرام الحرام کو بند رہے گی اور افغانستان کے ساتھ ہر قسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل رہے گی۔

    سرحد کے بندش سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل ہوگئی جبکہ ایف آئی اے کے امیگریشن آفس اور ویزا سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہرنویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس والے راستوں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔

    واضح رہے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

  • سیکیورٹی خدشات ،  چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ

    سیکیورٹی خدشات ، چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ

    اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین نیب جاوید اقبال کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا، اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیےاٹھایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگاکرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کےخواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، چیئرمین نیب کی نقل و حرکت کوبھی خفیہ رکھا جائے گا، یہ اقدام کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیےاٹھایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین نیب میگاکرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہاں ہیں جبکہ میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کرنیوالے افسران کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں، اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ، چیئرمین نیب

    یاد رہے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا تھا کہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنا انتہائی ضروری ہے، میگاکرپشن کےوائٹ کالرمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے بدعنوانی دیمک سے بڑھ کرناسورکی شکل اختیارکرچکی ہے۔

    اس سے قبل بھی نیب لاہورآفس کے دورے کے موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ خوف اور دباؤ کی پروا کے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے، نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے، افسران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

  • این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

    این اے120: حمزہ شہباز کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، رانا ثناء اللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو سیکیورٹی خدشات ہیں اس لیے حلقہ این اے120میں ذمہ داریاں پرویز ملک کو دی گئی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ این اے 120 میں محترمہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم سے حمزہ شہباز کو الگ نہیں کیا گیا ہے بلکہ کمپیئن کی ذمہ داری کیلئے پرویز ملک کا نام خود حمزہ شہباز نے ہی تجویز کیا ہے، کیوں کہ حمزہ شہباز اہم دوروں پر جاتے رہتے ہیں اور انہیں سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔

    نواز لیگ میں اندرونی اختلافات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی ہے ورنہ میں ہر معاملے پر بات کرنے کی ہمت رکھتا ہوں۔

    ترجمان مسلم لیگ ن کی وضاحت

    علاوہ ازیں ترجمان ن لیگ نے کہا ہے کہ شریف فیملی میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پرویز ملک کو بطور صدر ن لیگ لاہور این اے120کی ذمے داری سونپی گئی ہے لہٰذا مریم نواز اورحمزہ شہباز پرویزملک کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

    سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر، کراچی میں دفعہ 144 نافذ

    کراچی: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر قائد میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں شہرمیں15روزکیلئے دفعہ144نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دفعہ 144کا نفاذ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا اور اس پر عمل درآمد آج رات12بجےسے شروع ہوجائے گا۔

    پڑھیں: ’’ سانحہ سہون:‌ خودکش حملہ آور کا سہولت کار گرفتار ‘‘

    دفعہ 144 کے تحت اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی جبکہ ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، نمائش چورنگی اور دیگر علاقوں میں جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ سہون دھماکا: ملزمان کہاں‌ سے آئے؟ شواہد مل گئے،وزیراعلیٰ‌ کو بریفنگ ‘‘

    یاد رہے سانحہ سہون پر خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی صوبے میں امن و امان کے لیے پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • سیکیورٹی خدشات،اہل سنت والجماعت کی ریلی منسوخ

    سیکیورٹی خدشات،اہل سنت والجماعت کی ریلی منسوخ

    کراچی: اہل سنت و الجماعت نے شہادتِ خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر نکالی جانے والی سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کرتے ہوئے کارکنان کو کراچی مرکز پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان اہل سنت والجماعت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں لسبیلہ سے تبت سینٹر تک نکالی جانے والی کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو کراچی مرکز اہلست والجماعت ناگن چورنگی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ ترجمان اہل سنت کے مطابق ریلی سیکیورٹی خدشات کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔

    یاد رہے ہر سال کی طرح امسال بھی یکم محرم الحرام کو شہادتِ حضرتِ عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر کراچی سمیت ملک بھر میں اہل سنت والجماعت کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں شرکاء خلیفہ ثانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے یکم محرم کو تعطیل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    علاوہ ازیں اہل سنت والجماعت کی جانب سے محرم کے ابتدائی 10 روز کو عشرہ فاروق و حسین کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ دو سالوں اس سال بھی یکم محرم کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    قبل ازیں خیبرپختونخوا میں بھی اہل سنت والجماعت کی صوبائی قیادت کی جانب سے ریلی کا انعقاد جاتا تھا تاہم گزشتہ دو سال سے یکم محرم کو حکومت کی جانب سے تعطیل کے اعلان کے بعد کے پی کے میں یکم محرم کی ریلیاں نکالے جانے کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔

  • سیکیورٹی خدشات: نرسنگ سکولز میں چھٹیاں

    سیکیورٹی خدشات: نرسنگ سکولز میں چھٹیاں

    لاہور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے نرسنگ سکولز میں چھٹیاں کردی گئیں۔

    محکمہ صحت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 جنوری تک پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں میں چھٹیاں کردیں ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 19 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کردی گئیں تھی ، تعلیمی اداروں کو کسی ناخوشگوار واقعہ کے خدشے کے پیش نظر بند کردیا گیا ، نرسنگ سکول دس جنوری سے دوبارہ کھول دیئے جائے گے ، محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی جائے گی۔