Tag: سیکیورٹی ذرائع

  • پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل میں بلوچ دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں: سیکیورٹی ذرائع

    پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل میں بلوچ دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں: سیکیورٹی ذرائع

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ایران علاقے سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل میں بلوچ دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل نے کئی سوالات اٹھا دیئے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق  حملہ آور رات کے وقت دکان میں داخل ہوئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان نے مقتولین کے ہاتھ پاؤں باندھے اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا، یہ قتل عام کسی عمومی واردات کا حصہ نہیں بلکہ سوچا سمجھا دہشتگرد حملہ تھا اور اس طرح کے بہیمانہ قتل میں بلوچ  دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں۔

    یہ پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہےکالعدم بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی ایران میں محفوظ پناہ گاہیں  ہیں، یہ دردناک واقعہ ثابت کرتا ہے ایران دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں بھی سیستان میں دہشتگردوں نے متعدد پاکستانی مزدوروں کو قتل کیا تھا، آپریشن مرگ برسر مچار میں ایران میں موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر جہنم واصل کیا گیا تھا۔

    تاہم اب گزشتہ روز ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں نے 8 پاکستانی شہریوں کو بہیمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، تمام آٹھوں مکینکس کو انہی کے ورکشاپ میں ہاتھ پیر باندھ کر گولیاں ماری گئی تھیں۔

  • فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی

    فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی

    خارجی دہشتگردوں کی پے درپے ہلاکتوں سے فتنۃ الخوارج کے سربراہ موبائل فون کے استعمال سے خائف ہوگئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشتگردوں کی پے درپے ہلاکتوں کی وجہ سے موبائل فون کے استعمال سے خائف فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پرآگئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کالعدم فتنہ الخوارج کے سرغنہ نورولی نے خوارج پر موبائل کے استعمال پر پابندی لگادی ہے اور کہا کہ ضرورت کیلئے موبائل استعمال کریں اور بند کر دیں۔

    ذرائع کے مطابق خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشتگردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے اور کہا کہ  ہماری چھان بین ہورہی ہے، ہم پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

  • بیرسٹر گوہر اور علی امین کی آرمی چیف سے کیا گفتگو ہوئی؟ اصل احوال سامنے آگیا

    بیرسٹر گوہر اور علی امین کی آرمی چیف سے کیا گفتگو ہوئی؟ اصل احوال سامنے آگیا

    اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں بات چیت سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی امور کے تناظر میں ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سئیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آٗئی بیرسٹر گوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی تو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاست دانوں سے کریں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی مختصر گفتگو میں اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ ان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات پشاور میں ہوئی اور اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

    بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس ملاقات میں ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے اور دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    اس سے قبل اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بیرسٹر گوہر پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات کے دوران موجود تھے اور اس دوران وہ بہت اچھے بچے بن کر بیٹھے ہوئے تھے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ آرمی چیف سےملاقات میں علی امین گنڈاپور ناراض ہو کر کچھ دیر کے لیے اٹھ کر باہر چلے گئے تھے لیکن پھر کچھ دیر بعد واپس آگئے تھے۔

  • مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے: سیکیورٹی ذرائع

    مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے: سیکیورٹی ذرائع

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پروپیگنڈا کیا جارہا ہےکہ سیکیورٹی اداروں کی شیلنگ سےکئی مظاہرین کی اموات ہوئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے، اپنی ناکامیوں، کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے ایک بار پھر  پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

    شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد گرفتار

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد گرفتار

    مستونگ کے اسپلنجی بازار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے اسپلنجی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، آپریشن کے دوران گرفتار دہشتگرد سے اسلحہ، گولہ بارود، دوربین بھی برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 اکتوبر کی درمیانی شب دہشتگردوں نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا تھا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

  • افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

    افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے

    پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عبوری حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا، فتنہ الخوارج کے نورولی، مزاحم کا افغانستان میں رہائش کیلئے سرکاری اسپیشل پرمٹ  سامنے آگیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کے سرغنہ نورولی محسود کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سرکاری کارڈ جاری کیا گیا، مفتی مزاحم کو جاری پرمٹ کابل اور افغانستان کے جنوب مشرقی علاقوں کیلئے ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرمٹ کا مقصد خوارج کی افغانستان میں اسلحہ کے ساتھ آزادانہ نقل وحرکت ہے، دستاویزات سے ثابت ہے، افغان حکومت دہشتگردوں کی سہولت کاری کررہی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی سینئر قیادت، تربیتی مراکز افغانستان میں ہیں، پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد فراہم کئے۔

  • پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

    پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت سامنے آگئے

    اسلام آباد: پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات بڑھ گئے، مستونگ، ژوب، پشین، گوادر، نوشکی میں دہشت گردوں نے غیر ملکی اسلحہ استعمال کیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر، باجوڑ، شمالی وزیرستان، میر علی، میران شاہ، چترال، ڈی آئی خان، ٹانک میں حملوں میں غیر ملکی اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستانی آنیوالی پیاز کی بوریوں سے غیر ملکی ہتھیار برآمد ہوئے، افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کرتے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ دستیاب ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے بھارت سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے

    پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے بھارت سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کے بھارت سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا بھارتی صحافی کرن تھاپر سے بھی واٹس ایپ پر رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 19 نومبر 2022 کو رؤف حسن  نے بھارتی صحافی کرن تھاپر سے رابطہ کیا، بھارتی صحافی نے رؤف حسن سے شاہ محمود قریشی کے متوقع انٹرویو پر بات کی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا بنانا ہے کہ 24 نومبر 2022 کو کرن تھاپر نے رؤف حسن کو آرمی چیف سے متعلق اپنا انٹرویو شیئر کیا، کرن تھاپر نے موجودہ آرمی چیف کو بھارت کے لیے زیادہ ہارڈ لائنر قرار دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رؤف حسن نے حساس معلومات بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ شیئر کیں، انہوں نے فروری 2023 میں یوکرین پر بھارتی موقف کو سراہا، پاکستان پر اعتراض کیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رؤف حسن نے بھارتی صحافی سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین پر پاکستان کا موقف انتہائی حیران کن ہے، رؤف حسن نے پیغامات میں بانی پی ٹی آئی کے گھر گرفتاریوں کو ریاستی تشدد قرار دیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مئی 2023 میں رؤف حسن نے کرن تھاپر کو انٹرویو بھی ریکارڈ کرایا، انہوں نے بھارتی صحافی کو پیغام دیا کہ پاکستان خونی انقلاب کیلئے تیار دکھائی دیتا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ رؤف حسن نے کہا پاکستان کی گلیوں میں فوجی نقل وحرکت ہے، غیر اعلانیہ مارشل لا سے گزر رہے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرن تھاپر کو رؤف حسن کے غیر محتاط واٹس پیغامات انتہائی تشویشناک ہیں۔