Tag: سیکیورٹی سسٹم

  • واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے اہم اقدام، نیا فیچر پیش

    واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے اہم اقدام، نیا فیچر پیش

    کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کی سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرتی رہتی ہے۔

    اس حوالے سے واٹس ایپ ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین سائبر کرائم اور فراڈ سے خود کو محفوظ رکھ سکیں گے۔،

    آن لائن فراڈ کرنے والوں کی جانب سے اکثر نقصان دہ لنکس پر مشتمل پیغامات بھیجے جاتے ہیں جن پر کلک کرنے سے لوگوں کے اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈیوائس میں نقصان دہ سوفٹ ویئر انسٹال اور آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔

    اس صورتحال سے صارفین کو بچانے کیلیے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے اپ ڈیٹ (بیٹا ورژن) میں واٹس ایپ نے ایسا سیفٹی اسکرین نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو آپ کو ان نقصان دہ لنکس سے محفوظ رکھے گا۔ آپ جب بھی کسی نامعلوم فرد کی جانب سے پیغام موصول کریں گے، آپ کی ڈیوائس پر ایک سیفٹی اسکرین نمودار ہوگی جس کے ذریعے آپ مذکورہ اکاؤنٹ کو بلاک یا رپورٹ کرسکیں گے۔

    سیفٹی اسکرین کے اس فیچر کے ذریعے صارفین لنکس کو سرچ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اس فیچر کی مدد سے آپ پیغام بھیجنے والے کا نام، ملک کا کوڈ اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • جاپان پاکستانی ایئرپورٹس کے لیے سیکیورٹی سسٹم فراہم کرے گا

    جاپان پاکستانی ایئرپورٹس کے لیے سیکیورٹی سسٹم فراہم کرے گا

    کراچی: جاپان پاکستانی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے جدید ایکوپمنٹ فراہم کرے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان جدید ایکوپمنٹس کی تنصیب پر غور جاری ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ ملک میں موجود ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کو ICAO ، TSA اور ECAC کے عالمی معیار کے مطابق بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے اطلاق کے پیش نظر سی اے اے سیکیورٹی کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کی غرض سے ایئر پورٹس پر فنی مہارت سے آراستہ ایکوپمنٹ کی تنصیب پر غور کررہی ہے،جائیکا  سی اے اے کو یہ ایکوپمنٹ بطور امداد فراہم کررہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سی اے اے نے حکومت پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے ۔سی اے اے کو یہ ایکوپمنٹس جاپان کی حکومت کی جانب سے امدادی عطیہ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے جنہیں جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ، لاہور اور بےنظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نصب کیا جائے گا۔

    ترجمان نے ایکوپمنٹ کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ فراہم کیے جانے والے اس ایکوپمنٹ میں EDS بیگیج ا سکینر ( سنگل ویو اور سی ٹی ٹیکنالوجی دونوں)، کارگو وہیکل کنٹینر اسکینر اور وہیکل اسکینرزشامل ہیں ۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ اس ایکوپمنٹ کی تنصیب کے بعد سی اے اے کی مسافروں کے سامان سے درپیش خدشات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف ا ی یو باؤنڈ بیگیج کو ایکسپلوزیو ڈٹیکشن سسٹم کے ذریعے اسکین کیا جاسکے گا بلکہ ایکسپورٹ کارگو ایریا ز کے داخلی راستوں پر کارگو اسکینرز کے ذریعے کارگو وہیکلز مع کنٹینرز کو بھی اسکین کرنا ممکن ہوگا۔

    ترجمان نے بتا یا کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ممنوعہ علاقوں میں سیکیورٹی اشیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔