Tag: سیکیورٹی صورتحال

  • بلوچستان میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

    بلوچستان میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں نہایت اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بلوچستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، فورسز دہشت گردی کے شبہ میں کسی بھی شخص کوحراست میں لےسکیں گی۔

    کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کیلئے منظوری دے دی ہے، ترمیم سے فورسز کو دہشت گردی کیخلاف مؤثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملےگا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

    قومی سلامتی کے لیے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکے گا، دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبہ میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جاسکے گا۔

  • چینی باشندوں پر حملہ ، سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب

    چینی باشندوں پر حملہ ، سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا ، جس میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

    اجلاس میں وزیرداخلہ سمیت اہم سیکیورٹی حکام شریک ہوں گے، جس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ اورسیکیورٹی ادارے امن کی صورتحال پربریفنگ دیں گے اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے ، اب یہ اجلاس کل ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افرادجان سے گئے تھے، حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔

    ڈی آئی جی ملاکنڈ اور اسسٹنٹ کمشنر بشام نے بتایا تھا کہ گاڑی میں سوار چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ کوہستان جا رہے تھے کہ بارود سے بھری گاڑی نے بس کو لاہور نالہ بشام کے قریب ٹکر ماری اور دھماکےکے بعد انجینئروں کی بس سڑک سے کھائی میں جا گری۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس آج سہ پہر ہوگا، جس میں سول اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قومی سلامتی امور سمیت خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پر مشاورت ہو گی اور ملک کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی تھی ، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ زو دنیا میں بڑی تیزی سےصورتحال بدل رہی ہے پاکستان پر بھی دنیاکی تیزی سے بدلتی صورتحال کے اثرات پڑ رہے ہیں۔

  • آصف زرداری کی وطن واپسی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    آصف زرداری کی وطن واپسی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی: آصف زرداری کی آمد پر کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 5 ہزار 7 سو اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اولڈ ٹرمینل پر 10 واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی پاکستان آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 5 ہزار 7 سو کے قریب اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس سمیت اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

    آصف زرداری کراچی اولڈ ٹرمینل پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ اولڈ ٹرمینل میں داخل ہونے کے لیے 10 واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ جدید کیمروں والی موبائل وین جلسہ گاہ اوراطراف میں گشت کر رہی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر سہیل اکبر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے تین سے چار حصار بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولڈ ٹرمینل کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے دفتر میں سیکیورٹی کا کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے جہاں سے پولیس حکام سیکیورٹی انتظامات پر نظر رکھیں گے۔

    شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی جاری رکھنے کے لیے بھی 2 ہزار ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی تیار کر لیا ہے۔ ایئرپورٹ جانے والے راستوں کی نشاندہی سمیت شہریوں کو متبادل راستوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت قومی سلامتی کے امور پرمشاورت جاری

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت قومی سلامتی کے امور پرمشاورت جاری

    اسلام آباد:  وزیرِاعظم نوازشریف کی اسلام آباد میں قانونی ٹیم کے ماہرین سے سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت جاری ہے۔

    دہشتگردی کے سدِباب کے لئے وزیرِاعظم انسدادِ دہشتگردی سے متعلق اصلاحات، سیکورٹی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر آج بھی مشاورت جاری رکھیں گے، اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی کے امور پر ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    وزیرِاعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے، سانحہ پشاور واہگہ اور کوئٹہ میں ہونے والی بربریت کو کسی صورت نہیں بھولیں گے، ملوث دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی اور اسکی بنیادی وجوہات کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، مذہب اور نسل سے بالاتر ہوکرشہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔