Tag: سیکیورٹی فورسز آپریشنز

  • ایک سال کے دوران  سیکیورٹی فورسز کے 24 ہزار آپریشنز ، 550 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل

    ایک سال کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 24 ہزار آپریشنز ، 550 سے زائد دہشت گرد جہنم واصل

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے ایک سال کے دوران چوبیس ہزار سے زائد آپریشنز میں ساڑھے پانچ سو سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کےمکمل خاتمے کیلئے مسلسل سرگرم ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو مؤثر اور جامع کامیابیاں مل رہی ہیں۔

    فوج نے جامع منصوبہ بندی سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن مرحلےکاآغازکیا ، پاک فوج کا مرکزی ہدف ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے
    دیگر دہشت گرد گروہ ہیں، یہ گروہ افغانستان کی سرزمین سےمکمل مددکیساتھ پاکستان پرحملہ آور ہوتے ہیں۔

    پاکستان آرمی کی ملک بھرمیں موثرکارروائیوں سے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، دہشت گردوں کی مایوسی کا اندازہ رواں سال کے اعدادوشمار سے لگایا جاسکتا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے ایک سال کے دوران 24 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، جس میں 550 سے زائد دہشت گردجہنم واصل ہوئے۔

    سال 2023 میں ہلاک کیے دہشت گردوں کی تعداد پچھلے 6 سال میں سب سے زیادہ ہے ، صرف2022میں400کےقریب دہشت گردسیکیورٹی فورسزکےہاتھوں مارے گئے۔

    پاک فوج نے افغانستان کے آلہ کاردہشت گرد گروہوں کے گردگھیراتنگ کردیا ہے، پاک فوج کی جانب سےدہشت گردی کےہرحملےکادندان شکن جواب دیا جائے گا۔

  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 25 جوان شہید،  27 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 25 جوان شہید، 27 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 25 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 27 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، جس کے دوران مجموعی طور پر ستائیس دہشت گرد مارے گئے۔

    سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا اور 17 دہشت گرد مارے گئے۔

    دریں اثناء کلاچی میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 2 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے جبکہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    ایک اور واقعہ میں 12 دسمبر کو علی الصبح چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے درابن میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو پوسٹ سے ٹکرا دیا اور ساتھ ہی خودکش حملہ بھی کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، واقعہ میں 23 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ تمام چھ دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے جہنم واصل کر دیا گیا۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشنز کئے گئے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔