Tag: سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ

  • ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان: کلاچی کے علاقے باچا آباد میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی باچا آباد اور اطراف کے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    دہشت گردوں پر پولیس پر حملے، فورسز کے خلاف کارروائیوں کے 8 مقدمات درج تھے، ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائرلیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں اسپتال کے گیٹ پرخودکش دھماکا، 4 افراد جاں بحق

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی جنگل میں موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے دروازے پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پشاور میں صدر کے علاقے کالا باڑی میں دھماکے سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    سعودی عرب: سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دہشت گردوں کی تا حال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دو مبینہ دہشت گرد کی مشکوک سرگرمیوں کو بھانپتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے ٹریفک کو معطل کر کے عام لوگوں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا ہے،جب کہ ریسکیو اداروں نے دہشت گردوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں دونوں دہشت گردوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں سعودی سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد ہلاک کردیا ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد دہشت گردوں کے عزائم ، منصوبہ بندی اور اُن کے سہولت کاروں کا پتہ چلایا جائے گا۔