Tag: سیکیورٹی فورسز پر حملہ

  • کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز پر حملہ،  پاک فوج کا جوان  شہید،  3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز پر حملہ، پاک فوج کا جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی تنگی کوئٹہ کے قریب 14ستمبر کو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کےتبادلےمیں 3 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید اور ایک سپاہی شدید زخمی ہوئے۔

    ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،  2 جوان شہید

    پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 2 جوان شہید

    راولپنڈی : پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک ایران بارڈرپر بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا اور سیکیورٹی فورسزکی فوری جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کاحملہ پسپاکردیا۔

    ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی حسنین اشتیاق اورسپاہی عنایت اللہ شہید ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسزکاعلاقےمیں دہشت گردوں کی ممکنہ تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے ایرانی حکام سے رابطہ کرکے دہشت گردوں کو روکنے کے حوالے سے بات چیت کی اور علاقے میں فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک شدت پسند ہلاک،2 گرفتار

    بنوں: سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک شدت پسند ہلاک،2 گرفتار

    بنوں:  کوہاٹ روڈ پر شدت پسند نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر شدت پسندوں نے بنوں کوہاٹ روڈ پر حملہ کردیا، جس سے فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو شدت پسند مقابلے پر آگئے، جس میں ایک شدت پسند مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، حملہ بنوں کوہاٹ روڈ پراسپورٹس اسٹیڈیم کے باہرکیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کے دوران دو شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا ہے اور انھیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔