Tag: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،  لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 جوان شہید، 6 خوارجی ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 جوان شہید، 6 خوارجی ہلاک

    اسپن وام : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارجی ہلاک کردیا جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 اہلکار بھی شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 6 خوارجی مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 اہلکار بھی شہید ہوگئے ، شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ علاقےمیں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    شہید ہونے والے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے تھا ، لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت شہید نے سوگوار ان میں اہلیہ اور 3 بیٹے چھوڑے۔

    30سالہ لانس نائیک محمداللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سےتھا ، لانس نائیک محمداللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا انھوں نے سوگواران میں اہلیہ کو چھوڑا۔

    30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے تھا، انھوں نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، شہید نے سوگواران میں اہلیہ کوچھوڑا۔

    29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے تھا، انھوں نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ، شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی جبکہ 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے تھا، انھوں نے11 سال تک پاک فوج میں فریضہ سرانجام دیا، شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی۔

    26 سالہ سپاہی جمیل احمدشہیدکاتعلق ضلع سوات سے تھا، سپاہی نے 5سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ چھوڑی۔

  • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میرعلی حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میرعلی حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران میر علی حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب کمانڈر صحراعرف جانان شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد میر علی حملے میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلوب تھے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے

    سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے

    مرادان : سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد پشاورمیں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مردان ریجن میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث پشاوردہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا۔

    گرفتاردہشت گرد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے جبکہ ضلع خیبر سے گولہ بارود،خودکش جیکٹس میں استعمال بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پشاورمیں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم کامیاب آپریشن کے بعد دہشت گردی کارروائیوں کوناکام بنا دیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسزکے کامیاب آپریشن سے دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ، پاک فوج کسی صورت بھی کسی ملک دشمن کوکامیاب نہیں ہونے دے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کے آپریشن جاری رہیں گے۔

  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

    جنوبی وزیرستان : سپنکئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران خودکش بمبار نیک رحمان محسود خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کےعلاقے سپنکئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔

    خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    ہلاک دہشت گرد افغانستان کے علاقے لوگر سے آیا تھا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز عظمت اللّٰہ اور خیربان عرف خیرو کا ساتھی تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردسیکیورٹی اداروں پرمتعدد حملوں میں ملوث تھا۔

    سیکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمت عملی،پشتون عوام کی مدد سےدہشتگردوں کاصفایاممکن ہورہاہے اور عنقریب دہشتگردوں کاخاتمہ یقینی ہے

  • لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی، جس پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں گزشتہ ایک ہفتے سے انٹیلی جنس بنیادوں پر دیکھی جا رہی تھیں، دہشت گردوں کو فرار ہونے کے دوران روکا گیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا، مقامی لوگوں نے آپریشن اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد مارے گئے

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد مارے گئے

    ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کے کلاچی میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دوانتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں مشترکہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دوانتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت خلیل اوراحسان عرف دیوا کےنام سے ہوئی، دہشت گرد خلیل خود کش جیکٹس اوربارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

    پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال دومشین گنوں کے علاوہ چارگرینیڈ برآمد کرلیے گئے، ہلاک دہشت گردمختلف حملوں میں ملوث رہے۔

    دہشت گرد پولیس کے پانچ جوانوں کی شہادت کے واقعے میں بھی ملوث ہیں جبکہ دہشت گردوں کا کمانڈرشیریں خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں آپریشن کرتے ہوئے 2دہشتگرد ہلاک کردیئے اور بھاری مقدار میں گولہ بارود ، اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان کےعلاقےدتہ خیل میں آپریشن کیا ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردکی شناخت عصمت اللہ عرف حافظ کےنام سےہوئی، اور دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    ترجمان نے بتایا دہشت گردوں سےبھاری مقدارمیں گولہ بارود اوراسلحہ برآمد ہوا ، برآمداسلحےمیں سب مشین گنز،دستی بم اور کئی قسم کی گولیاں شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائیوں ، ٹارگٹ کلنگ اوراغوابرائےتاوان میں ملوث تھے۔

  • ٹانک میں  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27سالہ کیپٹن شہید ، کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈر ہلاک

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27سالہ کیپٹن شہید ، کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈر ہلاک

    ٹانک : خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 27سالہ کیپٹن سکندر شہید اور کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈر ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈرخوازہ الدین عرف شیرخان مارا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلےمیں 27سالہ کیپٹن سکندر بھی شہید ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    یاد رہے 2 روز قبل سیکورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں خفیہ ‏اطلاعات پر کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    مارے جانے والے دہشتگردوں میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران ہتھیار،بھاری تعدادمیں گولیاں ‏قبضے میں لےلی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشتگرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ‏دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔

  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید،  2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب کارروائی کے دوران 2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارےگئے جبکہ  کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، فورسز نے خفیہ اطلاعات پر  ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، فورسز کے گھیرائو کرنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے  اور بڑی تعداد میں اسلحہ اورمواصلاتی آلات تحویل لے لئے۔

    ترجمان کے مطابق  آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمن جام شہادت نوش کرگئے، کرنل مجیب الرحمان شہیدکاتعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا،  شہیدنےلواحقین میں بیوہ،3بیٹےاورایک بیٹی چھوڑی ہے۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2جوان شہید

    یاد رہے رواں سال جنوری کے آخر میں سیکیورٹی فورسز کی  شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک  ہوئے جبکہ 2جوان شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق  شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل تھے۔